تازہ ترین
‘بھارت میں لوگ اب بھی لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے’
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اس حوالے سے دی گئی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔
بھارت میں کرونا وائرس سے سات افراد ہلاک اور 400 سے زائد متاثر ہیں۔ مرکزی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھی پیر کو ہندی میں کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو بچائیں۔
نریندر مودی نے ریاستی حکومتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بنائیں بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
بھارتی وزیر اعظم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت نے کرونا وائرس کے انسداد کے لیے ‘جنتا کرفیو’ کے نام سے ایک دن قبل کئی سخت اقدامات کیے تھے جب کہ شہریوں کو خود سے گھر تک محدود رہنے کی اپیل کی تھی۔
بھارت کے نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی، ملک کے سب سے بڑے کاروباری شہر ممبئی، چنائے، کلکتہ، بنگلورو سمیت 80 سے زائد اضلاع میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو صرف ضروری امور کی انجام دہی کے لیے ہی گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے سروس معطل ہے جب کہ میٹرو سروس اور بین الاضلاع بسوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔
بھارت کی ریاستوں پنجاب، راجستھان، بنگال اور ہریانہ میں سرکاری ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی ہے۔
ممبئی میں نجی گاڑیوں میں بھی ایک سے زائد افراد کے بیٹھنے پر ممانعت ہے۔ تاہم وہ ٹرک جو اشیائے خور و نوش لا رہے ہیں، ان پر شہر میں داخلے پر پابندی نہیں ہے۔
ٹرک ڈرائیورز کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ شہر میں داخلے سے قبل انتہائی سخت چیکنگ کی وجہ سے ٹرکوں کو شہر میں داخل ہونے میں بہت زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ جس سے ممبئی میں اشیائے خور و نوش پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی کی عام آدمی پارٹی ریاستی حکومت نے سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ وہاں مکمل طور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔
اتوار کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا تھا کہ ریاست دہلی کی سرحدیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں تاکہ دیگر ریاستوں سے لوگ داخل نہ ہو سکیں۔ تاہم دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں۔
کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو لوگوں کو خود سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی تھی جب کہ اس کو ‘جنتا کرفیو’ (یعنی عوام کا کرفیو) کہا گیا تھا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ایک جانب جہاں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے وہیں اب اس وائرس کے ٹیسٹس کے لیے نجی لیبارٹریز کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ان افراد کا بھی معائنہ اور ٹیسٹ یقینی بنایا جا سکے جو کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے قریب رہے ہیں۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
