تازہ ترین
میرواعظ عمرفاروق کی پروفیسرغنی اوربلال لون کیساتھ اہم گفت وشنید
خبراردو: مرکزاورحریت لیڈرشپ کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہونے کی بازگشت اورمرکزی وزیرداخلہ اَمت شاہ کی 2روزہ دورے کیلئے سری نگرآمدکے بیچ سوموارکومیرواعظ عمرفاروق نے حریت (ع) کے دوسینئرلیڈران پروفیسر عبدالغنی بٹ اوربلال غنی لون کیساتھ اپنی رہائش گاہ واقع نگین حضرتبل میں اہم ملاقات کی
ریاستی گورنرستیہ پال ملک کی جانب سے حریت لیڈران کے مذاکرات کیلئے تیارہونے کاانکشاف یادعویٰ کئے جانے کے بعدمختلف سطحوں پرمرکزاورکشمیری حریت لیڈرشپ کے درمیان مذاکرات کاعمل شروع ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ،اوراس بیچ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں میں بھی ممکنہ طورپربات چیت کاعمل شروع ہونے کے معاملے یاپیش رفت پرصلاح مشورہ کیاجارہاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ سوموارکے روزپروفیسر عبدالغنی بٹ اوربلال غنی لون نے میرواعظ منزل واقع نگین حضرتبل جاکرحریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کیساتھ ملاقات کی۔
باﺅرکیاجاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران مجوزہ یاممکنہ مذاکرات کامعاملہ زیرغورلایاگیا۔بتایاجاتاہے کہ اس ملاقات کے دوران حریت(ع) کے تین سینئرلیڈروں نے ریاست کی سیاسی صورتحال اورمذاکرات کامعاملہ زیرغورلایا۔پروفیسرعبدالغنی بٹ نے اس ملاقات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے تفصیلات ظاہرنہیں کیں ۔کے این ایس کیساتھ فون پربات کرتے ہوئے پروفیسرغنی کاکہناتھاکہ وہ حاجی عبدالاترمبوکے اہل خانہ سے تعزیت پرسی کرنے کے بعدنگین میں میرواعظ سے ملاقی ہوئے اورکچھ وقت بعدبلال لون بھی یہاں پہنچے ۔پروفیسر غنی نے اپنے منفرداندازمیں کہاکہ ہم نے وہاں ظہرانہ اداکیا،اوراسکے بعدچائے کوفی بھی نوش کی ۔
انہوں نے واضح کیاکہ حریت کانفرنس مذاکرات کیخلاف نہیں ہے بلکہ ہم ہراُس عمل کے حامی اورطرفداررہے ہیں ،جس کامقصدمسئلہ کشمیرکاپائیداراورقابل قبول حل نکالناہو۔پروفیسر غنی کاکہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان مذاکرات کاعمل شروع ہو،اورپھرجب یہ دونوں ممالک کشمیرمسئلے پربات چیت شروع کریں تواس عمل میں کشمیری لیڈرشپ کوبھی شامل کیاجائے ۔تاہم انہوں نے اسبات پرزوردیاکہ جوجرات مندی اورحقیقت پسندی اٹل بہاری واجپائی اورجنرل پرویز مشرف نے دکھائی تھی ،وہی جرات مندی دونوں ملکوں کی موجودہ قیادت کوبھی دکھانی چاہئے تاکہ حقیقی امن ،خوشحالی اورکشمیرمسئلے کے حتمی حل کی راہیں ہموارہوسکیں ۔خیال رہے میرواعظ کی سربراہی والی حریت کانفرنس کی جانب سے حالیہ دنوں میں مذاکرات کے حوالے سے مثبت بیانات یاردعمل سامنے آیاہے جبکہ سوموارکوبھی حریت(ع) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پھرایک مرتبہ یہ واضح کیاگیاکہ حریت کانفرنس نے مرکزی سرکارپرزوردیاکہ وہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی وزیرا عظم عمران خان کو بھی اعتماد میں لیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے متعدد بار کشمیر سمیت دیگر حل طلب اُمور پربھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی، لہٰذا نئی دہلی کو معاملات کے پرامن تصفیہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو بھی اعتمادمیں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حریت (ع) نے اپنے یوم تاسیس سے ہی بات چیت کی حمایت کی ہے، لہٰذا میرواعظ عمر فاروق کے تازہ بیان میں کوئی نئی اور اجنبی بات نہیں ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
