تازہ ترین
ڈوڈہ میں فورسز اور جنگجوءوں کے درمیان مسلح تصادم – 2 عسکریت پسند ،فوجی اہلکار ہلاک
پیر پنچال پہاڑی سلسلے میں واقع صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ کے گنڈ انہ علاقے میں ضلع ڈوڈہ میں گنڈانہ کے مقام پرسیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 2 عسکریت پسنداور ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔فوجی ترجمان نے جھڑپ میں ایک سیکورٹی اہلکارکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جا ری ہے-
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ ہیڈ کواٹر سے تقریباً26کلو میٹر دور گُنڈانہ پوستا پوترا نامی گاؤں میں فوج،پولیس اور سی آر پی ایف نے جنگجوؤں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدعلاقے کو سنیچر کی رات دیر گئے محاصرے میں لے کرتلاشی کارروائی شروع کی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا اس دوران جب علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے تو یہاں چھپے جنگجوؤں جن کی تعداد2سے 3بتائی جا رہی ہے نے شام 7:30کے قریب فورسز کی تلاشی پارٹی نے زوردار فائرنگ کی اور مختصر فائرنگ کے بعدیہاں سے فرار ہوکر ایک نذدیکی مکان میں پناہ لی۔
اس دوران ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا،جس کو فوری طور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔اس دوران فورسز نے پورے علاقے کو سخت گیرے میں لے کر مزید کمک طلب کر کے جنگجوؤں کو یہاں سے فرار ہونے والی تمام راستوں کو سیل کیا۔اس دوران یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ اتوار کے صبح تک جا ری رہا ہے جس میں 2 جنگجو کے جاں بحق ہواہے جبکہ علاقے میں تلاشی کارروائیاں جار تھی۔ذرائع نے بتایا علاقہ گھنے جنگلات میں آباد ہے جہاں آپریشن کو ختم کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق عسکریت پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے،تاہم سرکاری طور اسکی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک کمانڈرہے،جس کاتعلق کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ہے اور وہ تنظیم کے موجودہ کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ کے دست راست ہیں۔جبکہ دوسرے جاں بحق جنگجو کا تعلق ڈوڈہ سے ہے۔ ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے بتایا یہاں جھڑپ کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا ابتدائی فائرنگ میں فوج کا ایک جوان بھی زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے جبکہ آپریشن جا ری۔خیال رہے یہ سال رواں کا ضلع ڈوڈہ میں دوسرا آپریشن ہے۔
اسے قبل 15جنوری کوفورسز نے حزب المجاہدین کمانڈرہارون عباس وانی کوا یک تصادم آرائی کے دوران جاں بحق کیا تھا۔جبکہ مئی مہینے میں علاقے میں 2جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔اس سے قبل بھی ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جنگجویانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا تھا،تاہم حالیہ مہینوں کے دوران فورسز کی کارروائیوں میں کئی جنگجوؤں کو مارا گیا جبکہ کئی کو ہلاک کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
