تازہ ترین
رواں برس جنگجو بھرتی میں 40فیصد کمی: محکمہ وزارت داخلہ
خبراردو: محکمہ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں رواں برس جنگجو بھرتی میں 40فیصدی کمی آگئی ہے۔
مرکزی محکمہ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے جنگجو صفوں میں بھرتی میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال جنگجو بھرتی میں 40فیصدی کمی واقع ہوچکی ہے جو کہ ایک خوش آئندہ بات ہے۔محکمہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے درمیان مشترکہ تال میل اور رابطے کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں کافی سدھار آیا ہے۔ محکمہ کے بقول جموں وکشمیر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امسال جنگجوانہ کارروائیوں 28فیصدی کمی آگئی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں بھی 43فیصدی کمی اور مقامی سطح پر نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں بھرتی میں بھی 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ وادی کشمیر میں جھڑپوں میں مل رہی کامیابی کی شرح بھی دیرے دیرے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال سیکورٹی فورسز کو جنگجوؤں کے خلاف گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 22فیصدی زیادہ کامیابی ملی جس دوران مختلف جھڑپوں میں جنگجوؤں کے اعلیٰ کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا۔محکمہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے سے متعلق سرحد پار اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کیلئے ملٹی ڈسپلنری ٹیرر مانیٹرنگ گروپ قائم کیا گیا ہے جو بیرون ملک سے دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے برآمد ہونیو الی ٹیرر فنڈنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔
محکمہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے سیکورٹی فورسز مشترکہ طور پر سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں میں خفیہ ایجنسیاں آپسی رابطے میں ہے جو ناگزیر حالات کے موقعے پر ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ خیال کرتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو بروقت ناکام کیا کائے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستوں میں فورسز کی افرادی قوت کو بڑھانے کیلئے مرکزی ایجنسیاں مختلف نوعیت کے تربیتی پروگرام منعقد کررہی ہے جہاں اسٹیٹ فورسز کو ایک دوسرے کیساتھ باہمی ربط اور خفیہ اطلاعات کے تبادلے سے متعلق جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔
محکمہ وزارت داخلہ نے بتایا کہ کئی ریاستوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی خاطر ریاستی فورس میں بڑھوتری کی ہے۔ سنٹرل آرمڈ فورسز اور نیشنل سیکورٹی فورسز اس حوالے سے کئی ریاستوں میں سرگرم عمل ہے جو وہاں کی متعلقہ فورس کے ساتھ دہشت گردی کا شانہ بہ شانہ مقابلہ کررہے ہیں۔محکمہ کے مطابق مرکزی سرکار نے پاکستان کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ اور ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر باور کرایا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی، دشمنی اور تشدد کا خاتمہ کرے لہٰذا اب یہ پاکستان پرمنحصر ہے کہ وہ بھارت کی پیش کش کا کسی طرح سے جواب دیگا۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
