تازہ ترین
ُٰمسلسل لاک ڈاؤن اور مقدس ماہ رمضان
پوری دنیا کی طرح وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں جاری لاک ڈاون کے دوران خط افلاس سے نیچے زندگی کا گزر بسر کرنے یا ان سے بھی کمزرو لوگوں کی دو وقت کی روٹی متاثر ہونی لگی ہے،ویہی دوسری جانب روں ماہ رمضان میں غریبوں کی طرح صاحب ثروت لوگ بھی پچھلے سالوں کے نسبت افطار اور سحری کا اہتمام انتہائی سادگی سے کر رہے ہیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے بعد سرکار کی جانب سے جاری لاک ڈون کے نتیجے میں جس طرح دنیا کی اقتصادی حالت انتہاتک پہنچی ہے، ویہی غریب غربات اور مزدور پیشہ افراد کی دو وقت کی روٹی متاثر ہونے لگی ہے۔
اس دورا ن مقدس ماہ رمضان کے سحری اور افتار کی اوقات کے لئے سجائے جا رہے، دسترخوان پربھی یہ اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں مالی اعتبار سے کمزور بلکہ بیشتر صاحب ثروت لوگ بازار سے اشیاء نہ ملنے کے باعث ان اقات کے کھانے کا اہتمام انتہائی سادگی سے کرتے ہیں۔منظور احمد نامی ایک شخص نے بات کرتے ہوئے بتایا میں ایک مزدور ہوں، مزدوری کر کے اہل عیال کی کفالت کرتا تھا۔تاہم اب ڈیڈ ماہ سے گھرسے باہر جا نہیں سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سرکار کی طرف سے فراہم شدہ چاول کے بناء کوئی بھی چیز موجود نہیں ہے حتیٰ ماہ رمضان میں بھی ہم بنا دودھ کے چائے پیتے ہیں،جبکہ سابق ماہ رمضان میں ہم ہم مزدوری کر کے ہی اپنے حساب سے بہتر انداز میں افطار اور سحری کا اہتمام کرتے تھے۔
فاروق احمد نامی ایک ڈرائیور نے بتایا میں ہر سال ماہ رمضان کے لئے بلکل الگ خرچہ رکھتا تھا اور اس ماہ میں ہمارے خرچے میں اضافہ بھی ہوتا تھا۔انہوں نے کہا امسال بلکل ساد گی سے ہم افطار کرتے ہیں،حالانک تاحال خالی پانی سے ان چار دنوں کا افطار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہم کچھ اشیاء لانے کی خواہش کرتے بھی ہیں،تاہم دکا ن خالی پڑے ہیں،بازار بند ہیں،باہر کے چیزوں کو کھانے میں ڈر بھی اور احتیاط بھی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاکڈون طویل بھی ہوسکتا،اس وقت بہتر یہی ہے کہ ہر چیز کو احتیاط سے خرچ کیا جائے۔محکمہ تعلیم میں کام کر رہے ریاض احمد نامی ایک لکچرر نے بتایا واقعی اس رمضان نے امیر اور غریب کو یکسان بنا دیا ہے انہوں نے کہا اپنی عمر میں پہلی بار ہم افطار انتہائی سادگی سے کرتے ہیں۔
انہوں نے کے این ایس کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر میں یہ ماہ رمضان میں معمول تھا کہ افطار کے وقت دستر خوان پرمتعدد اور مختلف اقسام کی زیافتیں ہوتی تھی تاہم اب کی بار زیادہ سے زیادہ پانی اور تربوزے ہوتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج انسان کو ایک غریب کی زندگی سمجھ آتی ہے کہ ایک مزدور کسی طرح اپنا گزارہ کرتا ہے انہوں نے کہابے شک یہ وائرس کے بعد جاری لاکڈون سے ہوا ہے ’کاش ایسا تب ہوتا جب سب کچھ ٹھیک تھا“۔بشیر احمد نامی ایک دکاندار نے کہاوہ ماہ رمضان میں خشک اور دیگر قسم کے میوہ جات،جوس،کھجورکے ساتھ ساتھ باقی اشیاء افطار کے لئے فروخت کرتا تھا،جس پر وہ اپنے گھر کا گزارہ بہتر انداز میں چلاتاتھا۔
انہوں نے بتایا اب کی بار دکان میں جوکچھ موجود تھا وہ بھی لوگ لینے سے گبرا رہے ہیں۔بشیر احمد کا کہنا تھا رمضان سے دس دن پہلے ہم صرف افطار اور سحری کا سامان رکھتے تھے،لیکن کورونا وائرس کے باعث وقت سے قبل لاکڈون کے موجب کچھ بھی نہیں لا سکے ہیں۔سماج کے معتبر شخصیات کا ماناہے کہ کم کھانے سے انسان نہیں مرتا ہے اور اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو ہمارے پاس ہے اپنے پڑسیوں کے ساتھ مل کر کھائیں۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
