تازہ ترین
سی اے اے پر ہنگامہ : لکھنو میں پرتشدد احتجاج پر وزیر اعلی یوگی نے کہا : ضبط ہوگی تشدد کرنے والوں کی جائیداد
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو شرپسند عناصر سے نپٹنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ جمہوریت میں میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جمعرات کو لکھنؤ اور سنبھل میں ہوئے پرتشدد واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو شرپسند عناصر سے نپٹنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ جمہوریت میں میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سماج وادی پارٹی ، کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی نے جمعرات ریاست گیر بند کا اعلان کیا تھا ۔ اس بند کے دوران لکھنؤ اور سنبھل میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اور سرکای املاک کو نقصان پہنچا یا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بند کی اپیل کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ معاملات درج کر کے ان کی ملکیت ضبط کر کے نقصان کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو اس کو آپسی بات چیت اور گفت وشنید سے ہی اس کا حل نکالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملہ کی جانچ کر کے ملزمین کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی ۔ ادھر احتجاجی مظاہرے کے تشدد میں تبدیل ہوجانے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی میں کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے پر سخت پابندی ہے۔
سنبھل میں احتجاج کے دوران تشدد ، بسوں میں آتش زنی
ادھر ضلع سنبھل میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاج کے دوران اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس میں آگ لگا دی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی ۔ جلوس دوپہر کے وقت سنبھل کے چودھری سرائے میں پہنچا ۔ مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے کہ اچانک کچھ شرپسند عناصر نے وہاں کھڑی روڈ ویز بس میں توڑ پھوڑکی اور اسے آگ کے حوالے کردیا۔پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔ حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ شہر کے بازار آنا فانا بند ہوگئے۔ فی الحال شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ اس دوران پولیس نے 20 سے زیادہ افراد کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔ شہر میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔
لکھنو میں بھی پرتشدد احتجاج
ادھر ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے کھدرا ، ٹھاکر گنج علاقے میں مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے حالات کو بگڑتا دیکھ مظاہرین پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ پولیس نے مدھے گنج پولیس اسٹیشن کے کھدرا علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان آمنے سامنے کی پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے پریورتن چوک پر احتجاج کے لئے اکٹھا ہونے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ۔(نیوز 18 اردو)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
