تازہ ترین
یوگی کے مسجد سنگ بنیاد تقریب میں شریک نہ ہونے والے بیان پر ہنگامہ، معافی کا مطالبہ
یوگی اور ہندو ہونے کے ناطے مسجد سنگ بنیاد تقریب میں شامل نہ ہونے کے بیان پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ یوگی جی صرف ہندوؤں کے نہیں، پوری ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں، انھیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔
تنویر:-
ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ وہ مسجد تعمیر کے لیے سنگ بنیاد تقریب میں قطعی شرکت نہیں کریں گے۔ ان کے اس بیان پر اپوزیشن کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے جمعہ کے روز یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان کے لیے انھیں عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
‘یوگی اور ہندو’ ہونے کے ناطے ایودھیا میں مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں شامل نہ ہونے کے بیان پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ وہ صرف ہندو کے نہیں بلکہ پوری ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور انھیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ سماجوادی پارٹی ترجمان پون پانڈے کا کہنا ہے کہ “ایسا کہہ کر یوگی جی نے اپنے اس حلف کی خلاف ورزی کی ہے جو انھوں نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے لی تھی۔ وہ پوری ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں، صرف ہندوؤں کے نہیں۔ ریاست میں ہندو اور مسلمانوں کی جو بھی آبادی ہو، وہ سبھی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی یہ زبان وقار کو کم کرنے والی ہے۔” سماجوادی پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ “انھیں (سی ایم یوگی) اس کے لیے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔
دوسری طرف کانگریس کے میڈیا کنوینر للن کمار نے سی ایم یوگی کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں ان کے مسجد پر دیے گئے بیان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا۔ وزیر اعلیٰ کو معلوم ہونا چاہیے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ایودھیا گئے تھے اور تالا کھلوایا تھا۔ وہ غلط ہندوتوا کی سیاست کر رہے ہیں جب کہ کانگریس ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتی ہے۔ بھگوان رام سب کے ہیں، جب کہ بی جے پی دکھانا چاہتی ہے کہ رام صرف ان کے ہیں، یہ ان کی غلط فہمی ہے۔”
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کے روز ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ “ایک یوگی اور ہندو ہونے کے ناطے وہ ایودھیا میں مسجد کی سنگ بنیاد تقریب میں نہیں جائیں گے۔” انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ “اگر آپ ایک وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں تو مجھے کسی مذہب، نظریہ یا طبقہ سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ مجھ سے ایک یوگی کی شکل میں پوچھ رہے ہیں تو میں ہرگز نہیں جاؤں گا، کیونکہ ایک ہندو کے طو رپر مجھے اپنے طریق عبادت پر عمل کرنے کا حق ہے۔”(قومی آواز)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
