تازہ ترین
اچھ بل جھڑپ:2عدم شناخت جنگجو ، فوجی میجر سمیت 3جاں بحق: مکمل رپورٹ
خبراردو: اس دوران علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کےساتھ ہی نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں پر آکر فورسز کارروائی کے خلاف جم کر نعرے لگانے کےساتھ ساتھ جھڑپ والے مقام کی جانب پیش قدمی شروع کی تاہم یہاں موجود فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغنے کےساتھ ساتھ پیلٹ فائرنگ کی ۔
فوج کی 19آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی سے وابستہ مشترکہ اہلکاروں نے جنگجوﺅں سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بڈورہ اکنگام اننت ناگ علاقے کا سوموار کی صبح کڑا محاصرہ عمل میں لاکر یہاں جنگجو مخالف آپریشن شروع کردیا۔ معلوم ہوا کہ سیکورٹی فورسز کو گاﺅں میں 2سے3جنگجوﺅں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فورسز کی مشترکہ پارٹی نے گاﺅں کے ارد گرد سخت محاصرہ عمل میں لاکر فرار کے تمام ممکنہ راستوں پر سخت پہرے بٹھادئے۔
اس دوران تلاشی پارٹی نے جونہی گاﺅں کے اندر داخل ہوکر چند رہائشی مکانات کی تلاشی لی تو عین اسی دوران قریبی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوﺅں نے مکان کے اندر سے تلاشی پارٹی پر خود کار ہتھیاروں سے زبردست فائرنگ شروع کی ۔ اس موقعے پر فورسز نے مذکورہ مکان کے ارد گرد گھیراﺅ کو تنگ کرتے ہوئے جنگجوﺅں کی فائرنگ کا جواب دیا جس کے ساتھ ہی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ گاﺅں میں موجود فورسز دستوں نے اس موقعے پر فورسز کی اضافی کمک کو طلب کرتے ہوئے یہاں جگہ جگہ فورسز کو الرٹ کردیا اور کسی بھی شخص کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ جائے جھڑپ کے ارد گرد فورسز اہلکاروں نے دوپہر سے قبل تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا تو یہاں 2جنگجوﺅں کی لاشیں پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی سے متعلق تحقیقات عمل ہنوز جاری ہے۔ ادھر جائے جھڑپ کی تلاشی لینے کے دوران یہاں ملبے کے اندر چھپے بیٹھے زندہ جنگجو نے فورسز پر زبردست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوج کے میجر سمیت 4اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جائے جھڑپ کی تلاشی لینے کے دوران یہاں چھپے بیٹھے تیسرے جنگجو نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں میجر سمیت 4اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی ہوئے اہلکاروں کو قریب ہی واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم یہاں میجر راہل ورما زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ انہوں نے بتایا دیگر زخمی اہلکاروں کا فوجی ہسپتال میں علاج و معالجہ جاری ہے۔
اس دوران معلوم ہوا کہ گاﺅں میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی بڈورہ اکنگام اور متصل بستیوں سے نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سڑکوں کا رخ کرکے فورسز کارروائی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اس موقعے پر فورسز کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے جائے جھڑپ کی جانب پیش قدمی شروع کی تاہم یہاں تعینات فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغنے کےساتھ ساتھ پیلٹ فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی گاﺅں میں افرا تفری کے ماحول میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔
مقامی لوگوں نے کے این ایس کو بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے احتجاج کررہے نوجوانوں کو منتشر کرنے کی خاطر آنسو گیس گولوں کا بے دریغ استعمال کرنے کےساتھ ساتھ پیلٹ فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی گاﺅں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا۔ اس دوران ضلع بھر میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے انتظامیہ نے سوموار صبح سے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس کا کریک ڈاﺅن عمل میں لایا۔ معلوم ہوا کہ فورسز کی طرف سے گاﺅں کا محاصرہ عمل میں لانے کےساتھ ہی یہاں بے لگام افواہ بازی پر لگام لگانے کےلئے موبائل انٹرنیٹ سروس پر بریک لگائی گئی۔
معلوم ہوا کہ بڈورہ اچھ بل اور مضافاتی علاقوں میں جھڑپ کے پیش نظر مکمل ہڑتال سے معمولات کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی۔ عینی شاہدین کے بقول ہڑتال سے تجارتی، کاروباری، نجی اور غیر سرکاری سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئیں جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی مانند پڑگئی۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
