تازہ ترین
پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی 6 سالہ عمر فاروق کے قتل کی دوسری برسی پر گھر میں پھر ماتم
چنانچہ گذشتہ روز معصوم عمر فاروق کی دوسری برسی کے موقع پر پھر لواحقین اور رشتہ دار زار وقطار روتے دیکھے گئے اور معصوم کی پانچ بہنیں اور اس کی ماں خون کے آنسو روتے رہے
خبراردو:-
یحییٰ سلطان
سرحدی ضلع کپواڑہ کے گلگام بگھت محلہ میں دو سال قبل آج ہی کے روز ایک آٹھ سالہ معصوم عمر فاروق ولد فاروق احمد کو نا معلوم افراد نے اغوا کے کئی روز بعد ایک مسخ شدہ لاش ایک پل کے نیچے دریا کے نزدیک پھینک دی تھی اور لاش کا ایک بازو بھی غائب تھا۔ اس دلدوز سانحے کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ چونکہ مذکورہ معصوم بچہ اپنی پانچ بہنوں کا واحد اکلوتا بھائی تھا اور ماں باپ کے لئے ایک ہی آنکھ کی روشنی سمجھاجارہا تھا ، چنانچہ اس واقعے کو لیکر ہر سو کہرام مچ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس ہلاکت کو لیکر سڑکوں پر آگئے اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین ومرد گلگام میں کرناہ کپوارہ سڑک پر کئی روز تک دھرنے پر بیٹھ گئے جس کے دوران ضلع انتظامیہ نے انہیں یقین دلایا کہ اس واقعے کی جانچ کی جائےگی اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائےگا۔
چنانچہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی اور اس سلسلے میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ اس ہلاکت کو لیکر سیاسی لیڈران بھی معصوم کے گھر پہنچ گئے اور انہوں نے اس دلدوز سانحے اور سفاک قتل کی پر زو ر مذمت کرتے ہوئے قاتل کو ڈھونڈ نکالنے کا مطالبہ کیا ۔چنانچہ پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات کے دوران کئی ایک افراد کی پوچھ تاچھ بھی کی گئی لیکن اس بیچ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی جب اس کیس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا تو لواحقین نے ایک مرتبہ پھر پہلی برسی پر احتجاج شروع کر دیا جس کو دیکھتے ہوئے معاملے کی نوعیت پھر بگڑ گئی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اس واقعے کو لیکر پولیس کی تحقیقات پر سوالیہ اٹھانے لگے۔ چنانچہ اس کے بعد معاملے کو کرائم برانچ کے سپرد کر دیاگیا اور کرائم برانچ نے اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور تحقیقات میں تیزی لانے کا عندیہ دیا جس کے دوران باریک بینی کےساتھ تحقیقاتی عمل شروع ہونے لگا اور اس بات کی امیدیں بڑھنے لگیں کہ شاید قاتل بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا اور اس وقت کے کرائم برانچ کے سربراہ نے بھی گلگام علاقے میں لواحقین کےساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ اس واقعے کو لیکر انصاف فراہم کرنے کی پوری پوری کوشش کی جائےگی۔
چنانچہ ایسے میں لواحقین کی امیدیں بھی اب کرائم برانچ پر ٹک گئیں جس کو دیکھتے ہوئے کئی ایک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری رہا لیکن اب کرائم برانچ کو کیس ہاتھ میں لئے ایک سال بیت گیا لیکن نہ ہی قاتل کا کوئی سراغ مل رہا ہے اور نہ ہی کیس کو کسی نتیجہ پر پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔ چنانچہ گذشتہ روز معصوم عمر فاروق کی دوسری برسی کے موقع پر پھر لواحقین اور رشتہ دار زار وقطار روتے دیکھے گئے اور معصوم کی پانچ بہنیں اور اس کی ماں خون کے آنسو روتے رہے جس کے دوران پھر ایک مرتبہ معصوم عمر فاروق کے قاتلوں کا سراغ لگانے کا بھر پور مطالبہ دہرایا گیا۔ معصوم کی والدہ نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ وہ ہر برسی پر اس کے قاتل تک پہنچنے کی امید کرتی رہتی ہے کیونکہ ان کے دل میں اب ایک ہی ارمان رہ گیا ہے کہ وہ اپنے لخت جگر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتا دیکھیں تاکہ کسی حد تک اس کے زخمی دل کو کچھ لمحوں کا سکون تو ملے۔ ایسے میں اس کے والد نے بھی اسی طرح کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر قاتل کی تلاش میں مزید وقت لگا تو یہ کنبہ اجتماعی خود کشی کرنے کےلئے بھی تیار ہے کیونکہ ان کے پاس اب کچھ نہیں رہا ہے ۔چنانچہ ایک بار پھر دوسری برسی پر پورے گھر میں ماتم چھا گیا اور یہ سلسلہ ہر گزرنے والے سال کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔
(نیوز 18 اردو)
ہندوستان
اگلے 30 سال تک اپوزیشن کی حکومت نہیں بنے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ و امدادباہمی امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مسٹر شاہ یہاں یمنا کی بحالی سے متعلق 8,941 کروڑ روپے کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں شکست کے بعد ای وی ایم، ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کو لے کر بہانے بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس سے اگلے 30 سال تک اس کی حکومت بننے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کبھی ای وی ایم تو کبھی ووٹ چوری کا بہانہ بناتی ہیں۔ جب وہ کہتے ہیں کہ اگلے 30 سال تک ان کی پارٹی کی حکومت رہے گی تو اپوزیشن جماعتیں عوام سے کہتی ہیں کہ ووٹ چوری ہورہی ہے، ورنہ امت شاہ جی کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ یہیں پیدا ہوئے ہیں، یہیں رہتے ہیں اور ملک کے عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ انہیں ہر چھ ماہ میں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی منفی سیاست کررہی ہے، اس کے پیش نظر اگلے 30 سال تک اس کی حکومت نہیں بنے گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں منتخب ہونے سے اپوزیشن جماعتیں پریشان ہیں اور اسی وجہ سے وہ ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھارہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتیں ووٹ چوری کا شور مچا کر دراندازوں کے ووٹ بچانا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کے بعد الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹ پر سوال اٹھاتی ہے، جب کہ جیتنے پر انہی انتظامات کو درست قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کیرالہ، تلنگانہ، ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آس پاس کی ریاستوں سے اپنے کارکنوں کو جمع کرکے دہلی میں مظاہرے کرنے کے ذریعے عوام کے فیصلے کو جھٹلا نہیں سکتیں۔ جمہوریت میں انتخابات جیتنے کے لیے عوام کے درمیان جانا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔ دھرنے، مظاہروں اور سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوامی فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، پارٹی کے کروڑوں کارکن عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
مسٹر شاہ نے مسٹر کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ انتخابات میں شکست کے بعد پنجاب میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں منشیات کے کاروبار کے معاملے پر ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب کے عوام بی جے پی کو اقتدار میں لانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 2029 تک پنجاب سے منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی کی سابقہ حکومت نے تحریک کے نام پر اقتدار حاصل کیا، لیکن جمنا کی صفائی اور بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔
یمنا کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد وزیر اعظم مودی نے دریا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کا 40 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور مرکز کے ساتھ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں نے یمنا کو صاف کرنے کے لیے مقررہ مدت پر مبنی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مئی 2029 سے پہلے یمنا کو صاف و شفاف بنانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
ہندوستان
مودی اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر بات چیت، مغربی ایشیا میں امن کی بحالی پر زور
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جمعرات کو مغربی ایشیا کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل برقرار رفتار کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ہندوستان کی اپیل کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ۔ ایف اے
دنیا
سعودی عرب کے دمام ہوائی اڈے پر حملے میں دو افراد ہلاک، آٹھ زخمی، پروازیں بحال
دمام، سعودی عرب کے دمام شہر میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا اور ہوائی ٹریفک معمول پر آگئی۔ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے بتایا کہ حملے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کی شام ہونے والا یہ حملہ مملکت کے مشرقی صوبے میں تیل کی ایک تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو کارکنوں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ان واقعات نے سعودی عرب کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش مسلسل سلامتی کے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر حملے میں ایک سعودی شہری اور ایک ہندوستانی باشندہ ہلاک ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی عرب، ہندوستان، یمن، بنگلہ دیش اور نیپال کے شہری شامل ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق، زخمیوں کی حالت معمولی سے شدید نوعیت کی ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گاکا نے مزید کہا کہ حکام ہوائی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں و عملے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے مطابق، جمعرات کو بھی سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے جاری رہے۔ ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں پانچ ڈرونوں کو روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل مشرقی صوبے میں چار دیگر ڈرون مار گرائے گئے تھے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب کو یمن کی حوثی ملیشیا سے منسوب ڈرون اور میزائل حملوں کا مسلسل سامنا ہے۔ ان حملوں میں ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل بدھ کو سعودی وزارت توانائی نے بتایا تھا کہ مشرقی صوبے میں سعودی آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ کی ایک پروسیسنگ تنصیب پر روکے گئے ڈرون کا ملبہ گرنے سے فلپائن اور نیپال کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔
وزارت کے مطابق، اس واقعے میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دیگر کارکن بھی زخمی ہوئے۔
وزارت نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں تنصیب کے احاطے سے باہر ایک ٹھیکیدار کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم آئل فیلڈ میں کام کاج متاثر نہیں ہوا۔
حملوں کے پیش نظر سعودی حکام آنے والے ڈرونوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان واقعات نے مملکت میں اہم بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
یو این آئی۔ یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoمرکزی حکومت نے جنوبی بحر ہند ماہی گیری معاہدے میں شمولیت کو دی منظوری
-
دنیا1 week agoجاپانی صحافی کی روس میں گرفتاری: دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے
-
ہندوستان1 week agoانکیتا بھنڈاری کے والدین کو انڈیا گیٹ سے حراست میں لیے جانے پر کانگریس کی شدید مذمت
-
ہندوستان1 week agoمظاہرین پر تشدد کرنے والوں کو ثبوتوں کی بنیاد پر سزا ملے گی: راہل
-
دنیا1 week agoامریکہ کے شکاگو کے قریب بڑے ہندو مندر پر اجتماعی فائرنگ کی سازش ناکام، سفید فام نسل پرست نوجوان گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں 15 اکتوبر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی
-
دنیا1 week agoگرین لینڈ میں تیل، گیس اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش جلد شروع ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoپنجاب، ہریانہ اور دہلی میں بھاری بارش، ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار
-
ہندوستان1 week ago16 سالہ معصوم لڑکی اور 50 سالہ دولہے کی پانچ لاکھ روپے میں منگنی، بروقت ٹیم نے شادی کو روک دیا
-
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: اے ایس آئی کو ایک ماہ کے لیے نشہ چھڑانے کے مرکز بھیجنے کا حکم
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری، وادی میں بارش سے سردی میں اضافہ
