تازہ ترین
یکم جنوری سے 27 ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز میں 64ملی ٹنٹ ہلاک،25گرفتار :آئی جی کشمیر
انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون)،وجے کمار نے کہا ہے کہ پولیس،حزب کمانڈر ریاض نائیکوکا گزشتہ6ماہ سے تعاقب کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں رواں برس یکم جنوری سے اب تک ملی ٹنٹوں کے خلاف27کامیاب آپریشنز میں کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت64ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے جبکہ25ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس گالف کورس سرینگر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی میٹنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون)،وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز میں مزید شدت لائی جائیگی جبکہ ان آپریشنز میں کسی طرح کی نرمی نہیں لائی جائیگی۔
ان کا کہناتھا کہ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا اور وہ نوجوانوں کو جنگجوئیت کی جانب راغب کرتا تھا۔انہوں نے کہا ’ریاض نائیکو عام شہریوں کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا‘۔ان کا کہناتھا ’ہمیں اپنی سیکیورٹی فورس پر فخر ہیں،جنہوں نے اس انتہائی مطلوب ترین کمانڈر کو ساتھی سمیت ہلاک کیا‘۔آئی جی کشمیر نے کہا ’اس سے قبل ریاض نائیکو 6کمین گاہوں میں تلاش کیا گیا،لیکن وہ نہیں ملا اور آخر کار وہ ساتویں کمین گاہ میں پھنس گیا‘۔موجودہ امن وقانون کی صورتحال کے بارے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون)،وجے کمار نے بتایا ’ہمارے پاس کرفیو اور مواصلاتی بندشیں کے ہتھیار ہیں،یہاں بہت ساری افواہیں پھیل گئیں ہوتی،اس لئے فون اور انٹر نیٹ سروس منقطع کر دی گئی‘۔یاد رہے کہ 6مئی کو حزب کمانڈر ریاض نائیکو کو آبائی گاؤں بیگ پورہ اونتی پورہ پلوامہ میں ساتھی سمیت ایک جھڑپ کے دوران جاں بحق کیا گیا تھا۔اسکی جسدخاکی کو لواحقین کے سپرد نہیں کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ریاض نائیکو کی میت کو سونہ مرگ میں مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا۔یہ فیصلہ نوجوانوں کی جانب سے فورسز گاڑیوں پتھراؤ کرنے کی وجہ سے بھی لیا گیا۔
وجے کمار نے کہا ’ہندوارہ ریڈ زون علاقہ ہے،اس لئے ہم نے جاں بحق نوجوان (عام شہری) کی نعش لواحقین کے سپرد نہیں کی‘۔ان کا کہناتھا ’کووڈ۔19تک مقامی جنگجو نوجوانوں کی میتیں بھی اہلخانہ کو نہیں سونپی جائیں گی‘۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون)،وجے کمار نے کہا کہ رواں برس 27ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز کامیابی کیساتھ کئے گئے،جس دوران کئی اعلیٰ کمانڈروں بشمول ریاض نائیکو سمیت64ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے جبکہ25ملی ٹنٹوں کو گرفتارکیا گیا۔انہوں نے کہا ’دی ریزیسٹنس فورس‘(ٹی آر ایف) لشکریہ طیبہ کی شاخ ہے،یہ عسکری تنظیم پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر معرض وجود میں آئی‘۔ان کا کہناتھا ’سبھی ملی ٹنٹ خواہ وہ ایل ای ٹی ہو یا ٹی آر ایف ہو ہماری فہرست (لسٹ) میں ہیں،اب تو حزب المجاہدین کے ملی ٹنٹ بھی ہیں،لیکن زیادہ تر لشکر طیبہ کے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایف کے رابطے کو منقطع کردیا گیا،اس لئے وہ نائیکو کی ہلاکت پر کچھ نہ بول سکے‘۔ ادھر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس،دلباغ سنگھ نے ریاض نائیکو کی ہلاکت کا سہرا اونتی پورہ پولیس،ڈی آئی جی وسطی کشمیر اور دیگر پولیس افسران کے سر باندھتے ہوئے کہا ’پولیس کی جانب سے ریاض نائیکو کی تلاش کرنا اور پھر کامیابی کیساتھ آپریشن کو انجام دینا،اس کیلئے سبھی فورس مبارکبادی کے مستحق ہیں،جنہوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا‘۔ان کا کہناتھا کہ فورسز نے مظاہرین سے نمٹنے کے دوران انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا،جسکی وجہ سے کسی شہری کی جان نہیں گئی۔رمضان میں کووڈ۔19لاک ڈاؤن کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ائمہ مساجد اور علمائے دین کی جانب سے مثبت آپروچ سامنے آنے کے بعد لوگوں نے رمضان میں بھی عبادت گھروں میں کرنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم موجودہ حالات میں اجتماعی عبادت کی بجائے گھروں میں ہی عبادت کریں،تب جاکر
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
