تازہ ترین
مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اسے سیاسی طور حل کیا جائے: پی ڈی پی
خبراردو: پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے سیاسی طور ہی حل کیا جا نا چاہئے۔ اس دوران پارٹی نے واضح کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں نے نہ ماضی اور نا ہی مستقبل میں زمینی سطح پر اس مسئلے کے حوالے سے کوئی تبدیلی لائی ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کو سیاسی طور ہی حل کر نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا ترقیاتی پروجیکٹوں کے منصوبوں نے آج تک نہ ہی مسئلے کے حق میں کوئی تبدیلی لائی ہے اور نہ ہی ان چیزوں سے زمینی سطح پرمسئلے کے حوالے سے کسی تبدیلی کا امکان ہے پارٹی ترجمان کے مطابق سرینگر کے زیڈبل علاقے میں اتوار کو ایک روزہ کنون شن پارٹی کے جنر ل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجورہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد لیڈران نے حصہ لے کر مسئلے کشمیر کے سیاسی حل پر فوری زور دیا ہے اس دوران اپنے خطاب میں ہانجورہ نے کہا کہ لیڈران اور وکران کو آپسی رشتے اور رابطے کو مضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت عوام جن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ان فوری طور حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔تاکہ عوام روز مرہ کی سہولیات کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے پارٹی لیڈران کو عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔
اس دوران پارٹی کے ضلع صدر سرینگر محمد خورشید اعالم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لئے بات چیت اور ری کنسلیشن ریاست کی حفاظت اور مستقبل کے لئے وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت ہے۔عالم نے بتایا اگر سرکار اسی اپنی سخت گیرپالیسی جس میں بات چیت اور سیاست،بات چیت،کے لئے زمین کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ تو نوجوان کو مسلسل تشددکی راہ اختیار کر سکتے ہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پر امن دائمی سیاسی حل اور بات چیت کے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے اس دوران کنونشن میں آغا سید محسن،نور محمد شیخ،عبدل الحمیدکوشین،منتظر محی الدین،عارف لنگروں، عبل حسن،عبدالقیوم بٹ،منظور احمد متو کے علاوہ باقی لیڈران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
