تازہ ترین
لشکر،جیش،حزب کے 4 مقامی جنگجو جاں بحق
جنوبی کشمیر کے شوپیان میں فوج اور فورسز نے میل ہورہ نامی گاءوں میں جنگجوءوں کی موجود گی کی اطلاع کے بعد بستی کو محاصرے میں لیا ۔ اس دوران تلاشی کارروائیو ں کے دورا ن طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا،جو رات بھر جاری رہا ہے ۔
اس دوران اس جھڑپ میں مختلف عسکری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 4مقامی جنگجومارگئے ہیں ۔ رات بھر جاری رہنے والی تصادم آرائی سے پورا علاقہ گولیوں کے گن گرج سے لرز اٹھا،جس کے نتیجے میں پوری آبادی گھروں میں محصور ہو ر ہو کر رہ گئی ۔ پولیس نے چاروں مارے گئے جنگجوءوں کی لاشوں کو بعد میں جائے جھڑپ سے برآمد کرکے انہیں قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اپنی تحویل میں لیا تھا ۔ تاہم سرکاری طور پرانکی شناخت نہیں کی گئی ہے ۔ جبکہ واقعے میں اسلحہ اور گولی بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج کے55 آر آر،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے تحت آنے والے گاءوں میل ہورہ میں منگل کی شام دیر گئے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پورے گاءوں کو محاصرے میں لے کرگاءوں کی طرف آنے والی اور باہرجانے والی ہر راستے کو سیل کرکے کرگھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ پولیس ذراءع نے بتایا اس دوران جب تلاشی پارٹی اس جگہ پر پہنچی جہاں جنگجوءوں کے موجودگی کے حوالے سے فورسز کو اطلاع موصول ہوئی تھی، تو یہاں رات دیگر گئے جنگجوءوں نے فوجی پارٹی کو دیکھتے ہی فورسز پارٹی پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم بستی کو پہلے ہی سخت ترین گیرے میں لینے کے دوران فورسز نے بستی کو سیل کیا تھا اور ہر آنے وار جانے والی سٹرک کو بند کیا تھا ۔
ذراءع نے بتایا اس دوران جنگجوءوں واپس مکان کے اند ر داخل ہوئے ،جہاں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے جبکہ فورسز بھی جوابی فائرنگ رات بھر کرتے رہی ۔ اس دوران رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں بدھ کے صبح سویرے تقریباً6بجے کشمیر پولیس اور چنار کارپس نے اپنے الگ الگ ٹویٹوں میں لکھا ہے تھا کہ رات بھر جاری رہنے والے اس جھڑپ میں 2جنگجوءوں مارے گئے ہیں ،جبکہ جھڑپ جاری ہے ۔ اس کے بعد 11بجے کے قریب علاقے میں تصادم ختم ہوا اور رات بھر جاری رہنے والیاس جھڑپ میں مزید دو جنگجوءوں سمیت کل4جنگجوکی ہلاکت کے بارے میں ایک اور تویٹ چنار کارس نے کیا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی گن گرج سے کرز اٹھا تھا اور لوگ ساری رات گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ۔ پولیس نے بتایا جائے ورادت سے بعد میں 4جنگجوءوں کی لاشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے شام دیر گئی تک سرکاری طور کسی کی شناخت نہیں ہوئی ہے، اگرچہ پولیس ذراءع نے بھی جاں بحق جنگجوءوں کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے بتایا تاحال مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت نہیں کی گئی ہے ۔ اس دوران غیر سرکاری طور پر مارے گئے 4جنگجوءوں کی شناخت بشارت احمد شاہ ولدمحمد اکبر شاہ ،وکیل احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکنان نکلورہ پلوامہ،تاریوق احمد بٹ ولد محمد عبد اللہ بٹ ساکن کھاسی پورہ شوپیان ،ازیر امین بٹ ولد محمد امین بٹ ساکن چستی قالونی بارہمولہ کے طور کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ مارے گئے چاروں جنگجو با لترتیب طورلشکر،جیش،حزب اور سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے سال2018، اور2019سے سرگرم تھے ۔ پولیس نے جائے جھڑپ سے مارے گئے جنگجوءوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور انکی قانونی اور طبی لوازمات پورے کر رہے تھے جبکہ اس رپورٹ کو مکمل کرنے تک لاشوں کی نہ ہی سرکاری طور پر شناخت ہوئی اور نا ہی ورثا کو میتیں سپرد کی گئیں ہیں ۔ پولیس نے جائے وارادت سے اسلحہ ضبط کیا اور ایک کیس درج کر کیا ہے ، ۔
خیال رہے گزشتہ دنوں بھی کیگام کیلر میں اسی طرح ایک تصادم ہوا تھا جس میں 2مقامی جنگجوءوں جاں بحق ہوئے تھے ۔
کھیل
قومی یومِ کھیل پر جموں و کشمیر کی کھیل برادری نے میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں، سابق کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ دیگر افراد نے ہفتہ کے روز قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قومی یومِ کھیل ہر سال 29 اگست کو میجر دھیان چند کی یومِ پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور ہندوستانی ہاکی کے لیے ان کی خدمات نسلوں کے لیے آج بھی تحریک کا ذریعہ ہیں۔
جموں و کشمیر کی کھیل شخصیات نے اس موقع پر ایک صحت مند اور نظم و ضبط والی معاشرہ تشکیل دینے میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے مزید تعاون اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، کوچنگ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نوجوانوں کی مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
کئی سابق کھلاڑیوں اور کوچز نے کہا کہ قومی یومِ کھیل کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور نئی نسل کو لگن اور عزم کے ساتھ کھیلوں کو اپنانے کی ترغیب دینے کا ایک اہم موقع ہے۔
دریں اثنا، اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور کھیلوں کی متعدد انجمنوں کی جانب سے کئی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔
نئی تشکیل دی گئی جموں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے بھی اس موقع پر کھیل برادری کو مبارکباد پیش کی۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
