تازہ ترین
جانئے : وادی کشمیر میں کس شعبے میں کتنا نقصان ان چار ماہ میں ہوا
خبراردوڈیسک:
وادی کشمیر میں ۵ اگست کے بعد سے غیر اعلانیہ ہڑتال سے تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہونے کی وجہ سے ہرایک شعبے کو ہزاروں کا خسارہ ہوا ہے ۔
۵ اگست کے بعد سے ہوئے کاروباری نقصان پر کاروباری انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے ایک ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی ہے ۔
اس رپورٹ میں ہر ایک شعبے میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر کے دس اضلاع میں کاروباری باری سرگرمیاں ٹھپ رہنے کی وجہ سے ۱۲۰ روز میں ۱۸ ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔
نقصان کا تعین کرنے کے لئے اس کاروباری انجمن نے دو طریقہ کار اپنائے ہیں ۔ جن میں پہلا مجموعی گھریلو پیداوار ۲۰۱۷۔ ۲۰۱۸ ، جو گزشتہ سال کے جموں کشمیر اقتصادی سروے پر مبنی ہے۔
اس کے مطابق بتایا گیا ہے وادی کشمیر جو کہ دس اضلاع پر مشتمل ہے اور کل آبادی کا ۵۵ فیصد حصہ ہے ۔ اور ۵ اگست کے بعد وادی کے مختلف کاروباری شعبے اور ان کے زیلی شعبوں میں معیشت کو 17,878.18 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔
اگر شعبہ جات کی بات کی جائے تو رپورٹ کے مطاب مطابق زراعت و باغبانی اور اسکے زیلی شعبہ جات میں 2827 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔
اسی طرح سے زندہ مال اور جنگلات وغیرہ کو1764 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے جبکہ پیداواری شعبے کو2466 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ اسی طرح سے دیگر شعبہ جات کی
انڈسٹریز میں تعمیری شعبے کے علاوہ کان کنی ، کھدائی ،بجلی گیس ، پانی اور دیگر ضروری سروسز کو 1629کروڑ کا خسارہ اٹھانا پڑا ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تجارت بشمول ہوٹل اور ریستوران کو 2615 کروڑ جبکہ ٹرانسپورٹ اور موصلات کو 2267کروڑ کا خسارہ ہوا ہے ۔
اسکے علاوہ مالی خدما ت کو ۱۱۸۴ کروڑ اور ریل اسٹیٹ کاروبار کو 3125 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلئے دوسرا طریقہ کار بھی عملایا گیا ۔ اس میں چیمبر نے ہر ایک شعبے میں کام کررہے افراد کی تعداد کا بھی اندازہ لگایا ہے ۔
وہیں ہر دن کس شعبے میں کتنا نقصان ہوا ہے وہ بھی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے ۔اس میں چیمبر نے ہر شعبے کے ذیلی شعبوں کو ملا کر نقصانات کے اعدادوشمار مرتب کئے ہیں ۔
سب سے پہلے سیاحت کے شعبے کو دیکھے تو اسمیں ، ہوٹل ، ہوس بوٹ ، شکارہ و دیگر ذیلی شعبوں کو ملا کر کل نقصان ایک ہزار ۵۶ کروڑ سے زائد کا ہوا ہے ۔جبکہ ہر دن سیاحت میں ۸ کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔
دستکار ی کے شعبے کو ۷۲۰ کروڑ ۸۰ لاکھ کا نقصان ہوا ہے ، جبکہ ہر دن اس شعبے کو چھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ اسکے بعد زراعت ، باغبانی ، ریشم اور پھولوں کے شعبے کو ۲ ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ ہر روز ان شعبوں کو ۱۶ کروڑ کا نقصان اٹھانا پرا ہے ۔
اسکے بعد صنعت یا انڈسٹریز کو ڈھائی ہزار کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ، جبکہ ہر روز اس صنعت کو اکیس کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ جنرل تجارت کو تین ہزار کروڑ کا نقصا ن ہوا ہے جبکہ ہر روز اسے ۲۶ کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔اسکے بعد ٹرانسپورٹ کو سولہ سوکروڑ کا خسارہ ہوا ہے جبکہ ہر روز اسے ۱۳ کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔
جبکہ مزید ٹھیکداروں اور دیگر تعمیرات اور پاور پروجیکٹوں وغیرہ کو بھی سو لہ سو کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
اسکے علاوہ ہیلتھ کیئر کو ۵۴ کروڑ ،سروس سیکٹر کو ۷۰۰ کروڑ تعلیمی شعبے کو ۴۸ کروڑ اور مالی شعبے کو ۸۰۰ کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔
کل ملا کر یہ نقصا ن چودہ ہزار کروڑ سے زائد بنتا ہے ۔
چار ماہ میں کشمیر میں ۵ لاکھ افراد کو روز گار سے ہاتھ دھونا پڑا
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کشمیر کے دس اضلاع میں ان ۱۲۰ روز میں ۵ لاکھ کے قریب نوکریاں چلی گئی ہیں ۔
ہر ایک شعبے کا ا عدادوشمار کے مطابق سیاحت میں ۷۴ ہزار لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں جبکہ دستکاری میں ۷۰ ہزار بے روز گار ہو گئے ہیں ۔
اسی طرح سے زراعت و باغبانی میں ۲۰ ہزار ، ٹرانسپورٹ میں ۶۰ ہزار ، انڈسٹریز میں ۷۰ ہزار اور جنرل ٹریڈ میں ایک لاکھ ۲۰ ہزار افراد کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔
اسکے علاوہ ٹھیکہ داری وغیرہ میں بیس ہزار ، میڈیکل اور ہیلتھ کیئر میں ۲۵ سو ، سروس سیکٹر میں ۶۶ ہزار اور مالی شعبے میں ایک ہزار افراد بے روز گار ہو گئے ہیں ۔
موجودہ غیر یقینی صورتحال اور دوسری جانب سے بے رور گار ہوتے نوجوانوں میں اب نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
