تازہ ترین
نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی
نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور دیگر سیاسی لیڈران پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
پارٹی کے ممبران پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت میر، ترجمان عمران نبی ڈار اور ضلع صدر سری نگر پیر آفاق احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ اور جنرل سکریٹری علی محمد ساگر پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے اطلاق کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مرکزی حکومت کے وہ تمام بلد بانگ دعوے سراب ثابت ہوجاتے ہیں جن میں یہ دعوے کئے جارہے ہیں جموں وکشمیر میں صورتحال نارمل ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال معمول سے بہت زیادہ دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھاجپا کی سربراہی والی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے ساتھ روا رکھے جارہے سلوک پر تشویش اور تعجب میں مبتلا ہے۔جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں سے جن لیڈران پر اپنا اعتماد ظاہر کرتے آئے ہیں حکومت ہند آج انہی عوامی نمائندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس لیڈران کو اس لئے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ ہماری جماعت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اتفاق نہیں رکھتی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پارلیمنٹ میں عمر عبداللہ کے ساتھ منسلک کئے گئے ریمارکس کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے این سی لیڈران نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں ایک مزاحیہ ویب گاہ کے حوالے سے عمر عبداللہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک طرف وزیر داخلہ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی جموں وکشمیر کے محبوس سابق وزرائے اعلیٰ کو ملک دشمن نہیں کہا جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ لوگ عسکریت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ صحیح کہہ رہے ہیں یا وزیر اعظم کے دعوے پر بھروسہ کیا جائے؟انہوں نے عمر عبداللہ کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے ایک ایسے شخص پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لایا ہے جس نے ہمیشہ امن اور عدم تشدد کی وکالت کی ہے۔نیشنل کانفرنس اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی
عمر عبداللہ نے گرفتاری سے قبل ٹویٹ کے ذریعے اپنے آخری پیغام میں عوام سے بھی امن و امان قائم رکھنے کی تلقین کی تھی۔ حکومت ہند کے جھوٹے اور منگھڈت دعوﺅں اور غنڈی گردی پر مبنی اقدامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ا
نہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بنیاد اور تمام سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ریاست جموں وکشمیر میں جمہوریت اور عوام راج کیلئے قربانیاں دیں ہیں یہ بھاجپا کی طرح کھوکھلے وعدوں پر مبنی جماعت نہیں۔نیشنل کانفرنس وہ جماعت ہے جس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بارے میں سابق وزیر اعظم اور بھاجپا رہنما اٹل بہاری واجپائی نے آگرہ سمٹ کے دوران ذکر کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف سے کہا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ مسئلہ کشمیر کے تیسرے فریق ہیں۔
لیکن آج بھاجپا کی سربراہی والی حکومت نے اسی شخص کو گذشتہ 6 ماہ سے پی ایس اے کے تحت قید و بند میں رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا حکومت کے یہ حربے نیشنل کانفرنس کے خلاف نہیں بلکہ پوری ریاست کے خلاف ہیں اور یہ اقدامات ملک کی دیگر ریاستوں اور عوام کیلئے چشم کشا ہونا چاہئے کیونکہ جو کچھ آج یہاں ہورہا ہے وہ کل دوسری ریاست میں بھی ہوسکتا ہے۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ارادے کسی بھی صورت میں زیر نہیں ہوں گے اور یہ جماعت اپنے اصولوں کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر حال میں عوام کی خدمات اور ترجمانی کرتی رہے گی۔(ای ٹی وی)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
