تازہ ترین
عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی
خبراردو : ورلڈکپ کے 36ویں میچ میں پاکستان نے عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین لیڈز اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا 36واں میچ کھیلا گیا، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی تھی۔
افغانستان اننگز
افغانستان کی ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی باؤلرز نے پہلے ہی اوور سے شاندار گیند بازی کی جس کی وجہ سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو محتاط انداز اختیار کیا۔
افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان کو شاہین آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی، اسی طرح نئے آنے والے بیٹسمین کو بھی شاہین شاہ نے 27 کے ہی مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔ عماد وسیم نے اننگز کے بارہویں اوور میں رحمت شاہ کو آؤٹ کیا۔
بعد ازاں اصغر افغان اور محمد نبی نے 64 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی، البتہ اصغر افغان 42 رنز کے انفرادی اور 121 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، چار رنز اضافے کے بعد اکرام اخیل بھی آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 202 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، افغان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 210 ، نویں 219 کے مجموعی اسکور پر گری۔
افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے، نجیب اللہ زادران اور افغر خان 42 ، 42 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم، وہاب ریاض نے 2 ، 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
228 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو پہلا کھلاڑی بغیر کسی رن پر آؤٹ ہوا، بعد ازاں امام الحق اور بابر اعظم نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی اور اسکور کو 72 تک پہنچایا اسی لمحے امام الحق بھی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 81 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب بابر اعظم 45 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل اور محمد حفیظ نے مجموعی اسکور میں 40 رنز کا اضافہ کیا اسی لمحے پروفیسر بھی 19 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، 142 پر حارث سہیل بھی آؤٹ ہوئے۔
کپتان سرفراز 156 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم اور شاداب خان نے 50 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے صورت حال بہتر بنائی تو 206 پر شاداب کو بھی افغان باؤلر نے آؤٹ کردیا، نئے آنے والے بیٹسمین وہاب ریاض نے زخمی ہونے کے باوجود شاندار بیٹنگ کی، عماد وسیم نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
وہاب ریاض نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 15 رنز ناٹ آؤٹ کی قیمتی اننگز کھیلی جبکہ عماد سیم بھی 49 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نے 2 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا اور افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
ٹاس جیتنے کے بعد افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپنرز اچھے ہیں، دوسری اننگز میں فائدہ ہوگا۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے، ہم اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اچھا پرفارم کر رہی ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ افغانستان کو کم ٹوٹل پر روکنے کی کوشش کریں گے۔
میچ سے قبل قومی ٹیم نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو افغانستان اور بنگلہ دیش سے اپنے میچز جیتنے ہوں گے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
