تازہ ترین
انسانیت کے دائرے میں مذاکراتی عمل کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے: میر واعظ
خبراردو: عوامی مجلس عمل کا56واں یوم تاسیس جمعرات کو اس عزم اور تجدید عہد کے ساتھ منایا گیا کہ آج سے 56سال قبل جس عظیم مقصد اور نصب العین کے حصول کیلئے بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ مولانا محمد فاروق نے اپنے رفقاءکے ہمراہ اس تنظیم کے داغ بیل ڈالی تھی اس مقصد اور نصب العین کے حصول تک مبنی برحق پر امن جدوجہد ہر سطح پر جاری و ساری رکھی جائیگی۔
یوم تاسیس کے سلسلے میں تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل راجوری کد ل سرینگر پر وادی بھر سے آئے ہوئے تنظیمی زعماﺅں ، کارکنوں، مرکزی عہدیداروں اور حلقہ صدور کا ایک پر وقار اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے انجام دی جبکہ اس موقعہ پر متعدد تنظیمی زعماءنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کی 56 سالہ کارکردگی کی حصولیابیوں قربانیوں اور حصول مقصد کے حوالے سے کی جارہی کاوشوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔اپنے صدارتی خطاب میں میرواعظ نے موجودہ سیاسی ، تحریکی اور تنظیمی صورتحال کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قوم گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے جائز مقصد کے حصول کی راہ میں قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کرتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودہ تحریک اُس جدوجہد کا تسلسل ہے جس کی بنیاد مہاجر ملت میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ ؒ نے اپنے دور میں اپنے رفقا کے ہمراہ مسلم کانفرنس کا قیام عمل میںلاکر ڈال تھی اور پھر 1964 ءمیں شہید ملت نے عوامی مجلس عمل کی بنیاد ڈال کر اس تحریک کو ایک نئی جہت اور سمت عطا کی۔ میرواعظ نے کہا عوامی مجلس عمل کی بنیاد یہاں کے عوام کی مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اٹھنے والی آواز کو دوام بخشنے کےلئے ڈالی گئی ہے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق اس دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا یہ بھارت اور پاکستان ہےں جنہوں1947 میںمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میںلیااور دونوں ممالک کے اقوام متحدہ کی قرارداتوں پرباضابطہ دستخط ہےں۔
انہوں نے کہا اب تک دونوں ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کئی خونریز جنگیں بھی ہوچکی ہیں اور تاشقند، شملہ اور آگرہ جیسے معاہدوں کے علاوہ بات چیت بھی ہوئی۔ میرواعظ نے کہا یہ شہید ملت میرواعظ مولوی فاروق تھے جنہوں نے روایت سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر سے تینوں فریقوں کے مابین مذاکراتی عمل سے اس مسئلہ کاپُر امن حل نکالنے کا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا شہید ملت امن و امان کے ایک عظیم داعی تھے جو ہمیشہ ہندو پاک کے مابین دوستی کے خواہاں تھے۔ انہوں نے کہا شہید ملت کشمیر کو ہند پاک کے درمیان دوستی کے ایک پُل کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے جبکہ اس کے برعکس کہ دونوں ممالک آج بھی ہتھیاروں کی دوڑ میں اپنے قیمتی وسائل ضائع کررہے ہیں۔میرواعظ نے کہا عوامی مجلس عمل کی بنیاد سیاسی اقتدار اور مراعات و مفادات کیلئے نہیں ڈالی گئی بلکہ تنظیم دونوں ہمسایہ ملکوں سے اس مسئلے کی تاریخی حیثیت اور یہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایک پُر امن حل چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کشمیری عوام مصنوعی سرحدکی لکیر کھینچنے کے سبب اپنے عزیز و اقارب کے درمیان منقسم کئے گئے ہیں اسی لئے ہم نے ہمیشہ امن اور مفاہمت کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری قوم کسی ملک، مذہب یا تہذیب کےخلاف نہیں ہےں ہم فقط کشمیرتنازعہ کا پر امن اور جامع مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا حل چاہتے ہیں جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو۔انہوںنے کہا طاقت و تشدد نے نہ تو ماضی میں اس مسئلے کو حل کیا اور نہ آئندہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم ہند وپاک کی قیادت ،وزرائے اعظم نریند ر مودی اور عمران خان سے شری اٹل بہاری واجپائی کے طرز پر’انسانیت کے دائرے‘ میں بات چیت کے متمنی ہیں جس کےلئے ہماری تنظیم اورعوام کا بھر پور تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔میرواعظ نے بھارتی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے محبوس جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک پر کشمیری عوام اور قیادت کے مابین بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر کے حل کے ضمن میں اتحاد و یکجہتی کو عملانے کا الزام عائد کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی قائم کرنا کوئی جرم نہیں ہے جبکہ 2008 سے اب تک متعدد بار عوامی تحریکوں کے ذریعے اس تنازعہ کو حل کرنے کےلئے اجتماعی طور آوایں اٹھائی گئیں۔
جناب میرواعظ نے کہا کہ طاقت اور تشدد کے بل پر یہاں کے نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرنے کا عمل انتہائی منفی نتائج کا حامل ثابت ہو سکتا ہے اور حکومت ہندوستان نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو دبانے کیلئے جس طرح طاقت اور تشدد کی پالیسی اپنائی ہے اور کشمیر جیسے انسانی اور سیاسی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے بجائے فوجی قوت سے عبارت پالیسی اختیار کی ہے وہ اس پورے خطے کے امن کو پہلے سے لاحق خطرات میں اضافے کا موجب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کو آئے روز گھروں یا تھانوںمیں محصور کرنے، لوگوں کیخلا ف طاقت اور تشدد کی پالیسی پیلٹ اور بلٹ کا وحشیانہ استعمال اور حقوق انسانی کی سنگین پامالیاں یہ سب بھارتی حکمرانوں کی سرکاری پالیسی بن گئی ہے تاہم عالمی برادری اب زیادہ دیر تک کشمیری عوام پر ہو رہے مظالم کے تئیں چشم پوشی کی متحمل نہیں ہوسکتی اور کشمیر کے حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمیشن کی حالیہ رپورٹ حکومت ہندوستان کیلئے چشم کشا ہے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
