تازہ ترین
کووڈ ۔ 19کا بھیانک رخ،صورتحال گھمبیر، ’فیصلہ آپ کا ،زندگی آپ کی ‘
بے احتیاطی جان کےلئے خطرہ ،احتیاط ہی زندگی کی سلامتی ،حکومت ہدایات وفیصلوں پر از سر نو جائزہ لے:طبی معالجین
خبراردو:-
سرینگر: وادی کشمیر میں کووڈ ۔ 19نے بھیانک رُخ اختیار کیا جسکی وجہ سے نہ صرف اموات اور مثبت معاملات برق رفتاری میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے ۔ مختلف اسپتالوں کے سر براہاں اور طبی معالجین نے بے احتیاطی کو جان کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط ہی سلامتی ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ہدایات اور فیصلوں پر از سر نو جائزہ لے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ محض تین روز کے دوران کورونا مثبت معاملات میں بے تحاشہ اضافے کے نتیجے میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہوتی جارہی ہے ۔ جہاں عام لوگ اضطراب میں مبتلاء ہوچکے ہیں ،وہیں طبی معالجین بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔ مختلف اسپتالوں کے سربراہاں ،کووڈ ۔ 19نو ڈل افسران اور دیگر طبی معالجین نے کہا کہ کووڈ ۔ 19تیسرے اور خطرے ناک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وبا اب نوجوانوں کی بھی جان لے سکتی ہے ،لہٰذا ہ میں پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کووڈ ۔ 19کا برق رفتاری سے پھیلاءو کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاءون میں نرمی کے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت بھی ہے ۔ کئی معالجین نے کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۔ 19کے موجودہ مرحلے میں نہ صرف بزرگ اور عمر رسیدہ شہری اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ،بلکہ نوجوان بھی اس وبا کی زد میں آسکتے ہیں ۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ،پروفیسر فاروق جان کا کہنا ہے کہ صورتحال تیزی سے بدلرہی ہے ،زیادہ سے زیادہ لوگ حتیٰ کہ نوجوان بھی اب کورونا وائرس کے شکار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’اسکی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ احتیاطی اقدامات کو سنجیدگی کیساتھ نہیں لے رہے ہیں ‘ ۔
ان کا کہناتھا ’صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں کئی مریض آکسیجن سپورٹ پر زندہ ہیں ،لیکن ان مریضوں کو دوسرے امراض کا بھی سامنا ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا ’کوئی بھی شخص کووڈ ۔ 19کا شکار ہوسکتا ہے ،اگر احتیاطی ہدایات وقواعد وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا‘ ۔ پروفیسر فاروق جان نے کہا ’اسپتال میں زیادہ تر مریض عمر رسیدہ ہیں لیکن اب نوجوان مریض بھی آرہے ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مثبت کیسوں میں اضافے ہونے کا امکان ہیں ۔ جواہر لعل نہرو میموریل اسپتال سرینگر (رعناواری اسپتال ) کی خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر تبسم کا کہنا ہے کہ پہلے اسپتال میں غیر علامتی مریضوں کو ہی داخل کیا جاتا ہے لیکن اب علامتی مریضوں کو بھی داخل کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کووڈ ۔ 19کے تیسرے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ،اگر لوگوں نے احتیاطی اقدامات کو سنجیدگی کیساتھ نہیں لیا ،تو صورتحال مزید خراب ہوگی ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز بمنہ ڈاکٹر شفا دیوا کا کہنا ہے کہ نوجوان کورونا پازیٹیو پارہے ہیں ،کیونکہ وہ وقت پر اپنی علامات کے بارے میں رپورٹ نہیں کرتے ،وہ تب ہی رپورٹ کرتے ہیں جب ام پر وائرس کا دبا ءو بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
سی ڈی اسپتال میں تعینات ڈاکٹر خورشید کا کہنا ہے کہ کووڈ ۔ 19کسی بھی صحت مند شخص کو اپنا شکار بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ’عمر مریض کی جان کے خطرے کو بڑا سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں آپ تندرست اور صحت مند ہیں ،آپ مرنہیں سکتے ;238; ۔ ادھر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ’کووڈ ۔ 19نے کشمیر میں بھیانک رُخ اختیا ہے اور صورتحال گھمبیر ہے ،لاک ڈاءون دوبارہ ہونا چاہئے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم دوہفتوں کےلئے فوری طور پر لاک ڈاءون ہونا چاہئے ۔ ان کا کہناتھا کہ صدر اسپتال میں 30والدین آکسیجن کی تلاش میں تھے ۔ ان کا کہناتھا ’زندگی آپ کی ،فیصلہ آپ کا ،لوگ بے احتیاطی کریں گے تو صورتحال مزید خراب ہوگی جبکہ موجودہ حالات میں احتیاط ہی زندگی کی سلامتی ہے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ہدایات اور فیصلوں پر ازسر نو جائز ہ لینا چاہئے ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
