تازہ ترین
عرفان پٹھان ہندوستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر
ندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنے چاہئے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان ہندستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے شاندار سوئنگ کی بدولت کئی عظیم کرکٹرز کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جب مسلسل تین وکٹ گراکر انہوں سب کو حیران کر دیا تھا۔
عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر 2012 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔ تاہم، متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہئے تھا۔ ایسے ہی ایک پرستار نے ٹوئٹر پر کھیل کے تینوں فارمیٹس میں عرفان پٹھان کے آخری میچوں کے بلے بازی کے اعداد و شمار پوسٹ کئے۔ انہوں نے عرفان کے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے کو ‘بدقسمتی’ قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی -20 کے آخری انٹرنیشنل میچ میں عرفان پٹھان نے کتنا شاندار پرفارم کیا تھا۔چند گھنٹے بعد عرفان پٹھان نے رپلائی دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘اگر آپ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیل اسٹین اور مركل جیسے خطرناک گیند بازوں کے خلاف آل راؤنڈر کے طور پر ناٹ آؤٹ 63 رن بنائیں اور وہ آخری میچ ثابت ہو۔’ نیچے ایک یوزر نے ایک تبصرہ کیا اور عرفان پٹھان کا موڈ خراب کر دیا۔اس نے لکھا کہ ‘لیکن آپ کو ٹیسٹ میچ میں وکٹ نہیں ملے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ خراب بولنگ کی وجہ سے آپ کو ڈراپ کیا گیا نہ کہ بلے بازی کی وجہ سے۔’ جس پر عرفان پٹھان نے منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے لکھا کہ ‘کیا میں اکیلا تھا جسے اس میچ میں وکٹ نہیں ملے۔جہاں تک آپ نہیں جانتے کہ اس ٹیسٹ میچ سے پہلے میچ میں مجھے مین آف دی میچ ایوارڈ ملا تھا۔شاید آپ اس وقت پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔’ عرفان نے 29 ٹیسٹ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی -20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔جس میں انہوں نے بالترتیب 100، 173 اور 28 وکٹ حاصل کئے۔انہوں نے ریڈ بال کرکٹ میں 1105 رنز، ون ڈے میں 1544 اور سب سے چھوٹی شکل میں 172 رنز بنائے ہیں۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
