تازہ ترین
کورونا وائرس:24سالہ نوجوان سمیت5افراد جاں بحق،ہلاکتیں 101تجاوز
جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر سامانیاں
وادی کشمیر میں تازہ اموات،کٹھوعہ جموں میں پہلی موت درج،کشمیر میں اموات کی تعداد89ہوگئی
سرینگر:جموں وکشمیر میں منگلوار کو کورونا وائر س میں مبتلاء ہو کر مزید24سالہ نوجوان سمیت5افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے4کا تعلق کشمیر اور ایک کا تعلق کٹھوعہ جموں سے ہے۔تازہ5ہلاکتوں کیساتھ ہی مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد101تجاوز کرگئی۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق چین کے شہر ووہان سے گزشتہ برس دسمبر کے وسط سے نمودار ہوئی وبا ”کورونا وائرس“ دنیا کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ اموات اور متاثرین کی تعداد میں بھی بدستور اضافہ ہورہا ہے۔منگلوار کے روز جموں وکشمیر میں مزید 4افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہو کر زندگی کی جنگ ہار گئے۔
تازہ ہلاکتوں میں تین اموات کشمیر جبکہ ایک صوبہ جموں میں رپورٹ کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ24سالہ نوجوان جس کا تعلق شوپیان ضلعے سے ہے،کا سنیچر کے روز دلخراش سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا۔زخمی نوجوان کو علاج معا لجہ کی خاطرصدر اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا،جہاں سے اُسے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ منگلوار کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا کہ سوموار کے روز 24سالہ نوجوان کوصدر اسپتال سے یہاں منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا ’مذکورہ نوجوان کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور اسکی حالت نازک تھی‘۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ نوجوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ادھر باغات برزلہ سرینگر کی65سالہ خاتون جو کہ وینٹی لیٹر پر تھی کا بھی انتقال ہوگیا۔مذکورہ خاتون ہائپر ٹینسیو،ذیابطیس اور دیگر امراض میں مبتلا ء تھی۔مذکورہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
اس سے قبل شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک55سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس کی تصدیق کی۔
مذکورہ مریض کو سکمز بمنہ سرینگر میں 27جون کو داخل کیا گیا تھا۔مریض نمونیا کے مرض میں مبتلاء تھا اور منگلوار کو زندگی کی جنگ ہار گیا۔اس دوران سرینگر کے قمر واری علاقے سے تعلق رکھنے والے65سالہ شہری کی موت ہوئی، جسکی کورونا رپورٹ موت کے چند گھنٹوں بعد پازیٹیو آئی۔مقامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا کہ منگلوار کی صبح ساڑھے9بجے کورونا ٹیسٹ کے لئے نمو نہ لیا گیا جسکی رپورٹ سی ڈی اسپتال سے بعد دوپہر مثبت آئی۔معلوم ہوا ہے کہ مہلوک شہری کو سوموار کے روز صدر اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔
اُسے سینے میں درد کی شکایت تھی جبکہ اُسے سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا تھا۔سوموار بعد دوپہر اُسے صدر اسپتال میں داخل کیا گیا اور ساڑھے نو بچے صبح اُسکی منگلوار کو موت ہوئی۔ادھر صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ ایک معمر خاتون کی منگل کی صبح موت ہوئی۔یہ کٹھوعہ ضلعے میں کورونا سے ہونے والی پہلی موت ہے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر نصیب چند ڈیگرا نے بتایا ہے کہ بسولی کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون کو یہاں 25 جون کو لایا گیا تھا اور وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر تھی۔انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا یہ خاتون منگل کی صبح قریب ساڑھے 7 بجے انتقال کر گئیں۔مذکورہ خاتون کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا،جسکی رپورٹ مثبت آئی تھی۔جموں وکشمیر میں منگلوار کے روز کورونا سے مبتلاء ہوکر5افراد کی موت کیساتھ ہی یہاں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد101تجاوز کرگئی۔101ہلاکتوں میں سے وادی کشمیر میں 89ہلاکتیں ہوئیں جبکہ صوبہ جموں میں یہ تعداد بڑھ کر اب12ہوگئی ہے۔
وادی کشمیر میں ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ24 اموات رپورٹ کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک16 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں 13، شوپیاں میں 12، بڈگام میں 7، اننت ناگ میں 7، کپوارہ میں 5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر زندگی کی جنگ ہار گیا۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
