تازہ ترین
خوش رہنے کے قاعدے
لطاف جمیل ندوی
لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللہَ مَعَنَا]مؤلف ڈاکٹر عائض القرضی
دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔ انسان کو اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہے اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔
لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ زیر نظر کتاب ’’غم نہ کریں‘‘ڈاکٹرعائض القرنی کی مقبول ترین عربی کتاب لاتحزن کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب کے سے کچھ باتیں آپ کی نطر
قاری اگر رنجیدہ ہے ،پریشان،بےسکون،طبیعت میں بگاڑ ،مزا ج میں تنگی تو اس کتاب کے مطالعے سے طبیعت میں سکون ،سوچوں کو صحیح رُخ مل جاتاہے، دراصل یہ کتاب ان لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے جو کم علم ہونے کے باعث قرآن وحدیث کاصحیح فہم نہیں رکھتے، معنی نہیں سمجھتے اور غم ،پریشانی ،مصیبتوں کے اوقات میں شرعی احکام سے دور ہوجاتےہیں، اللہ کی حکمت اور اس کی معرفت کو جان نہیں پاتے، کتاب کے اختتامی صفحات سے چند باتیں آپ کے سامنے پیش کی ہیں ایمان سے رنج وغم اور فکر یں ختم ہوجاتی ہیں وہ اہل ایمان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور عبادت گذاروں کیلئے تسلی کاباعث ہے جوگزرا سو گزرا۔
وقت پھر ہاتھ نہیں آتا لہذا جو گزرگیا اس کے بارے میں مت سوچو۔قضاپرراضی رہو جو روزی قسمت میں ہے اس پر شکر کرو ہر چیز تقدید پر مبنی ہے اس لئے غم اور ملال نہ کرو۔
اللہ کےذکرسے دلوں کو اطمینان ملتا ہے، اور دل کابوجھ کم ہوتا ہے،غیبوں کو جاننے والااللہ خوش ہوتا ہے اور پریشانیوں دور ہوتی ہیں۔
کسی کے شکریے کا انتظار نہ کرو،بس اللہ بے نیاز کاثواب کافی ہے، منکروں کے انکار اورحاسدوں کے حسد سے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔
اپنے آپ کو ،دل کو حسدسے پاک کرلو اور اس سے بغض وعداوت نکال پھینکو۔
کائنات ایک نظام پر مبنی ہے لہذا گھر،آفس ،لباس اور فرائض سب میں نظم وترتیب کاخیال رکھو۔
کھلی فضا کی طرف نکلو پُرفضا باغات کامشاہدہ کرو، اللہ کی مخلوق اور خالق کی ایجاد میں غور فکرکرو۔
پیدل چلو،ورزش کرو، سستی ،گمنامی ،نکمے پن کو چھوڑ دو۔
یاد رکھوکہ رب کریم کادامنِ عفو ودرگزدراز ہے وہ توبہ قبول کرتا ہے، بندوں کومعاف کرتاہے اور نیکیوں کو برائیوں میں بدل دیتا ہے۔
قرآن کے ساتھ زندگی گزارو ،اس کے حفظ، سننے ،غور وفکر کرنے اور تلاوت میں لگے رہو، حزن وملال کو دور کرنے والایہ سب سے بڑا مجرب نسخہ ہے۔
اللہ پر توکل کرو،معاملہ اس کے سپرد کرکے اس کے فیصلے پر راضی رہو،بس اس پر اعتماد ہے وہی تم کوکافی ہے۔
جو تم پرظلم کرے اس سے درگزر کرو جو تم سےلاتعلقی برتے اس سے تعلقات بڑھاؤ،جومحروم کرے اس کو دو،جوبرائی کرے اس سے بردباری برتو، تم کوخوشی ملے گی۔
لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ باربارپڑھو،ا س سے شرح صدر ہوتا ہے، مال کی اصلاح ہوتی ہے، بوجھ ہلکا اور اللہ راضی ہوتا ہے۔
استغفار زیادہ سے زیادہ کرو اس سےروزی میں کشادگی ،اولاد، علم نافع اور آسانی سےملتا ہے اور گناہ کم ہوتےہیں۔
اپنی صورت،صلاحیت، آمدنی اور اہل وعیال پر قناعت کرو تم کو راحت ملے گی ،سعادت حاصل ہوگی۔
جان لو کہ عسر کے ساتھ یسرہے اور تنگی کے بعد آسانی ہے ایک حالت ہمیشہ نہیں رہتی ،زمانہ الٹتاپلٹتا رہتا ہے۔
اچھا گمان رکھو، مایوس نہ ہوا کرو، اپنے رب سےحسن ظن رکھو اور ہرخیر اور اچھے کام کاانتظار کرو۔
مصیبت سے اللہ اور بندے کے درمیان قربت ہوتی ہے، تم دعا کرتے رہو، مصیبت کبروغرور اورفخر کو ختم کردیگی۔
جان لوکہ تکلیف میں تم اکیلے نہیں ہو غم وفکر سےکوئی بھی محفوظ نہیں شدید حالات سے ہر فرد وبشر کو پیش آتے ہیں۔
یقین کرو کہ دنیا ابتلاء وآزمائش ،رنج وغم اور کدرتوں کی جگہ ہے اس لئے اسے اسی طرح قبول کرو اور اللہ سےمدد مانگو۔
جان لو کہ شدائد اور تکالیف سے آنکھ، کان کھلتے ہیں ،د ل زندہ ہوتا ہے ، نفس خواہش سے رکتاہے، بندہ ذکر کرتا ہے اور ثواب کماتا ہے۔
حادثات کا انتظار نہ کرو ،مصیبت کی توقع نہ رکھو، افواہوں پر یقین نہ کرو، اور الزام تراشیوں پر کان نہ دھرو۔
جن چیزوں کا زیادہ خوف پھرتا ہے اکثر وہ نہیں ہوتی ،جن کا چرچازیادہ ہوتا ہے وہ پیش نہیں آتی، اللہ کافی ہے، وہ نگہبان ہے اور وہی مدد دیتا ہے۔
حاسدوں ،سخت دلوں اور چغل خوروں کے ساتھ نہ بیٹھوکیونکہ وہ روح کابخار ہیں ،کدورت پھیلاتے اور افسردہ کرتے پھرتے ہیں۔
تکبیرتحریمہ ہمیشہ تم کو ملے، مسجد زیادہ دیررکو، اور اپنے آپ کو اس کا عادی بناؤ، نماز کیلئے جلدی جاؤ اس سے تمہیں مسرت ملے گی۔
گناہوں سےدور رہوکیونکہ وہ افسردگی اور ملال خاطر کا سبب ہیں ان کی وجہ سے آفتیں ٹوٹتیں اور بحران آتے ہیں۔
لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَكَ۰ۤۖ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِــمِيْنَ۸۷ۚۖ ](الانبیاء:۸۷)ہمیشہ پڑھا کرو کیونکہ تکلیف دور کرنے اور آزمائش ہٹانے میں اس کی بڑی تاثیر ہے۔
تمہارے بارے میں جو بھی بری بات کہی جائے کہنے والےکو ہی تکلیف دے گی تمہیں کچھ نہیں ہوگا ،اس سے ذرا بھی اثر نہ لینا۔
اگردشمن تمہیں برا بھلاکہتے ہیں ،حاسد سب وشتم اور گالی گلوچ کرتے ہیں تو اس سے تمہارا ہی وزن بڑھتا ہے اس کامعنی یہ ہے کہ تم اہمیت والے ہوگئے ہو تبھی تو تمہارا ذکرہورہاہے۔
عبادت میں اپنے اوپر تشدد نہ برتو،سنت پر عمل کرو اور اطاعت وعبادت میں غلو سے اجتناب کرکے میانہ روی اختیار کرو۔
توحید خالص اپناؤ اس سے شرح صدر حاصل ہوگا جتنی توحید خالص ہوگی اوراخلاص عمل ہوگا اتنی ہی سعادت ملے گی۔
قوی العمل اور ثابت النفس بنوتمہارے پاس ہمت وعزیمت ہو مشکلات،رکاوٹوں اور افواہوں سےتمہاری منزل کھوئی نہ ہو۔
سخاوت کروکیونکہ سخی کاسینہ کشادہ اور دل کھلا ہوتاہےجبکہ بخیل تنگ دل، تاریک خیال اور افسردہ ہوتاہے۔
لوگوں سے خندہ پیشانی سے ملوان کی محبت مل جائیگی ،نرمی سے ان سے بات کرو اور تواضع سے پیش آؤ تو وہ تمہارا احترام کریں گے۔
برائی کا بدلہ اچھائی سے دو، لوگوں سے نرمی برتو ،عداوتیں ختم کرو، دشمنوں سے صلح کرو اور دوستوں کی تعداد بڑھاؤ۔
یہ جان لو کہ بھائی بیٹے ،بیوی بچے اور دوست واحباب جن سے بھی واسطہ پڑتاہے وہ عیب سے خالی نہیں اس لئے سب کو جیسے ہیں ویسے قبول کرنے کی عادت بناؤ۔
لوگوں اور جماعتوں پر جارحانہ حملے نہ کرو،زبان محفوظ رکھو، اچھی بات کرو،میٹھے الفاظ بولواور کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ۔
برداشت کرنےسے عیوب دفن ہوجاتے ہیں، بردباری سے خطاؤں کی پردہ پوشی ہوتی ہے ،سخاوت ایک دراز کپڑاہےجو نقائص اور عیوب کو چھپا لیتا ہے۔
ایک گھڑی تنہائی اختیار کرکے اپنے معاملات پرغور کرو اپنے نفس کا محاسبہ کرو آخرت کے بارے میں سوچو اورا پنی اصلاح کرو۔
رزق حلال کماؤ ،حرام سے بچو، لوگوں کےسامنے دست سوال نہ کرو، تجارت ،ملازمت سےبہترہے، اپنے مال کاروبار میں لگاؤ اور معیشت میں میانہ روی برتو۔
متوسط درجے کالباس پہنو۔نہ عیش پسندوں کا اور نہ محتاجوں کا لباس ،اپنے آپ کو ممتاز نہ کرو بلکہ عام لوگوں کی طرح رہو۔
غصہ نہ کرو،غصے سے مزاج خراب ہوتا ہے ،اخلاق بدلتے ہیں اور معاشرت میں برائی آتی ہے محبتیں اور رشتے کٹ جاتے ہیں۔
لوگوں کو پہلے سلام کرو، مسکراکرملو اور ان سے توجہ سے پیش آؤ تاکہ ان سے قریب ہوجاؤ اور دلوں میں ان کی محبت ہوجائے۔
گناہوں کومٹادینے والے کاموں کا اہتمام کرو،جیسے:نیک اعمال، مصیبتوں پرصبر، توبہ، مسلمانوں کی دعا،اللہ کی رحمت اور رسول اللہ ﷺ کی شفاعت۔
صدقہ دیاکرو،چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو ،اس سے گناہ ختم ہوگا، دل کو خوشی ملے گی فکردور ہوگا اور رزق میں اضافہ ہوگا۔
اپنانمونہ اپنے امام محمدﷺ کوبناؤ وہی سعادت تک پہنچائیں گے وہی نجات دہندہ اور فلاح وکامیابی سے ہمکنار کرنے والے ہیں۔
غیراللہ سے تعلق اور اس کی محبت کوچھوڑ دوکیونکہ یہ دل کاعذاب اور روحانی بیماری ہے ،اللہ تعالیٰ کے ذکرواطاعت پر زیادہ دھیان دو۔
mجومصیبت لاحق ہوئی وہ چھوٹنے والی تھی جو نہیں پہنچی وہ لاحق ہونے والی نہ تھی، قلم سوکھ گیا اور اب فیـصلے پرراضی ہونے کے سوا کوئی چارا نہیں۔
اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اس کی مدد نہ بھولو،مدد اسی حساب سے ہوتی ہے جس حساب سے بوجھ ہوتاہے۔
مشکلات عبور کرنے کیلئے نماز بہترین مددگار ہے وہ نفس کو بلند آفاق میں لے جاتی ہے اور روح کو نوروکامیابی کی فضا میںپہنچادیتی ہے۔
میاں بیوی میں ایک ناراض ہو تو دوسرا چپ رہےدونوں ایک دوسرے کی کمی کوبرداشت کریں، کیونکہ انسان غلطی سے پاک نہیں ہوسکتا۔
جس کے پاس بیوی، گھر،صحت اور مناسب مال ہو تواس کے پاس اچھی زندگی کا سامان ہوگیا، اسے اللہ کاشکر ادا کرنا اور قناعت اختیار کرنی چاہئے۔
اللہ کو وہ بندے زیادہ محبوب ہیں جو زیادہ خیر کے کام کرتے ہیں لوگوں کے ساتھ زیادہ بھلائی کرتے اور زیادہ شکرگزار ہوتے ہیں۔
اگر تم اپنی موجودہ حالت سے خوش نہیں تو اس خوشی کے انتظار میں نہ رہو جو افق سے اترے گی یاآسمان سے نازل ہوگی۔
جوذات کل تمہارے کام آئی تھی وہ آج بھی کام آنی ہے کل بھی آئے گی اس لئے اس پہ بھروسہ کرو، جب وہ تمہارے ساتھ ہے تو پھر خوف کس کا ہے اور اگر وہ تمہارے خلاف ہوجائے تو کس سے امید کرسکتے ہو۔
اپنے دنیوی مقاصد کی ایک حد مقرر کرو جن کی طرف تم رجوع کرو ،ورنہ دل منتشر،سینہ تنگ، حالات برے اور زندگی افسردہ ہوجائیگی۔
دن کو ضائع کرنے والاوہ ہے جو اسے بغیر حق اداکئے بغیر کسی فرض کے نبھائے ،بغیر کسی مقام کوپائے، بغیر خوشی حاصل کیے، بغیر علم سیکھے ،بغیر کسی صلہ رحمی کے اور بغیر کسی خیر کوانجام دیئے گزار دے۔
جوتقویٰ سے آراستہ ہوگا جس کی فکر ایمانی اور اخلاق خیرپسند ہوگا اسے اللہ کی اور لوگوں کی بھی محبت ملے گی۔
کمی ہوجائے تو دوسروں کے بجائے اپنےآپ کو ملامت کرو، دوسروں کوچھوڑدوکیونکہ تمہارے اپنے عیوب اور کمیاں بھی اتنی ہیں کہ ان کی اصلاح میں وقت لگے گا ۔
اللہ سے عفو ودرگزر طلب کرواگر یہ دونوں مل جائیں تو گویا ہر چیز تم کومل گئی،ہر برائی سے تم بچ گئے اور ہر مسرت سے ہمکنار ہوگئے۔
ایک روٹی ،سات کھجوریں ،پانی کا ایک پیالہ کمرے میں ایک چٹائی اور قرآن مجیدہوں تو دنیا کو سات سلام کہو۔
خوش بختی کاراز قربانی، انکارذات، سخاوت،کسی کواذیت نہ دینا اور انانیت وخودپسندی سےد وررہنے میں ہے۔
یہ نہ سمجھو کہ تم سب کچھ کرسکتے ہو، تم بہت اچھا ساکام کرسکتے ہو لیکن ہرصلاحیت رکھنا اور ہرکام کرنا ممکن نہیں۔
درگزر انتقام سے زیادہ لذیذ،کام کاری سے مزے دار قناعت مال سے زیادہ بڑی اورصحت سے ثروت سے کہیں بہتر ہے۔
غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے‘‘(التوبہ:۴۰)وہ ہمیں دیکھ رہا ہے، ہماری سنتا ہے ،دشمن پر ہماری مدد کرتا ہے،مشکلات آسان کرتا ہے اور غمناک چیزیں دور کرتاہے۔
’اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘‘(یوسف:۸۷) کہ اس کی کشادگی قریب ہے، اس کا لطف جلد ہی آئیگا، اس کی طرف سےآسانی ملنے والی ہے، اس کاکرم وسیع اور فض عام ہے۔
’’اللہ ہی پر توکل کرو‘‘(المائدہ۲۳) معاملات اس کے حوالے کردو،اپناحال اس سے بیان کرو، اس کی کفایت اور اس کی رعایت پرمطمئن ہوجاؤ۔
جب دل خوبصورت ہوتو وہ نالے کودریا، رات کو دوست اورجھونپڑی کو بھی محل سمجھے۔
تمہاری روزی تمہیں زیادہ جانتی ہے تم اسے زیادہ نہیں جانتے وہ سائے کی طرح اِدھراُدھر تمہارے ساتھ دوڑتی ہے تم ہرگز نہیں مروگے جب تک قسمت لکھی روزی نہ پالو۔
سوچنے سے پہلے لوگوں کومعاف کردو، اپنے دل کو عفو سے سات بار دھولو، آٹھویں بار میں درگزر سے اسے صاف کردوتو ایمان کی مٹھاس مل جائیگی۔
تین ڈاکٹروں کو لازم پکڑلو:خوشی،راحت،اور رحمیت۔ تین دشمنوں سے بچو:نحوست، وہم اور ناامیدی۔
ہمیشہ استغفار کروکیونکہ رات اور دن میں اللہ کی حمت کے جھونکے چلتے ہیں ممکن ہے ان میں سے کوئی جھونکاتمہیں بھی پہنچ جائے اور قیامت کے دن تمہاری بگڑی بن جائے
اگرتمہیں کوئی گالی دیتا ہے تورنجیدہ مت ہو لوگوں نے تو رب تعالیٰ کی شان میں گستاخیاں کی ہیں۔ جس نے انہیں وجود بخشا اس کے وجود میں انہوں نے شک کیا،جب لوگ بھوکے ہوتے ہیں کھلاتا وہ، شکر کسی اور کاکرتے ہیں۔وہ انہیں خوف سے نجات دیتا ہے یہ اس سے جنگ کرتےہیں۔
تمہارے پاس دوآنکھیں ،دوکان،دوہاتھ ،دوٹانگیں او ر ایک زبان ہے ایمان ،قرآن اور امان ہے، پھر اے انسان شکرکیوں نہیں کرتے اپنے رب کی نعمتیں تو کب تک جھٹلائیگا۔
لوگوں سے اپنے احترام کامطالبہ نہ کرو جب تک تم ان کااحترام نہ کرو۔ اپنی ناکامی پر ان کو دوش نہ دو ،اپنے آپ کو دو ۔ان سے اکرام کرانا ہے تو خود اپنااکرام کرو۔
اے ہمارے رب!ہمیں دنیاوآخرت میں خیرعطافرما،جہنم کی آگ سے بچالے،ہم تجھ سے درگزر عافیت کے سوالی ہیں۔ اے اللہ! ہم تیرے رحم وکرم کے طلبگار ہیں، ہمیں صابر ،شاکربنا تقویٰ اور ہدایت عطا فرما،ہمارے تمام معاملات کوسنوار دے ،ہمیں بخش دے۔آمین
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا6 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
