تازہ ترین
ہنگامہ اور مخالفت کے بیچ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل منظور
خبراردو:
کئی گھنٹے تک بحث چلنے کے بعد توقع کے مطابق لوک سبھا میں ’شہریت (ترمیم) بل 2019 بہت آسانی سے منظور ہو گیا۔ حزب اختلاف نے اس بل کی پر زور انداز میں مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل پیش کیا جانا ہی آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ہمارا آئین سکیولر زم پر مبنی ہے اور اس بل کی بنیاد ہی مذہبی ہے ۔وزدوسری جانب یر داخلہ امت شاہ نے بل کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ’شہریت (ترمیم) بل 2019‘ مذہب کی بنیاد پر لوگوں اور برسوں سے شہریت کے حق سے محروم اور جہنم جیسی زندگی گزار رہے لوگوں کو احترام دینے والا ہے ۔
ادھر لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے شہریت (ترمیم) بل 2019کو تفریق آمیز قرار دیتے ہوئے پیر کو حکومت سے کہاکہ وہ ہندستان کو توڑنے کا نہیں جوڑنے کا کام کرے۔ مسٹر چودھری نے ایوان میں بل پر بحث کے دوران کہاکہ ا ن کی پارٹی کسی بھی متاثر کو پناہ دینے کے حکومت کے خیال کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کی مخالفت اس بات پر ہے کہ اس کے لئے مذہب کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تفریق آمیز الگ قانون بنایاجارہا ہے اور ہماری مخالفت اس بات پر ہے کہ صرف تین ممالک کے فرقوں کو ہی اس میں کیوں رکھا گیا ہے۔ بہت محنت کے بعد یہ ہندستان بنا ہے، اسے توڑنے کا نہیں جوڑنے کا کام کرو۔
انہوں نے کہاکہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کے لئے قانون بنانے کے بجائے اگر حکومت ضرورت محسوس کرتی ہے تو وہ پناہ گزین قانون لاسکتی ہے۔ مسٹر چودھری ے کہاکہ ہندستان صرف ایک جغرافیائی سرحد کا نام نہیں ہے۔ یہ ملک صرف ایک قوم ہی نہیں ایک تہذیب بھی ہے جس نے صدیوں تک ’جیو اور جینے دو‘ کے اصول کی سیکھ دی ہے۔
وزیر داخلہ شاہ نے بحث شروع ہونے سے پہلے کہاکہ تنوع ہمارا منتر ہے اور رواداری ہماری خاصیت ہے۔ اسی منتر اور اسی خاصیت سے متاثر ہوکر حکومت مذہبی طورپر متاثر لوگوں کو شہریت کا حق دینے والا بل لیکر آئی ہے۔ بل کے تحت 31دسمبر 2014تک مذہبی بنیاد پر متاثر ہوکر ملک میں آئے لوگوں کو یہ بل شہریت کا حق دیتا ہے۔
انہوں نے ایوان کے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ بل کے خلاف تشہیر کرنے کے بجائے اس کے حق میں تشہیر کریں کہ مذہبی بنیاد پر پاکستان، بنگلہ دیش اور افعانستان میں متاثرہ شہریوں کو یہ بل شہریت دینے کا حق دیتا ہے اور یقینی بناتا ہے کہ جس دن وہ ہندستان میں داخل ہوئے ہیں اسی دن سے وہ ہندستان کے شہری ہوگئے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ بل میں تفریق نہیں کی گئی ہے۔ اس بل پر پارٹی کے نظریات سے اٹھ کر غور کیا جانا چاہئے اور جن لوگوں کو کوئی حق نہیں ان کے مفاد میں لائے گئے بل میں سیاست کرنے کے بجائے سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے بل کو شمال مشرق کے تمام شہریوں کے مفادات کی تکمیل کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا یہ بل اروناچل پردیش میں نافذ نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہاں بنگال ایسٹ فرٹنیئر ایکٹ نافذ ہے۔ اسی طرح کا تحفظ میزورم اور ناگالینڈ میں انر لائن پرمٹ (آئی ایل پی) ہے اور میگھالیہ چھٹی فہرست کے تحت ہے۔ منی پور کے لئے حکومت جلد ہی آئی ایل پی لانے کی تیاری کررہی ہے کیونکہ یہ وہاں کے لوگوں لمبی مانگ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اس بل کا التزام آسام، میگھالیہ، میزورم یا تریپورہ کے قبائلی علاقوں میں نافذ نہیں ہوگا۔ یہ تما م علاقہ چھٹی فہرست کے تحت آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہب کی بنیاد پر ستائے گئے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی کو شہریت کا حق دیتا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
