تازہ ترین
این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری
این آئی اے نے شوپیان کے درگڈ ترکہ، وانگام اور پنجورہ گاؤں میں آج چھاپہ مارا ہے۔
این آئی اے نے اتوار کی صبح سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
این آئی اے نے شوپیان ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کی جن میں زیادہ تر چھاپہ عسکریت پسندوں کے گھروں پر مارے گئے۔ اس دوران کچھ کاغذات، بینک پاس بک اور موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔
این آئی اے نے ضلع کے نازنین پورہ علاقے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کے ایک رشتہ دار طاہر احمد شیخ کو بھی حراست میں لیا ہے۔
ادھر معطل شدہ ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی ترال میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارنے کی خبر ہے، جہاں پر ان کے والدین رہ رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ترال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہلی بار این آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔ اس سے قبل سرینگر میں واقع رہائش گاہ پر کئی بار چھاپہ مارا ہے۔
ایجنسی نے عسکریت پسند عمر دھوبی کے بھائی فیضان دھوبی کو حراست میں لیا ہے۔ عمر دھوبی علاقے میں سرگرم ہے۔
اس کے علاوہ ہلاک شدہ عسکریت پسند شمس الحق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
شمس الحق کو سکیورٹی فورسز نے جنوری 2019 میں شوپیان کے ہپ شرمال میں ہوئے تصادم میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کے بھائی انعام الحق 2012 کے آئی پی ایس افسر ہیں۔شمس الحق کے گھر پر چھاپہ ماری کے دوران ریاض احمد ٹھوکر ولد عبدالغنی ٹھوکر نامی ایک مقامی باشندہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ 11 جنوری کو ضلع کولگام میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو، عاطف نامی عسکریت پسند اور وکیل عرفان میر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ یہ جموں کی طرف جا رہے تھے اور ان کی پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد مرکزی وزرات داخلہ نے اس کیس کو این آئی کو سونپ دینے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔ این آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایجنسی کی ٹیم سرینگر کا دورہ کر کے دیویندر سنگھ سمیت تمام افراد کو جموں منتقل کیا تھا۔دیویندر سنگھ اور گرفتار شدہ حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کا پلوامہ خود کش حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
چند روز قبل میڈیا رپورٹز میں کہا گیا تھا کہ ایجنسی نوید بابو سے 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی، جس نے مبینہ طور پر پلوامہ خود کش حملے میں ملوث مدثر خان کی مدد کی تھی۔ ایجنسی نے نوید بابو کے بھائی عرفان شاہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ ایجنسی کو یقین ہے کہ نوید بابو سینیئر کمانڈر ہونے کے ناطے انہیں لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر تنظیموں کے کارکنان کے بارے میں معلومات ہوں گی۔(ّّای ٹی وی)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
