تازہ ترین
دونوں جنگجو دولت اسلامیہ کی آئیڈیالوجی سے متاثر ہوئے تھے: پولیس
خبراردو: شوپیان کے آونیرہ گاﺅں میں طلوع آفتاب سے قبل ہی فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی کے نتیجے میںانصار غزوة الہند سے وابستہ 2جنگجوجاں بحق ہوگئے جن کی تحویل سے پولیس کے مطابق قابل اعتراض مواد کےساتھ ساتھ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ اس دوران علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی متعدد ٹولیوں نے سڑکوں پر آکر فورسز کارروائی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے جائے جھڑپ کی جانب پیش قدمی شروع کی تاہم فورسز نے مظاہرین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں آنسو گیس کے شل داغے۔
پہاڑی ضلع شوپیان کے آونیرہ گاﺅںمیں منگلوار کی علی الصبح ہوئی معرکہ آرائی میں انصار غوزة الہند سے وابستہ 2جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ معلوم ہوا کہ فوج کی 1آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ مشترکہ پارٹی نے جنگجوﺅں سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آونیرہ گاﺅں کا سخت محاصرہ عمل میں لایا۔ فورسز نے اس موقعے پر گاﺅں کے اندرون و بیرونی راستوں کو اپنی تحویل میں لے کر لوگوں کی نقل و حرکت کا ناممکن بنایا جس کے بعد یہاں گھر گھرتلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
معلوم ہوا کہ فورسز کو گاﺅں میں 2سے 3جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوچکی تھی جس کے بعد یہاںوسیع پیمانے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔ پولیس نے انکاﺅنٹر سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے کے دوران جونہی تلاشی پارٹی نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو یہاں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی گاﺅں میںجھڑپ شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز کی ابتدائی کارروائی کے دوران جائے جھڑپ پر ایک جنگجو گولی لگنے سے ہلاک ہوا تاہم یہاں موجود دوسرا جنگجو فورسز پر وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے اس موقعے پر جائے جھڑپ کے ارد گرد سخت محاصرہ عمل میں لایا یہاں مزید جنگجوﺅں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کیا جس کے ساتھ ہی دوسرے جنگجو کو بھی مار گرایا گیا۔ اس ددران پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت سیار احمد بٹ ولد ثناءاللہ ساکن مانچھواہ کولگام اور شاکر احمد وگے ساکن آونیرہ شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر کے بقول مارے گئے دونوں جنگجوﺅں کا تعلق انصار غزوة الہند سے ہے ، جو پولیس و فورسز کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔ دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس نے مارے گئے جنگجوﺅں سے متعلق باضابطہ جاری بیان میں کہا کہ دونوں جنگجو دولت اسلامیہ کی آئیڈیالوجی سے متاثر ہوئے تھے۔پولیس کے بقول آونیرہ شوپیان میں مارے گئے دونوں جنگجو دولت اسلامیہ کی آئیڈیالوجی سے متاثر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں جنگجو آئی ایس کی آئیڈیالوجی سے متاثر تھے جو کئی جرائم میں پولیس و فورسز کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔پولیس کے بقول مارے گئے جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں پر ظلم و جبر روا رکھنے میں ملوث رہے ہیں۔ ادھر پولیس ریکارڈ میں مارے گئے دونوں جنگجوﺅں سے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ جنگجوﺅں کے اُس گروپ سے منسلک رہے ہیں جنہوں نے فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کی سازش رچی اور ان کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔پولیس ترجمان کے بقول شاکر وگے نامی جنگجو زینہ پورہ شوپیان کے عرفان حمید شیخ کی ہلاکت میں ملوث رہا ہیں جس کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 25/2019درج ہے۔ترجمان کے مطابق مارے گئے جنگجوﺅں کے قبضے سے قابل اعتراض مواد اور اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ ادھر گاﺅں میں جھڑپ شروع ہوتے ہی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک معطل کردیا ۔
دریں اثنا گاﺅں میں جھڑپ شروع ہونے کے بعد نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر آکر فورسز کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اسلام و آزادی کے حق میں زور دار نعرے لگائے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مطاہرین نے اس موقعے پر فورسز کارروائی کو متاثر کرنے کی خاطر سنگ باری کی جس کے بعد یہاں کچھ وقفے تک صورتحال ابتر ہوئی تاہم فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں آنسو گیس کے گولے داغے۔ علاقے میں کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔ ادھر جھڑپ میں مارے گئے جنگجوﺅں کے آبائی علاقوں میں مکمل ہڑتال سے معمولات کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آونیرہ شوپیان اور یاری پورہ کولگام میں جنگجوﺅں کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی یہاں تمام قسم کی سرگرمیاں ٹھپ ہوئی جبکہ سڑکوں سے گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند ہوگئی۔
معلوم ہوا کہ اس دوران نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے فورسز کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہاں سڑکوں پر چل رہی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔ادھر پولیس نے مارے گئے جنگجوﺅں کی لاشیں طبی و قانونی لوازمات کے بعد لواحقین کے سپرد کردی جس کے بعد انہیں متعلقہ علاقوں میں پہنچاتے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ دونوں علاقوں میں برستی بارش کے بیچ لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں مارے گئے جنگجوﺅں کو سپرد لحد کیا گیا۔
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر میں عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں اولین ترجیح رہیں گی: نئے آئی جی پی
سری نگر، کشمیر کے نو تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سجیت کمار نے جمعہ کے روز کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح برقرار رہیں گی۔
سجیت کمار نے جمعرات کو کشمیر کے آئی جی پی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی مخالف کارروائیاں پولیس کی پہلی ترجیح تھیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جمعہ کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے اجتماع کے پیش نظر سری نگر کے حضرت بل درگاہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، حالیہ دنوں وادی میں عسکریت پسندوں کے معاونین (او جی ڈبلیوز) کی گرفتاریوں اور عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں کے دوران برآمدگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہاکہ ’’کارروائیاں ہماری پہلی ترجیح تھیں اور اب بھی ہماری ترجیح ہیں۔‘‘
آئی جی پی نے کہا کہ عید میلاد کے موقع پر جمعہ کے دن بڑے اجتماعات کے پیش نظر پولیس کی توجہ نمازوں کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے پر بھی مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بڑے اجتماعات کے مؤثر انتظام اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیموں اور دیگر سکیورٹی و سول ایجنسیوں کے درمیان تال میل کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
سجیت کمار نے کہا کہ سری نگر کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔
انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ زونل پولیس ان کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور امن و سلامتی برقرار رکھنے میں عوام سے پولیس کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
