تازہ ترین
کشمیر خطہ بے آئین: سید علی گیلانی
خبراردو: حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے حکومت اور پولیس کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی میںمنعقدہ کتاب میلے میں شرکت کی اجازت نہ دئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے اس خطہ بے آئین میں نہ صرف سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے بلکہ یہاں نجی اور علمی سرگرمیوں کے حوالے سے نقل و حمل پر بھی بندشیں عائد کی جاتی ہے۔
حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی کو اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت کشمیر یونیورسٹی میں اردو میلے میں شرکت اور وہاں موجود طلباءوطالبات سے بات کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ریاستی سرکار کی اس پولیس گردی اور دھونس دباوکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لخت ہائے جگروں سے ملاقات کے لیے پُرامن طریقے سے جانا چاہتا تھا، لیکن اس خطہ بے آئین میں سیاسی ہی نہیں، بلکہ نجی اور علمی سرگرمیوں پر بھی قدغن لگادی گئی ہے۔ سروں پر پہرے تو پہلے ہی تھے اور زبانوں پر بھی تالے چڑھائے جاچُکے ہیں۔ بھارتی جمہوریت کا ایسا بھیانک اور انوکھا چہرہ شاید ہی کسی نے دیکھا ہوگا، جہاں 90سال کے ایک شخص کو پچھلے 10سال سے گھر کی چار دیواری میں قید کرکے اُس کی تمام سیاسی، سماجی، ذاتی اور مذہبی سرگرمیوں پر روک لگا کر بھارتی حکمران خود ہی اپنی نام نہاد جمہوریت کا جنازہ نکال کر اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
موصولہ بیان کے مطابق حریت(گ) چیرمین نے دانش گاہ کشمیر میں انتظار میں بیٹھے اپنے جگرگوشوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ظلم وستم کی اس سیاہ رات کی سحر ضرور ہوگی۔ اردو کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے حریت راہنما نے کہا کہ ہمارا دینی، ملی، ثقافتی اور معاشرتی لٹریچر کا تقریباً 90فیصد حصہ اردو میں ہی ہے اور اگر اس زبان کے حوالے سے لاپرواہی اور تساہل برت کر اس کو ہماری زندگیوں سے دور کرنے والی طاقتیوں کو پذیرائی ملی تو وہ وقت دور نہیں جب ہم اس زبان کے ایک ایک نقطہ کو برابر اسی طرح ترس رہے ہوں گے جس طرح ہم فارسی زبان اب ہمارے لیے انجانی اور غیر مانوس ہوکے رہ گئی ہے۔ انہوں نے ملّت کے بہی خواہوں، ذی شور جوانوں، ملی درد رکھنے والے طلباءوطالبات سے دردمندانہ اپیل کی کہ قوم کے اس گرانقدر اثاثے کی حفاظت کریں۔ آنے والی نسلوں کو اردو سے روشناس کرکے ان کو اس کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کریں اور اس کو کمزور کرنے کی کسی بھی سازش اور منصوبے کے خلاف صف آرا ہوجائیں۔
انہوںنے کہا کہ اس زبان کو صرف اور صرف مسلمانوں کی طرف منسوب کرکے اس کے ساتھ بھی اقلیتوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، لیکن یہ زبان اپنے بولنے اور ماننے والوں کو بلالحاظ مذہب وملّت اپنی مٹھاس اور اپنائیت سے محظوظ کرتی ہے۔ آزادی پسند راہنما نے کہا کہ آج کل ہمارے گھروں میں ہماری نئی نسل اردو بول تو سکتی ہے، لیکن لکھ اور پڑھ نہیں سکتی ہے جو پریشان کُن ہی نہیں، بلکہ تشویشناک بھی ہے۔ اردو میلہ منعقد کرنے والوں کو اپنے دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد دینا چاہتاہوں کہ بھارت کے کونے کونے سے اردو کے دیوانے اس وادی پُرخار میں تقریباً ایک ہفتے سے اپنے اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ ہم ان کی اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دُعا کرتے ہیں کہ اردو کے تئیں ان نیک جذبات اور کوششوں کو ہم عملی جامہ پہنا کر نایاب بنائی جارہی اس زبان کو ایک نئی زندگی اور نئی روح بھر کر اپنی نئی نسل کو اس سے ہم آہنگ کریں تاکہ انہیں اپنے دین اور اپنی شناخت کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
طلباءوطالبات سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم وتحقیق کی بلندیوں پر کمند ڈالنے کے لیے انتھک محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے علم و ہنر اور تحقیقاتی ہتھیاروں سے لیس ہوکر میدان میں مقابلے کی تیاری کرتی ہے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
