تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید14افراد کے ٹسٹ مثبت ،تعداد106تک پہنچ گئی
وادی کشمیر میں سنیچر کو مزید14افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جن کا تعلقشمال اور جنوب سے بتایا جاتا ہے ۔ اس دوران تازہ معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے کرناہ ،ہندوارہ اور شوپیان کے درجنوں گاءوں دیہات کو ریڈ جبکہ متعدد بستیوں کو بفر زون قرار دیکر مزکورہ علاقوں کی آبادی کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے ۔ ادھر کئی افراد نے قرنطین کی مدت پورا کرنے کے بعد انہیں گھر روانہ کیا گیا ہے ۔
جموں وکشمیر میں اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد106تک پہنچ گئی ۔ اس طرح سے روز بہ روز تعداد میں اضافے کے باعث اہلیان کشمیر میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں وکشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کے ٹیسٹ کرانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ،جس دوران کووڈ ۔ 19مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
جموں وکشمیر میں اتوارکو متاثرین تعدادمزید14نئے کیس سامنے آنے کے بعد یہ تعداد1106تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اتوار کے روز چار بجے کے قریب اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کشمیر صوبے میں مزیر1معاملات مثبت آئے ہیں اور اس طرح سے یہ تعداد106تک پہنچ گئی ہے انہوں نے لکھا تھا جموں کشمیر کے کل ایکٹومعاملات کی تعداد میں 82کشمیر جبکہ 24صوبہ جموں سے ہیں ۔
اس دوران 2مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ اس طرح سے جموں میں کل ایکٹو معاملات 21جبکہ کشمیر 89ہیں ۔ اتوار کو مثبت پائے گئے معاملات میں 4اوڑی ایک گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر 9افراد کے متعلق فوری طور معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتے تھے ۔ منصوبہ بندی اور اطلاعات محکموں کے پرنسپل سیکرٹری اور حکومتی روہت کنسل نے کہا تھا کہ قومی سطح پر کووڈ ۔ 19 کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی ان کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ روہت کنسل نے کہاتھا کہ حکومت لوگوں کے خدشات سے باخبر ہے ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے اَفراد کی نشاندہی میں سرگرم عمل ہے جو متاثر ہ افراد کے رابطے میں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کئی مثبت اَفراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ متاثرہ اَفراد کے رابطے میں آئے لوگوں کی نشاندہی لازمی ہے اور اس طرح سے وائرس کے مزید پھیلاءو کو روکا جاسکتا ہے ۔ ۔ ی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلاء زیر علاج مزید6مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئے ۔ ان کا کہناتھا کہ دوران علاج مثبت نتاءج برآمد ہوئے اور زیر علاج مریض روبہ صحت ہورہے ہیں ۔
یاد رہے کہ اسپتال میں گذشتہ روز ایک مریض صحتیاب ہوا تھا ۔ کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے وادی کے مشہور معالج ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کہا کہ درگجن ہسپتال میں داخل کووڈ ۔ 19کے سبھی مریض روبہ صحت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر میں کووڈ ۔ 19کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ سی ڈی ہسپتال میں کووڈ ۔ 19کے کل 19مریض داخل ہے جو آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں ۔ ڈاکٹر موصوف نے کہاکہ ہسپتال کا طبی اور نیم طبی عملہ مریضوں کے لئے دن رات کام کر رہا ہے ۔
کورنٹین سہولیات کے تعلق سے اُنہوں نے کہا کہ یہ سہولیات سی ڈی ہسپتال میں بھی قائم کی گئی ہے تاہم لوگوں کو ہرطرح کی احتیاط برتنی چاہے ۔ اُنہوں نے باہر سے آئے اُن سبھی افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنی سفری تفصیلات ظاہر کریں تاکہ اُن کو ضروری طبی سہولیت فراہم کی جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی کڑی کو اسی طرح توڑا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر موصوف نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاءو پر قابو پانے میں عام لوگوں کا ایک اہم رول بنتا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لازمی سازو سامان وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں مذید14کیس مثبت آنے کے ساتھ وادی کشمیر میں انتظامیہ فوری احتیاطی اقدامات کے تحت بانڈی پورہ کے6،کرناہ کا،ہندوارہ،بڈگام ،شوپیان سمیت درجنوں گاءوں دیہات کو ریڈ جبکہ ایک بڑی گاءوں دیہات کو بفر زون قرار دیا گیا ہے ۔ ادھر انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دئے گئے گاءوں دیہات میں مکمل لاکڈون کیا اور کسی کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
ادھر گذشتہ روز ضلع کپوارہ کے 6فراد کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع کپوارہ اور ہندوارہ میں خوف ہراس کا ماحول گیا ۔ اس دوران اتوار کو ہندوارہ اور ضلع کپوارہ میں مکمل لاک ڈوان رہا اور لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی بیٹھنا محدودرکھا ہے ۔
اس سلسلے میں ایڈشنل ڈپٹی کشمیر ہندوارہ نے آئی ٹی آئی کو ریڈ زون میں قرار دیکر اس کے آس پاس رہنے والے مکینوں کے پاس ڈاکٹروں کی ٹی میں روانہ کی اور انہیں جانچ کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ اور آئی ٹی آئی ۔ کے ارگرد قریب 300سو فٹ دور تک ریڈ زون کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہے کیونکہ احتیاط ہی اس بیماری کی روک ہے اور خلاف وزی کرنے والوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
دنیا
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈرون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے
ماسکو، ایک وسیع پیمانے کے یوکرینی ڈراون حملے میں روس کے جنوبی علاقے روستوف میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بعض رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔
ورنر یوری سلوسار نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ‘ دشمن کے شدید حملے میں سات افراد زخمی ہوئے’ اور بتایا کہ چار زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت کے اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے حملے کے بعد ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ضلع پرو لیتارسکی میں گرنے والے ڈراو ن کے ٹکڑوں نے دو بلند رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد ہنگامی خدمات نے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہ میں منتقل کیا۔
اکسائیسکی ضلع میں حکام نے ایک گودام سے ڈراون کے ٹکڑے برآمد کیے اور قریبی جنگل کی پٹی میں آگ بھڑکنے کی اطلاع دی۔
باگایفسکی ضلع میں نجی مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سلوسار نے خبردار کیا کہ ڈراونز کا خطرہ برقرار ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
یوکرین نے تاحال اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے:پیزشکیان
تہران، صدرِایران مسعود پزیشکیان نے اپنے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات کا سرکاری ٹیلی ویژن پر جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے بارے میں کی گئی بات چیت میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ‘معاہدہ شدہ نقشے کی بنیاد پر’ دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا، ‘موجودہ مذاکراتی عمل میں ہرمز کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس روڈ میپ کو ایران کے رہنما آیت اللہ مُجتَبٰی خامنہ ای کے سامنے پیش کیا گیا اور پاسدارانِ انقلاب، فوجی قوتیں اور مذاکراتی ٹیم میں شامل ہمارے بھائیوں نے بھی اسے منظور کیا۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘اگر یہ راہداری اسی دائرہ کار کے تحت کھولا جائے تو امریکہ کو بھی اپنے وعدے پورے کرنے چاہییں۔’ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو بحری محاصرے اور پابندیوں کو ختم کرنا، ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنا اور اسرائیل پر زور ڈالنا چاہیے کہ وہ لبنان میں اپنے اقدامات روک دے۔
پزیشکیان نے کہا، ‘آبنائے ہرمز کو کھولنے کا عمل اسلام آباد مفاہمت نامہ میں بیان کردہ اور مخالف فریقین کے قبول کردہ دائرہ کار کے مطابق ہے اور اسے نافذ ہونا چاہیے۔’
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پزیشکیان نے کہا، ‘ہمیں اپنے محبوب اور شہید سابق رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نظریات کی بنیاد پر سفارتکاری کو مضبوط کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہیے، اگرچہ ان تعلقات میں ہم آہستگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔’
پزیشکیان نے کہا، ‘ایران کے زیادہ تر ہمسائے اسلامی ممالک ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ایک مشترکہ زبان تلاش کرنی چاہیے، اور خطے کی سلامتی کو مل کر یقین دہانی کرانی چاہیے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔ ہم پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، مصر، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے زمین تیار ہے، ہمیں صرف اپنے نقطہ نظر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔’
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھرگے کے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ سنگین جرم، فوری ایف آئی آر درج ہو: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے ہلدوانی میں ہوئے پروگرام کے بعد اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کرنا چھوت چھات کو فروغ دینے والا سنگین جرم ہے، اس لیے قصورواروں کے خلاف درج فہرست ذات اوردرج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) قانون کے تحت فوری ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے۔
مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین نے چھوت چھات کو جرم قرار دیا ہے اور کسی دلت شخص کے کسی مقام پر جانے کے بعد اس کا ‘شُدھیکرن’ کرنا اسی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صرف مسٹر کھرگے کی نہیں، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ اگست کو ہلدوانی میں مسٹر کھرگے کا پروگرام ہوا تھا اور اس کے بعد ان کی تقریر والے اسٹیج کا ‘شُدھیکرن’ کیا گیا۔ اس واقعے کو تقریباً 20 دن ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتراکھنڈ حکومت کو اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے اورقصورواروں کے خلاف ایس سی-ایس ٹی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم دلتوں کے احترام کی بات کرتے ہیں، اس لیے انہیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ مسٹر کھرگے کو انصاف ملے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ملک میں دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک آئین کا نظریہ ہے اور دوسرا بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ آئین نافذ ہونے کے بعد بھی ملک میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مظالم کے واقعات سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے کئی اسکولوں میں دلت بچوں سے بیت الخلا صاف کرایا جاتا ہے اور جھاڑو لگوائی جاتی ہے، انہیں کنوؤں سے پانی لینے سے روکا جاتا ہے، چائے کی دکانوں پر ان کے لیے الگ کپ رکھے جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے موقع پر گھوڑی پر بیٹھ کر بارات نکالنے والے دلتوں پر بھی حملے ہوتے ہیں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کوئی دلت شخص جتنا کامیاب ہوتا ہے، اس پر اتنے ہی زور دار طریقے سے حملہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار، کرکٹ یا کسی دوسرے شعبے میں کامیاب ہونے والے دلت شخص کو بھی اس ذہنیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دلت لیڈروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے راجستھان کانگریس اسمبلی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ٹیکارام جولی اور بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے ساتھ ہوئے ‘شُدھیکرن’ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت صرف ایک فرد تک محدود نہیں ہے۔
کانگریس رہنما نے پارلیمنٹ میں مسٹر کھرگے کے اس معاملے کو اٹھانے کا ذکر کیا اور کہا کہ بی جے پی کے سینئر رہنما جے پی نڈّا نے کہا تھا کہ اگر ایسا واقعہ ہوا ہے تو کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہیندر بھٹ نے ‘شُدھیکرن’ کے واقعے کو درست قرار دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کہتے ہیں کہ وہ ہر ذات کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر ان کی پارٹی کے رہنما اس طرح کے واقعے کو صحیح ٹھہراتے ہیں تو ان کے قول و فعل میں فرق صاف دکھائی دیتا ہے۔
کانگریس کی لڑائی اسی امتیازی سلوک اور عدم مساوات کے نظریے کے خلاف ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ صرف کانگریس صدر کھرگے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ملک کے ہر دلت شخص کے وقار ، مساوات اور آئینی حقوق سے جڑا معاملہ ہے۔ حکومت کو فوری کارروائی کرنی چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو کانگریس قصورواروں کو انصاف کے کٹھہرے تک پہنچانے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
یو این آئی ایف اے
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
