تازہ ترین
وزرا کی کھیپ کشمیر میں کیا کررہی ہے؟
مرکزی وزراء کی 36 رکنی ٹیم عوامی رابطہ مہم کے تحت 18 سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورے پر ہے۔وزراء کی یہ ٹیم جموں کے 51 علاقوں کا دورہ کر رہی ہے جبکہ وادی کشمیر میں یہ ٹیم محض 8 علاقوں میں جائے گی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مرکزی وزراء کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مرکزی حکومت کے مطابق اس دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے۔
حکام کے مطابق مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد، مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل اور ترقی رمیش پوکریال، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی ، وزیر مملکت برائے دفاع شریپڈ نائک اور وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی 8 سرکاری اور عوامی پروگرامز میں شرکت کریں گے۔
منگل کو مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سرینگر کے مضافات میں واقع فقیر گجری علاقے کا دورہ کریں گے اور دارا علاقے میں ایک ہائی اسکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ہارون کے سربند علاقے میں ایک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
جی کشن ریڈی بدھ سے دو روزہ دورے پر وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع جائیں گے۔ جمعہ کو وہ پولیس ٹریننگ کالج گاندربل میں ایک تقریب کی صدارت کریں گے۔
روی شنکر پرساد جمعرات کو کشمیر جائیں گے اور اپنے دو روزہ دورے کے دوران ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور وہاں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایک عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیر مملکت برائے دفاع شریپڈ نائک جمعرات کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک تقریب میں شریک ہوں گے۔ مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل اور ترقی رمیش پوکریال جمعہ کے روز شہر سرینگر میں ایک جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔
مرکزی حکومت کے مطابق اس دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی مختلف مرکزی اسکیمز کے بارے میں زمینی سطح پر آگاہ کیا جائے گا۔
بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 70 برسوں میں یہ پہلی بار مرکزی وزراء عام لوگوں کی پریشانیوں کے حل کے لیے دور دراز علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 70 برسوں میں پہلی بار مرکزی وزراء عام لوگوں کی پریشانیوں کے حل کے لیے دور دراز علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے ہی ایسا ممکن ہوسکا اور جموں و کشمیر کے عوام تمام مرکزی اسکیمز سے مستفید ہونگے۔ادھر اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی لیڈران مرکزی وزراء کے اس دورے پر سخت نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت اپنے وزراء کو جموں و کشمیر کے دورے پر بھیج رہی ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما منی شنکر ائیر نے کہا کہ ‘ان بزدلوں کی طرف دیکھو۔ 36 وزراء میں سے صرف 5 وزراء کشمیر جا رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘کشمیر میں کن سے بات کرنے جا رہے ہیں؟ سابق وزراء ئے اعلیٰ سے؟ ان سے بات چیت نہیں کریں گے، وہ جیل میں بند ہیں، فاروق عبداللہ جیل میں ہے۔ عمر عبداللہ جیل میں ہے۔ محبوبہ مفتی جیل میں ہے۔
وہاں جا کر کس سے بات کریں گے۔ یہ لوگ دھوکہ باز ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، اگر یہ نمائندے ہوتے تو بہت پہلے ہی منتخب ہوئے ہوتے’۔
جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا نئے ترقیاتی پروجیٹکس کو لانے کے بجائے مرکزی وزراء پرانے پروجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما اور اننت ناگ سے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہا کہ ‘بی جے پی حکومت یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹس شروع ہو چکے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے’۔
پی ڈی پی نے بھی وزراء کے اس دورے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ‘ جموں و کشمیر دیگر ان ریاستوں سے بہتر ترقی پذیر ہےجہاں ایک دہائی سے زائد عرصے سے بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ وہ جموں وکشمیر میں کوئی بڑے پروجیکٹس شروع کرنے نہیں جا رہے ہیں بلکہ پرانے پروجیکٹس کا افتتاح کر رہے ہیں’۔(ای ٹی وی)
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
