تازہ ترین
نار بل بڈگام میں سی آر پی ایف کی فائرنگ :عام شہری ابدی نیند سو گیا،2ناکے توڑے :پولیس
وسطی ضلع بڈگام کے نار بل علاقے میں بدھ کی صبح اُس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہوئی جب سینٹرل ریزو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی فائرنگ سے ایک عام شہری ابدی نیند سوگیا۔پولیس اور سی آر پی ایف نے واقعہ سے متعلق موقف یکساں ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری نے سیکورٹی فورسز کے 2 ناکے توڑکر بھا گنے کی کوشش کی تھی جبکہ واقعہ کی نسبت مزید تحقیقات اور معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ادھر شہری ہلاکت کے خلاف ناربل اور اسکے مضافاتی علاقوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے،جس دوران پولیس وفورسز کو مظاہرین کو تتربتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کرنا پڑی۔ضلعے میں ہلاکت خیز واقعہ کے بعد کشیدہ صورتحال کو کنٹرول میں کرنے اور امن وقانون کی صورتحال پرامن رکھنے کیلئے انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام،طارق گنائی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نسبت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق سی آپی ایف اہلکاروں نے بدھ کی صبح سرینگر کے مضافات میں گلمرگ شاہراہ پر ایک عام شہری کو گولی مار کر جاں بحق کردیا۔فائرنگ کا یہ واقعہ سرینگر۔گلمرگ شاہراہ پر نارہ بل علاقے میں کاؤسا کراسنگ کے نزدیک پیش آیا جو ضلع بڈگام کے حدود میں آتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ معراج الدین شاہ ساکن مکہامہ، بیروہ بڈگام نامی شہری اپنی ذاتی گاڑی میں کہیں جارہا تھا،جب سی آر پی ایف اہلکاروں نے اُسے گولی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شہری نے ناکہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی تھی۔
ایس ایس پی بڈگام امود ناگپوری نے کے این ایس کو بتایا کہ ناربل کاؤسا کراسنگ میں ایک سیول گاڑی نے سیکورٹی فورسز کے2 ناکے توڑے جس پر ایک ناکے پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی نسبت مزید تحقیقات اور معلومات جمع کی جارہی ہے۔ادھر بڈگام پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی شہری کو صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْسے مردہ قرار دیا گیا۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ صدر اسپتال، ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔کے این ایس کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ بڈگام کے ناربل علاقے کے کاؤسا کراسنگ کے نزدیک سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ناکہ پارٹی نے بدھ کی صبح اپنی ذاتی گاڑی میں سوار ایک شہری کو رکنے کا اشارہ کیا جب وہ نہیں رکا تو آگے بیٹھی ایک اور ناکہ پارٹی نے اس شہری کو رکنے کا اشارہ کرکے پہلے ہوا میں فائرنگ کی اور بعد میں اس کی گاڑی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک گولی اس کے سینے میں پیوست ہوگئی۔شہر ی فورسز فائرنگ میں موت کی خبر پھیلتے ہیں اُسکے آباؤں گاؤں میں کہرام مچ گیا اور صف ماتم بچھ گئی،جس دوران خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی نظر آئیں۔
سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک جو گاڑی میں جارہا تھا کو ناکہ پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا،لیکن وہ دو ناکے توڑ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا،جس پر فورسز نے فائرنگ کی۔انہوں نے بھی کہا کہ واقعہ کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔پولیس اور سی آر پی ایف نے بعد ازاں تحریری بیان جاری کیا،جس میں بتایا گیا کہ آج یعنی بدھ کی صبح 10بجکر20منٹ پر ویگن آر گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK02AK/6702نے جموں وکشمیر پولیس کے ناکہ چیک پوائنٹ کو توڑ ا اور تیزی کیساتھ سی آر پی ایف کے ناکہ پارٹی کی بڑھا اور یہاں تعیناتC/141بٹالین سی آر پی ایف کے ناکے جوکہ گلمرگ۔نار بل روڑ پر نزدیک پولیس پوسٹ نار بل کے مقام پر قائم کیا گیا،کو بھی توڑا۔بیان میں کہا کہ اس موقعے پر فوج کی کانوائے بھی گزر رہی تھی۔ C/141بٹالین کے سی آر پی ایف جوان وارننگ فائرکئے جبکہ یہ سیول گاڑی غلط سمت کی جانب روڑ پر جارہی تھی جوکہ اور زیادہ خطرناک تھا۔وارننگ فائر کے باوجود جب کار نہیں رکی جوان نے کار پر فائرنگ کی جو کہ ڈرائیور کے بائیں کندھے میں لگی۔
اُسے ایس ایچ ایم ایس اسپتال سرینگر پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ شہری کی شناخت پیر معراج الدین ولد غلام نبی ساکنہ مکہامہ بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی‘۔ ادھرضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام،طارق گنائی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نسبت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی۔اس دوران کاؤسا نارہ بل،آڑینہ بیروہ بڈگام اور دیگر کئی علاقوں میں ہلاکت خیز واقعہ پر شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کی،جس دوران مظاہرین پولیس وفورسز کیساتھ الجھ بھی پڑے۔معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین نے پولیس وفورسز پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فورسز نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی۔پولیس وفورسز اور مظاہرین کے درمیان جاری رہنے والی جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین کو چوٹیں بھی آئیں۔
اس دوران وسطی ضلع بڈگام میں شہری ہلاکت کے واقعہ کے بعد انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ کشیدہ صورتحال کو کنٹرول میں کرنے اور امن وقانون کی صورتحال بگڑنے سے روکنے کیلئے انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی جبکہ ضلعے میں سیکیورٹی کو مزید چوکس کردیا گیا۔حساس علاقوں میں بھاری فورس نفری تعینات کی گئی۔یاد رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے سبب پہلے ہی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،تاہم اس میں مزید اضافہ کیا گیا۔ بڈگام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہری کی ہلاکت کے بعد کئی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے۔
پاکستان
کویت کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں دفاعی حصار وسیع
اسلام آباد، پاکستان اور کویت نے جمعرات کو ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ 2023 سے موجود فوجی تعاون کے فریم ورک کو نمایاں طور پر وسعت دیتا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے راولپنڈی میں ’پروٹوکول ایگریمنٹ 2026‘ پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی مسلح افواج کویت کی فوج کی تربیت، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سرحدی انتظام میں معاونت کریں گی۔یہ معاہدہ جون 2023 میں طے پانے والے ایک بنیادی معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کی کویت نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔
یہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑھتے ہوئے سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔
حالیہ برسوں میں پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدہ کیا، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ ’مکہ پیکٹ‘ کے نام سے سہ فریقی اجتماعی سلامتی کے معاہدے میں شمولیت اختیار کی، سعودی عرب میں ہزاروں فوجی اور ایک جنگی طیاروں کا اسکواڈرن تعینات کیا اور قطر کے ساتھ فوجی تربیتی تعاون کو بھی وسعت دی ہے۔
پاکستان کئی دہائیوں سے خلیجی ممالک کی افواج کو تربیت اور افرادی قوت فراہم کرتا آیا ہے۔ تاہم اب فرق اس تعاون کی رفتار اور نمایاں حیثیت میں آیا ہے اور خلیجی دارالحکومت خاموش تعاون کے بجائے باضابطہ معاہدوں کے ذریعے اسے ادارہ جاتی شکل دینے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔
معاہدوں کے اس سلسلے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر خلیجی ممالک مسلسل پاکستان کا رخ کیوں کر رہے ہیں اور پاکستان ان معاہدوں کے ذریعے کیا حاصل کر رہا ہے؟
کویت اسلام آباد کے ساتھ دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے والا تازہ ترین خلیجی ملک ہے۔
کویت کے ساتھ پاکستان کا دفاعی تعاون 1960 کی دہائی کے اواخر سے جاری ہے۔ 1990-91 کی خلیجی جنگ کے دوران بھی پاکستان نے سعودی عرب میں ایک بڑا فوجی دستہ بھیجا تھا، جو 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد مکہ اور مدینہ کے اطراف دفاعی پوزیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
پاکستان کے سابق دو ستارہ جنرل اور اب دفاعی تجزیہ کار زاہد محمود نے کہا کہ یہی تاریخ جمعرات کو ہونے والے معاہدے کا پس منظر ہے۔انہوں نے کہا، ’’پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘‘
محمود کے مطابق کویت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا موازنہ گزشتہ ستمبر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دستخط کردہ ’اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ‘ (ایس ایم ڈی اے) سے نہیں کیا جاسکتا۔ کویت معاہدے میں مکہ پیکٹ یا ایس ایم ڈی اے جیسی کوئی شق شامل نہیں، جن کے تحت کسی ایک فریق پر جارحیت کو تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کے آغاز کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز پر سابقہ کنٹرول بڑی حد تک کم ہوا: امریکہ کا دعویٰ
واشنگٹن/تہران، امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے جنگ کے آغاز کے بعد سے آبنائے ہرمز پر ایران کی گرفت کو بتدریج کمزور کر دیا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق جو کارروائی ابتدا میں ایران کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں کے خلاف مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، وہ اب دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں سے ایک پر کنٹرول حاصل کرنے کی طویل جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، جو جنگ کے آغاز سے ہی تہران کا سب سے مؤثر دباؤ کا ذریعہ رہی ہے۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کی بدلتی ہوئی صورتحال جنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں پر دباؤ کم ہوگا اور واشنگٹن کو تہران کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک فون انٹرویو میں ’ایکسِیوس‘ سے کہا، ’’وہ جگہ کھلی ہوئی ہے۔ ایرانی ردعمل بہت معمولی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ ہم دوبارہ ان پر حملہ کریں۔ یہی پوری بات ہے، باقی کسی چیز کی اہمیت نہیں۔‘‘
جنگ شروع ہونے کے وقت آبنائے ہرمز کھلی ہوئی تھی، عالمی سطح پر تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری تھی اور برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل تھی۔
دو اسرائیلی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا فیصلہ اس وقت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری نے کیا تھا۔ جنگ کے پہلے 72 گھنٹوں کے اندر ایران نے آبی گزرگاہ کی بندش کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیلی اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد تنگسیری نے ایرانی افواج کو آبنائے ہرمز کے اندر ’ٹریفک سیپریشن اسکیم‘ یعنی بین الاقوامی جہاز رانی کے مرکزی راستے میں بحری سرنگیں بچھانے کا حکم دیا۔ تنگسیری تین ہفتے بعد بندر عباس میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
حملوں اور سمندری سرنگوں کے خطرے کے باعث آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی۔ اس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی اور عالمی توانائی منڈیوں پر شدید دباؤ پڑنے لگا۔
ٹرمپ نے 8 اپریل کو جنگ بندی پر اتفاق کیا، جس کی ایک وجہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں بڑے اضافے اور توانائی منڈیوں کے دباؤ کو بھی قرار دیا گیا۔ یہ بالکل اسی نوعیت کا معاشی خلل تھا جسے ایران پیدا کرنا چاہتا تھا۔
دو ماہ بعد امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا مرکزی معاملہ بن گیا۔ تاہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر معمول پر نہ آسکی اور جلد ہی یہ معاہدہ بھی ناکام ہوگیا۔
مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کو اپنے طور پر دوبارہ کھولنے کی کوشش شروع کردی۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی، جس نے جنوبی راستے سے تجارتی جہازوں کی رہنمائی شروع کی، انہیں فضائی تحفظ فراہم کیا اور ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں کو روکنے کی کارروائیاں کیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
