تازہ ترین
کورونا وائرس کا قہر:کووڈ۔19کی پہلی مریضہ کاٹیسٹ منفی
صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میں زیر علاج وادی کشمیر کی پہلی کووڈ۔19مریضہ کا تازہ کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق وہ روبہ صحت ہورہی ہے۔اس دوران سرینگر اور شوپیان سے تعلق رکھنے والے 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے،جو پہلے سے متاثرہ کووڈ۔19مریضوں کیساتھ رابطے میں رہے ہیں۔ادھر جموں میں مزید3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر بٹھنڈی، سنجوان اور گوجر نگر علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا۔جموں وکشمیر میں اب متاثرین کی تعداد 45 هوگئی،جن میں سے کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2فوت ہوچکے ہیں۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد میں اضافے کے بیچ وادی کشمیر کی پہلی تشخیص شدہ کووڈ۔19کی مریضہ نہ صرف آہستہ آہستہ روبہ صحت ہورہی ہے،بلکہ اس کا تازہ کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔شہر خاص کے خیام خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والی 67 ساله خاتون کوکشمیر کی پہلی کووڈ۔19مریضہ قرار دیا گیا تھا۔
مذکورہ مریض کا 18 مارچ کو کووڈ۔19کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،جسکے ساتھ ہی کشمیر میں جزوی طور لاک ڈاؤن کیا گیا،جو اب مکمل تالہ بندی میں تبدیل ہوگیا ہے۔صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ کے ڈاکٹروں نے بتا یا کہ اب مریضہ آہستہ آہستہ روبہ صحت ہورہی ہے۔سکمز کے ترجمان نے اس ضمن میں ایک بیان میں بھی جاری کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ18مارچ کو جس کا خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،اب علاج ومعالجہ کے بعد اُس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کا اتوار کے روز تازہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آیا،جو منفی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ مریضہ صحتیاب ہورہی ہے،تاہم اسپتال سے اُنکی رخصتی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔مذکورہ مریضہ 16مارچ کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس کشمیر لوٹ آئی تھیں۔سکمز کے نوڈل افسر جی ایچ ایتو کا کہنا تھا کہ کی مریضہ کا تازہ ٹیسٹ تشخیص کیلئے بھیج دیا گیا تھا،جو منفی آیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مریضہ کو مزید14روز تک قرنطینہ میں رکھا جائیگا،جس کے بعد یہ فیصلہ لیا جائیگا،اُسے اسپتال رخصت کیا جائیگا یا نہیں۔وولڈ ہیلتھ آر گنائزیشن کی جانب سے تشخیص کردہ ادویات سے ہی مذکورہ مریضہ صحتیاب ہوئی ہیں۔اس دوران کشمیر وادی میں مزید4افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،جن کا تعلق سرینگر اور شوپیان سے ہیں اور کشمیر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد33ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد مریضوں کے ٹیسٹ سوموار کو موصول ہوئے جن میں تصدیق شدہ 4پازیٹیو سامنے آگئے۔
ان کا کہناتھا کہ رعناواری اور پلوامہ اسپتال میں دو،دو مریض زیر علاج ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شوپیان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی سفری تاریخ انڈو نیشاہے۔معلوم ہوا ہے کہ 26سالہ40سالہ دونوں متاثرین نے گھر جانے کے دوران جموں سے سرینگر تک سومو گاڑی میں بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے کووڈ۔19مریض کیساتھ سفر کیا تھا۔اس طرض کشمیر میں کووڈ۔19مریضوں کی تعداد33تک پہنچ گئی جبکہ جموں وکشمیر میں متاثرین کی تعداد45تک جا پہنچی۔حکومتی ترجمان نے روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چاروں متاثرین کا تعلق کشمیر سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو کا تعلق شوپیان اور دو کا تعلق سرینگر سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے متاثرین کا قریبی رابطہ پہلے سے متاثرہ کووڈ۔19مریضوں کیساتھ رابطے میں رہے ہیں۔حکومتی ترجمان روہت کنسل نے سوموار کی صبح یہ اطلاع دی تھی کہ جموں میں مزید3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جموں میں تین نئے کیسز کی تصدیق کیساتھ ہی متاثرین کے آبائی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا۔ضلع مجسٹریٹ جموں،سشما چوہان نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ بٹھنڈی،سنجوان اور گو جر نگر جموں علاقوں میں لوگوں کی مکمل نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی۔حکمنامے کے مطابق پولیس اسٹیشن ترکوٹا نگر کے تحت آنے والے بٹھنڈی،سنجوان اور پولیس اسٹیشن پیر مٹھا کے تحت آنے والے گو جر نگر علاقے میں کسی بھی شخص کو آئندہ احکامات تک چلنے پھر نے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی بھی شخص کو ان علاقوں سے باہر اور اندر جانے کی اجازت دی جائیگی۔ضلع مجسٹریٹ یہ حکمنامہ ڈسزاسٹر منیجمنٹ اکٹ2005کے تحت جاری کیا ہے۔ادھر شوپیان کے دو دیہات کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا۔شوپیان میں دو نئے کووڈ کیسوں کی تصدیق کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے سیدھو،رام نگری دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا جبکہ ان کے مضافاتی دیہات کو بفر زون قرار دیا گیا۔
ان علاقوں کو کووڈ وائرس کی روکتھام کیلئے سیل کیا گیا۔یہاں لوگوں کی نقل وحرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران متعلقہ پولیس اسٹیشن یا انتظامیہ سے رابطہ قائم کریں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
