تازہ ترین
نئے سال کا تحفہ : کشمیر کے تما م اسپتالوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ، ایس ایم ایس سروس بھی شروع
خبراردوڈیسک:
جموں کشمیر یوٹی حکومت کی جانب سے نئے سال کے تحفہ کے بطور کشمیر وادی کے تمام اسپتالوں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کو گزشتہ رات نصف شب سے بحال کیا گیا ہے۔
اسی طرح سے کشمیر میں ایس ایم ایس ( شارٹ مسیج سروس ) بھی شروع کی گئی ہے ۔
گزشتہ روز دوپہر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پرنسپل سیکرٹری او ر حکموتی ترجمان روہت کنسل نے اس کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ” آج رات سے ہم ایس ایم ایس سروس پوری طرح بحال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ایک دوسرے سے مسیج کے زریعے بات چیت کر سکیں،وہیں مریضوں کی سہولیت کے لئے براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس کو تمام اسپتالوں میں آج رات نصف شب سے بحال کیاجائے گا“۔
واضح رہے ۵ اگست کے بعد پہلی بار ایس ایم ایس سروس پورے کشمیر میں اور براڈبینڈ سروس کو اسپتالوں میں بحال کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے کئی بار مختلف اسپتال انجمنوں کی جانب سے مریضو ں کی سہولت کےلئے بحال کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔
وہیں لوگوں کےلئے انٹرنیٹ بحالی کے متعلق انہوں نے کہا کہ” ہماری کوشش ہے کہ عوام کےلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات جلد ی سے جلدی بحال کی جائیں اور ہم اسکے لئے کوشش میں ہیں ،میں یقین دلاتا ہوں کہ سیکورٹی صورتحال جیسے ہی سدھر جائے گی ویسے ہی تمام سہولیت (عوام کو) فراہم کی جائیں گیں“۔
خیال رہے اس سے قبل کئی بار جموں کشمیر پولیس سربراہ اور بھاجپا جنرل سیکرٹری رام مادھو کی جانب سے براڈبینڈ سروس کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کرنے کا کہا گیا تھا۔
آپ کو بتاد یں جموں کشمیر میں اگر چہ تما م مواصلاتی سروسز ۵ اگست کو ہی بند کی گئی تھیں ،لیکن جموں میں کئی ہفتوں کے بعد براڈبینڈ سروس اور موبائل سروس کو شروع کیا گیا تھا ۔
جبکہ لینڈ لائن فون کووہاں کچھ دنوں بعد ہی شروع کیا گیا تھا ۔
اسی طرح سے لیہہ میں بھی کچھ دنوں بعد ہی فون اور انٹرنیٹ سروس شروع کی گئی تھی . لیکن انٹرنیٹ کو کرگل میں ۱۴۵ روز بعد شروع کیا تھا ۔
تاہم کشمیر وادی میں لینڈ لائن کو کچھ ہفتوں بعد بحال کرنے کے بعد پوسٹ پیڈ سروس کو 14 اکتوبر سے بحال کیا گیا ۔لیکن اسکے بعد پری پیڈ ، انٹرنیٹ وبراڈبینڈ سروس آج تک معطل ہے ۔
وہیں کشمیر میں ایک سو سے زائد کمپنیوں کو مشروط براڈبینڈ سروس مہیا کی گئی تھی ۔ وہیں حکومت کی جانب سے وادی میں طلاب ، تاجروں وغیرہ کےلئے ۸۰ سے زائد انٹرنیٹ ٹرمینل شروع کئے ہیں جن کا اب تک تقریباََ چھ لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھا یا ہے۔ تاہم محدود کمپیوٹروں اور لوگو ں کی جم غفیر کے بیچ کچھ کو کئی دن لائن میں رہ کر کاٹنے پڑتے ہیں ۔
ادھر صحافی برادری کےلئے شعبہ اطلاعات و رائے عامہ دفتر میں انٹرنیٹ سہولیت مردوں اور خواتین کے لئے دو مختلف کمروں میں رکھی گئی ہیں ۔
واضح رہے ۵ اگست کے بعد سے وادی میں انٹر نیٹ بند رہنے کی وجہ سے ۵ لاکھ کے قریب نوکریاں چلی گئی ہیں ۔جس کی وجہ سب سے زیادہ انٹرنیٹ نہ ہونا ہے ،کیوں کہ الیکٹرانک بزنس تب کے بعد وادی میں پوری طرح ٹھپ رہا ۔
آپکو بتا دیں وادی میں انٹرنیٹ بندش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ اسوقت جبکہ ۱۵۰ سے زائد دن ہوگئے ہیں وہیں ۲۰۱۶ میں ۱۳۳ روز انٹرنیٹ معطل رہا تھا ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
