تازہ ترین
معصوم تابندہ غنی کی 13ویں برسی پر خراج عقیدت
اگردہلی کی نربھیا اور تابندہ غنی کا خون ایک جیسا پھر دُہرا معیار کیوں ؟
خبراردو:-
سرینگر:شمالی قصبہ ہندوارہ کے بٹہ پورہ لنگیٹ میں معصوم تابندہ غنی کی 13ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین نے ملوث سزایافتہ ملزموں کو فوری طور پھانسی دینے کی مانگ کی ہے ۔ کے این ایس نمائندے کے مطابق13سال قبل وادی کو جھنجوڑنے والے تابندہ غنی عصمت دری وقتل معاملے کی متاثرہ بچی کے والد عبدالغنی نے کہاکہ میری معصوم بچی کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر تھوڑا سا اطمینان ملا کہ نربھیا کے بھی قاتلوں کو پھانسی دی گئی ہے اور اب میری بیٹی کے قاتلوں کو بھی پھانسی دےکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جانے چاہئے ۔
نامہ نگار کے مطابق بٹہ پورہ لنگیٹ میں معصوم تابندہ غنی کی 13ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور محصوم کے آبائی مقبرہ میں فاتحہ خوانی اور دعائے مجلس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور محصوم کے قبر پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا برس قبل20جولائی2007کوآٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تابندہ غنی دختر عبدالغنی ساکنہ بٹہ پورہ لنگیٹ کی میت ایک باغ سے پُراسرار حالت میں برآمد کیا گیا تھا جبکہ مذکورہ کمسن طالبہ کو اس سے پہلے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا ۔
مذکورہ طالبہ دیگر 2بچیوں کے ساتھ دن کے ڈیڑھ بجے اسکول میں چھٹی ہونے کے بعد اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئی لیکن راستے میں کچھ نامعلوم افراد نے اس کمسن طالبہ کو اغوا کیا اور یہ منظر دیکھ کر اس کے ساتھ آرہی دیگر2طالبات سخت خوفزدہ ہوکر وہاں سے چلی گئیں ۔
تابندہ غنی کے گھر والوں نے جب اپنی بیٹی کے بارے میں ان 2بچیوں سے جانکاری لینے کی کوشش کی توانہوں نے راستے میں پیش آئے واقعہ کی پوری کہانی سنائی ہے اس کے بعد تابندہ کے گھر والے اور دیگر لوگ اس کو ڈھونڈنے کے لئے چلے گئے لیکن کہیں اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا تھا ۔
تاہم اسی دوران ایک شخص نے تابندہ تلاش کرنے کی کاروائی کی گئی ۔ اس دوران اےک درخت کے نزدیک تابندہ کی لاش گھاس بھوس کے نیچے پائی گئی جس کے اوپر مٹی ڈالی گئی تھی ۔ تاہم قاتلوں نے لاش بعض حصوں کو نہیں چھایا تھا جسکے نتیجے میں تابندہ کی لاش ڈھونڈنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔
معاملہ پولیس کی نوٹس میں لایا گیا اور پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر152\2007زیر دفعہ302,376,34آر پی سی کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ14سالہ تابندہ غنی کی نعش کا باضابطہ پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اس دوران پوسٹ مارٹم رپورٹ اور طبی معائنے سے یہ منکشف ہوئی کہ دوران اغوا مذکورہ طالبہ کی عزت کو تار تار کیا گیا تھا ۔ ادھر جسٹس فار تابندہ فورم کے ترجمان عبدالمجےد شاہ کا کہنا ہے کہ13سال سے وہ انصاف کے طلب گا ر ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ 24اپرےل2015کوپرنسپل اےنڈ سےشنز جج کپوارہ نے چا ر ملزموں محمد صادق میر عرف سعدہ ژور،اظہار احمد مےر عرف بلا ساکنان لنگےٹ اور2غےر رےاستی مزدورجہانگےر انصاری ساکنہ مغربی بنگال اور سرےش کمار موچی ساکنہ مہاراشٹر شامل ہیں کو موت کی سزا سنائی جو حق و انصاف کی جےت ہے لےکن ابھی تک اس فےصلہ پر عملدرآمد نہےں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کی نربھےا کےس مےں ملوث مجرموں کو پھانسی دی گئی تو تابندہ غنی عصمت دری وقتل معاملہ کےس مےں ملوث مجرموں کو سزائے موت دےنے مےں تاخےر کےوں ہورہی ہے ۔ انہوں نے تابندہ غنی کی13وےں برسی پر مطالبہ کےا کہ مجرموں کے خلاف کپوارہ عدالت کے تارےخی فےصلہ کو عملاےاجائے تاکہ ہماری لاٖلی بےٹی واپس تو نہےں آئے گی بلکہ ہمیں یقین ہے کہ ایسے لاکھوں کی تعداد میں تابندہ جےسی بیٹیوں کو راحت واطمینان میسر ہوگا ۔
انہوں نے کہا ہماری خواہش ہے کہ تابندہ جےسی معصوم بیٹیاں بلا لحاظ مذہب وملت رنگ و نسل کرہ ارکے کسی بھی گوشے میں اطمینان سے رہ سکیں اورکوئی درندہ اُنکی میلی آنکھ سے دےکھنے کی جراءت بھی نہ کرسکے ۔ جسٹس فارتابندہ فورم نے تابندہ جان کی 13وےں برسی پر عدل وانصاف کے تقاضوں سے درمندانہ اپےل کی کہ مجرموں کے خلاف سیشن کورٹ کپوارہ کا تارےخی فیصلہ فلفور عملاےا جائے ۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
