تازہ ترین
جموں وکشمیر میں نہ تھمنے والا کورونا وائرس کا قہر:ایک دن میں مزید4کورونا ہلاکتیں
ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر50ہوگئی،وادی کشمیر میں ہلاکتیں 45ہوگئیں،2غیرمقامی بھی شامل
سرینگر: جموں وکشمیر میں نہ تھمنے والے کورونا وائرس قہر کے بیچ منگلوار کو سوپور کے 52سالہ شہری، قاضی گنڈ کے 70سالہ شہری،کولگام کے 31سالہ شہری اور بارہمولہ کا 70سالہ شہری کی موت کیساتھ ہی مہلک وائرس میں مبتلاء ہو کرجموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر50ہوگئی ہے۔وادی کشمیر میں اس مہلک وبا سے45افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2غیر مقامی بھی شامل ہیں جبکہ جموں میں ہلاکتوں کی تعداد5ہے۔
گزشتہ2روز میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر9افراد کی موت ہوئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق چین کے شہر وہان سے پُراسرار طور پر نمودار ہوئی وبا ’کورونا وائرس‘ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر اور ہلاک ہو ئے جبکہ جموں وکشمیر میں بھی اس وبا میں مبتلاء ہو کر ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔وادی کشمیر میں منگلوار کو سی ڈی اسپتال سرینگر،سکمز اور جی ایم سی اننت ناگ میں مزید4افراد جاں بحق ہوئے۔یاد رہے کہ سوموار کو ایک دن میں سب سے زیادہ5اموات ہوئی تھیں۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک52سالہ شہری منگل کی صبح کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے چکرودیکھن علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری منگلوار کی صبح سری نگر کے سی ڈی اسپتال میں فوت ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری19مئی کے روز ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا جس کے بعد اْسے سوپور سے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا،جہاں 2 روز قبل اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور سی ڈی اسپتال مزید علاج ومعالجہ کی غرض سے منتقل کیا گیا اوروہ آج (منگلوار کو)دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے سے آٹو ڈرائیور تھا۔ادھر جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والا ایک شہری، جو کورونا وائرس میں مبتلاء تھا، منگل کے روز جاں بحق ہوگیا۔
یہ منگلوار کو، کورونا وائرس سے ہونے والی دوسری ہلاکت تھی۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر مجید محراب نے بتایا کہ پانزتھ قاضی گنڈ کا70سالہ شہری نمونیا میں مبتلاء تھا،اسی دوران کچھ روز پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس دوران مزید 2افراد کورونا وائر س سے متاثر ہو کر ابدی نیند سو گئے۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ پروفیسر فاروق جان نے کہا ہے کہ 31سالہ ڈی ایچ پورہ کولگام کے شہری کو5جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور منگلوار کو 5بجکر50منٹ پر انتقال کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مریض ایچ ٹی این اور سی کے ڈی میں مبتلاء تھا اور اس کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ادھر مہلک مرض کینسر میں مبتلاء 70سالہ مریض کا کورونا ٹیسٹ ایک ہفتہ قبل مثبت آیا تھا اور اسکی موت سی ڈی اسپتال میں ہوئی ۔اس کے نمونے موت سے قبل لئے گئے تھے،جسکی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔یہ جانکاری سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈ نٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے دی۔ انہوں نے کہا ’مریض کینسر کے آخری اسٹیج پر تھا،اس کا کورونا ٹیسٹ ہفتہ قبل مثبت آیا تھا‘۔
ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے بتایا کہ کینسر میں مبتلاء تھا اور اس کا کووڈ۔19مثبت آیا ہے اور سی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھا۔تاہم اس کا بعد ازاں کورونا ٹیسٹ منفی آیا،لیکن اسکی موت ہوئی۔جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں کووڈ۔19کے قواعد وضوابط کے تحت سپرد خاک کیا گیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر50ہوگئی ہے۔وادی میں ہلاکتوں کی تعداد45ہے جبکہ جموں میں یہ تعداد5ہے۔
یاد رہے کہ سوموارکو کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے 5 اموات ہوئیں جن میں اتر پردیش کا رہنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار اور غیر مقامی در زی بھی شامل ہے۔جموں وکشمیر میں اب تک ہوئی ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 12 ہلاکتیں سرینگر میں ہوئیں،10 ہلاکتیں بارہمولہ،6ہلاکتیں اننت ناگ،5ہلاکتیں کولگام،3ہلاکتیں شوپیان،3ہلاکتیں کپوارہ،2ہلاکتیں بڈگام، ایک پلوامہ اور ایک بانڈی پورہ ضلع میں ہوئی۔5ہلاکتیں جموں میں ہوئیں۔
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
-
ہندوستان1 week agoسی جے پی کے سورو داس اور آشوتوش رانکا پانچ دنوں کی عدالتی تحویل میں
