تازہ ترین
سرحدی کشیدگی:برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج آمنے سامنے
لائن آف کنٹرول پر جنگ کا سماں
آرٹلری توپوں کا استعمال، آر پارفوجی اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک،کئی زخمی،لوگوں میں خوف وہراس
سرینگر: لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پرگذشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور تناؤ کے بیچ ہند۔پاک افواج کے درمیان گذشتہ36گھنٹوں سے جاری فائر نگ و آتشی گولہ باری کے نتیجے میں آر پار ایک فوجی اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان جاری شدید گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ آرپار سرحدی علاقوں میں رہا ئش پذیر لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے،کئی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنندنے کہا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں کئی سیکٹروں میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کیساتھ ساتھ آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور ماٹر گولے داغے،جسکے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ازجان ہوا جبکہ فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا معقول جواب دیا۔
کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق دفعہ370کی تنسیخ کے فیصلے کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر کافی کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال پائی جارہی ہے جبکہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آمنے سامنے ہے۔گذشتہ38گھنٹوں سے جموں کے ضلع پونچھ میں کئی سیکٹروں جن میں بالا کوٹ،مینڈ ھر وغیرہ شامل ہے،میں ہند۔پاک کی افواج ایکدوسرے خلاف جنگی ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہیں۔
طرفین کے مابین وقفے وقفے سے جاری فائر نگ اور ماٹر شلنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف جانی نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ دونوں ممالک کی افواج ایکدوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کررہی ہیں۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ ضلع پونچھ کے بالا کوٹ اور مینڈھر پونچھ سیکٹروں میں ہوا ہے۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں سنیچر کی شام پاکستانی فوج نے سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائر نگ کی اور ماٹر گولے داغے۔
ان کا کہناتھا کہ سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں فوج کا ایک اہلکار نایک راجیو سنگھ شکھا وت ازاجان ہوا۔ان کا کہناتھا’36سالہ مہلوک فوجی لکھانا خرد جئے پور راجستھان سے تعلق رکھتا تھا۔دفاعی ترجمان نے قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ فائر اور ماٹر شلنگ میں متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو بھی پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر شدید اور خوفناک مارٹر شلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ 12بجکر50منٹ دوپہر پاکستانی فوج نے ایک مرتبہ پھر بالاکوٹ کے بعد مینڈھر سیکٹر میں شدید گولہ باری کی۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا،جسکے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر آتشی گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی دیہات میں رہائش پذیر لوگوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔کئی کنبوں کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سرحدی آبادی کا کہنا ہے کہ پونچھ میں اس وقت جنگ جیسی صورتحال پائی جارہی ہے،کیونکہ دونوں اطراف سے گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مینڈ ھر سیکٹر میں فوج نے کئی دیہات میں تلاشی آپریشن بھی شروع کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو خدشہ ہے کہ گولہ باری کی آر میں عسکریت پسند داخل ہوئے ہیں جنکی تلاش میں یہ آپریشن شروع کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے مینڈ سیکٹر میں وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے،جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ادھر پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے چری کوٹ سیکٹر میں ایک شہری ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے آرٹلری اور مارٹر فائر کئے جس کے نتیجے میں کاکوٹا گاؤں کے رہائشی میر محمد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئیں،جسے فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا ہلاک ہونے والا شہری پاکستانی فوج سے ریٹائرڈ تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد 4 ہے، جن میں سے ایک جاں بحق شہری کی بیٹی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور پر سہ پہر 3 بجے فائرنگ شروع کی تھی اور یہ سلسلہ شام گئے تک جاری رہا۔
ادھر پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کروا دیا گیا۔خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کیلئے2003 میں دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔تاہم اس کے باوجود طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔(کے این ایس)
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد 320 ہندوستانی شہری لاپتہ، 21 کو وطن واپس لایا گیا: وزارتِ خارجہ
نئی دہلی، نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد وہاں تقریباً 320 ہندوستانی شہری لاپتہ ہیں جبکہ 21 ہندوستانی شہریوں کو اب تک بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جمعرات کو ترشولی توانائی منصوبے میں پھنسے 63 افراد کو بچایا گیا تھا۔
کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفیر نے ان سے ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ 96 ہندوستانی شہری چین کے علاقے سے زمینی راستے سے نیپال کی طرف بحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ ان تمام کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت انتظام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے علاقے میں ابھی بھی تقریباً 400 ہندوستانی شہری ہیں لیکن وہ تمام محفوظ ہیں اور ان کے اہل خانہ نیز ہندوستانی سفارت خانے سے ان کی بات ہوئی ہے کیونکہ وہاں موبائل نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ اس علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور راستوں کی خرابی کی وجہ سے ان کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ حکومت انہیں وطن واپس لانے کا انتظام کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہند نژاد تقریبا 100 مزید افراد لاپتہ ہیں جو مختلف ممالک کے رہنے والے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ لوگ کیلاش مانسروور یاترا کے لیے گئے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک صرف لاپتہ افراد کا اعداد و شمار ملا ہے اور کسی ہندوستانی شہری کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ تمل ناڈو کے جن 21 افراد کو کل محفوظ بچایا گیا تھا آج وہ وطن واپس لوٹ آئے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ہوائی اڈے پر ان لوگوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک انسانی امداد کا تعلق ہے تو اب تک دو طیاروں میں بالترتیب دس ٹن اور 37.5 ٹن امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے اور تیسرا طیارہ آج جانے والا ہے جس میں 12 سے 13 ٹن امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ نیپال کی درخواست کے مطابق ایک سرنگ بچاؤ ٹیم بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے لیے ضروری سامان وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے ایک ریکی ٹیم بھیجی جا رہی ہے۔ ایک طبی ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے متعلقہ تکنیکی ٹیموں کے ساتھ بیلی برج کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ نیپال کے متاثرہ حصوں میں مواصلاتی نظام کو جلد بحال کیا جا سکے۔ ایک بیلی برج پہلے سے ہی نیپال میں موجود ہے اور اسے امدادی کوششوں کے لیے تعینات کیا جا سکتا ہے۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے نیپال کے حکام کو این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو ان کے متعلقہ سامان کے ساتھ بھیجنے کی بھی خاص پیشکش کی ہے، جو تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مدد کر سکتی ہیں اور سانحے سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں نیپال حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی درخواست پر کوئی بھی دیگر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی ایف اے
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
