تازہ ترین
19مارچ سے قبل متعدد غیرریاستی لوگ بنا سکریننگ کے وادی میں داخل
جہاں ایک طرف سرکار وادی کشمیر میں وادی میں ائر پوٹ سمیت تمام داخلہ پوائنٹوں پرسکریننگ کے دعوے کر رہی ہے،وہی اس بات کا انکشاف ہوا ہے،کہ 19مارچ تک جہاز یا زمینی سفرکرنے والے بیرون ممالک یا رستوں سے آنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کوکسی سکرینگ نہیں ہوئی،بلکہ انہیں صرف احتیاط اور گرما پانیپینے کے لئے کہا گیا تھا۔ادھرجنوبی کشمیرمیں لوگ اس وقت حیران ہوئے جب جنوبی کشمیر کے متعدد گاؤں دیہات میں غیر ریاستی مزدورں کا ایک بڑا قافلہ بنا سکرینگ کے کئی گاؤں میں پہنچے میں کامیاب ہوئے،جس پر مقامی آبادی نے سخت تشویش کا ظہار کیا۔ادھر کئی علاقوں میں بنا ٹسٹ کے داخل ہونے والے افراد کو لوگوں نے جگہ دینے سے منع کیا جس کے بعد انہوں نے واپسی کی راہ لی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر میں 19مارچ سے نہ صرف بیرون ریاستوں بلک بیرون ممالک سے واپس لوٹنے والے متعددافرادبنا سکرینگ کے وادی کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
کشمیروز سروس کوذرائع سے معلوم ہوا کہ 19مارچ سے قبل ائیر پورٹ سمیت تقریباً تمام سکرینگ مراکز جن میں خاص کر وادی داخل ہونے والی اہم کی مراکز میں تعینات عملے کی غفلت بتائی گئی ہے جس کی کئی مثالیں ذرائع نے پیش کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی عربیہ میں جب گزشتہ دنوں غیر ملکیوں کو72گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا،اور اس کے بعد اپنے رشتہ داروں کے پاس آئے والے افرد،یاعمر پر گئے افراد واپس لوٹ کر اپنے گھروں لو آئے ہیں ان میں کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک اچھی تعداد بھی شامل تھی۔انہوں نے بتایا واپس لوٹنے والوں کوممبئی اور نا ہی سری نگر ائر پورٹ پر کوئی ٹسٹ کیا گیا ہے،جبکہ انہیں صرف یہ کہا گیا ہے کہ گرم پانی پی لو اور کچھ احتیاط برتنے کا حکم دیا گیا، جبکہ انہیں کوئی سکرینگ نہیں ہوئی ہے،جس سے اس حساس کام کے لئے تعینات رکھے گئے عملے کی لاپر واہی سامنے آگئی۔کشمیر نیوز سروس کو باوثق ذرائع نے بتایا زمینی راستے سے وادی داخل ہونے والے غیر ریاستی یایہاں کے طالب علموں،کار باری افراد جو وادی سے باہر تعلیم حاصل کر رہے ہیں کار بار چلا رہے تھے کسی بھی شخص کی سکرینگ نہیں ہو ئی۔یہ معاملہ بھی گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا جب جمعرات کو جنوبی کشمیر کے املر ترال میں 25غیر ریاستی مزدورں پر مشتمل ایک قافلہ گاؤں میں اچانک نموادر ہو کر عارضی گھر ڈھونڈنے لگے۔مقامی لوگوں نے کے این ایس کو بتایا جب انہیں لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپکی سکرینگ ہوئی ہے،تو مزکورہ مزدوروں نے بتایا نہیں انہیں پتہ وہ کیا ہوتا ہے،جس کے بعد مقامی لوگوں نے بلاک میڈیکل افسر ترال کو مطلع کیا ہے جہاں انہوں نذدیکی گاؤں ڈاڈسرہ سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ڈاکٹر ظفرکی قیادت میں املرروانہ کر کے تمام لوگوں کی سکرینگ کی ہے۔
فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایا جب لوگوں کو پتہ چلا کہ مزکورہ لوگ بنا سکرینگ کے ہیں،تو انہوں نے غیر کشمیر25افراد کو کرایہ پرگھردینے میں خطرہ لاحق ہوا۔ادھر بوچھو ترال کی آبادی نے بتایا کہ انکی بستی میں 10غیر ریاستی کاری گھر گزشتہ دنوں آئے،جو مختلف کام کر رہے انہوں نے بتایا مزکورہ کاریگروں کا کوئی بھی ٹسٹ نہیں ہوا۔ادھر کوثر ترال کے علاوہ دیگر کئی علاقوں سے اسی طرح کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔اس حوالے سے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ اسطرح کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد بلاک میڈیکل افسر ترال مخصوص بنائی گئی ٹیم کو سرینگ کے لئے کہا گیا ہے جنہوں نے یہ بنا سکرینگ کے داخل ہونے والے افراد کی سکرینگ کی ہے۔
اس دوران کئی علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو غیر مقامی افراد کی سرینگ اور تمام جانکاری حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ساری صورت حال کے بعد یہاں عارضی رہائش اور میڈیکل ٹیموں کی جانب سے جانکاری حاصل کرنے کے سلسلے بعد بیشتر مزدوروں اور کاری گھروں نے واپسی کی راہ لی ہے۔کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے متعلقہ محکمے کی اس غفلت جس میں غیر مقامی اوربیرون ممالک سے آئے ہوئے افرادکے ٹسٹ نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
