تازہ ترین
برفبار ی کا شاخسانہ:انسان۔حیوان تصادم کا خطرہ پیدا
محکمہ جنگلی حیات نے جاری کی ایڈوائزی
خوراک کی تلاش میں جنگلی جانور آبادی والے علاقوں کی طرف کرسکتے ہیں رخ
سرینگر: رواں موسم سرما کے دوران کئی مراحل کے دوران ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں کشمیر وادی میں ’انسان۔حیوان تصادم‘ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں آبادی والے علاقوں کی طرف رُخ کرسکتے ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات نے اس ضمن میں ایک ایک ایڈوائزی جاری کی،جسکے تحت لوگوں سے کہا گیا ہے کہ خبردار رہیں اور جنگلی جانوروں کی کسی بھی نقل وحرکت کو دیکھتے ہی متعلقہ محکمہ سے رابطہ قائم کر یں۔ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے سے لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کے مطابق رواں موسمی سرما کے دوران7نومبر2019سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور وقفے وقفے سے یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا ایک منفی پہلو یہ تصور کیا جارہا ہے کہ کشمیر میں حالیہ بھاری برفباری کے بعد ’انسان۔حیوان تصادم‘ کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔جنگلی حیات کے ماہرین نے اس ضمن میں تشویش ظاہر کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ خوراک کی تلاش میں جنگلی جانور آبادی والے علاقوں کی جانب رُخ کرسکتے ہیں،جس دوران انسان۔
حیوان تصادم ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزی بھی جاری کی ہے۔محکمہ جنگلی حیات نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسان۔حیوان تصادم سے محفوظ رہنے کیلئے خبردار رہیں۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ لوگ جنگلی علاقوں میں روایتی راستوں کا انتخاب کریں اور کسی بھی چوٹھے راستے (شاٹ کٹ) کا انتخاب کرنے سے گریز کریں۔ایڈوائزی میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ لوگ شام کے وقت گھروں سے باہر آنے کے دوران روشنی کے آلات کا استعمال کریں جبکہ کنڈی اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگ اپنے گھروں کے باہر بھی معقول روشنی کا انتظام کریں،تاکہ اگر یہاں جنگلی جانور رخ کریں،تو وہ خود غیر محفوظ تصو ر کریں۔
محکمہ جنگلی حیات کی ایڈوائزی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ اپنے گھروں کے احاطوں میں متواتر بنیادوں پر گھاس اور جھاڑیوں کو ہٹائیں۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے احتیاطی اقدامات سے جنگلی جانوروں جن میں تیندوے اور ریچھ شامل ہیں،رہائشی مکانوں سے دور رہ سکتے ہیں۔محکمہ جنگلی حیات کے اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ2ماہ کے دوران18سیاہ ریچھوں کو جنگلی علاقوں کی طرف واپس دھکیل دیا گیا جبکہ 3کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ان کو شوپیان اور پلوامہ اضلاع کے جنگلی علاقوں میں چھوڑ دیا گیا جبکہ اس عرصے کے دوران 3تیندؤں کو بھی واپس دھکیل دیا گیا اور ایک زندہ پکڑ کر جنگلی علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ انسان۔حیوان تصادم کو روکنے کیلئے مؤثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ جنگلی جانوروں کیلئے خوراک کا بھی انتظام کیا جاتا ہے،تاکہ وہ آبادی والے علاقوں کی طرف رخ نہ کریں۔ان کا کہناتھا کہ انسان۔حیوان تصادم آرائی کا خطرہ اُس وقت لاحق رہتا ہے جب جنگلی علاقوں میں جنگلی جانوروں کو خوراک کی کمی کا سا منا کرنا پڑا تا ہے۔ان کا کہناتھا کہ مستقبل میں انسان۔حیوان تصادم آرائی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے،کیونکہ جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں کی طرف رخ کو روکنا ناممکن ہے،تاہم خوراک کے انتظام سے اس کے روکتھام میں مدد ملتی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ہانگل اور سرمئی ہمالیہ لنگور گھاس،پودوں اور پتوں پر انحصار کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہلکی برفباری کی وجہ سے بھی خوراک تک انکی رسائی نا ممکن بن جاتی ہے جسکی وجہ سے بعض او قات کو نچلے علاقوں کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ داچھی گام نیشنل پارک میں جنگلی جانوروں کیلئے خوراک کا انتظام کیا جاتا ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے سے لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پلوامہ کے پاریگام میں چار روز قبل مقامی لوگوں نے اُس وقت ایک تیندوے پر لاٹھیوں اور آہینی ہٹھیاروں سے حملہ کرکے اُس کو ہلاک کردیا جب تیندوے نے علاقے میں دن دھاڈے نمودار ہوکر علاقے کے2 نوجوانوں پر حملہ کرکے زخمی کیا۔محکمہ جنگلی حیات کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ احتیاط ہی انسان۔حیوان تصادم آرائی سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کی نقل وحرکت کو دیکھتے ہیں متعلقہ محکمہ سے رابطہ کریں۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
