تازہ ترین
منوج سنہا نے جموں کشمیر کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/297160548208979/?t=2
’کشمیر بھارت کی جنت،ہمارا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں‘
آئینی اختیارات کا استعمال لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہوگا،کسی کیساتھ بھید بھاؤ نہیں ہوگا‘
جموں وکشمیر میں امن،ترقی،عوام کا اعتماد بحال کرناپہلی ترجیح، ملی ٹینسی کا خاتمہ ہدف اورمشن‘:نومنتخب لیفٹیننٹ گور نر
خبراردو:-
سرینگر:کشمیر کو بھارت کی جنت قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے دوسرے اور نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منسوج سنہا نے کہا ہے کہ 5اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جبکہ برسوں تک الگ تھلگ رہنے کے بعد اب جموں وکشمیر قومی دھارے میں شامل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آئینی اختیارات کا استعمال جموں وکشمیر کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جائیگا جبکہ جموں وکشمیر میں ہمہ جہت ترقی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ اُن کا ہدف اور مشن ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کے روز راج بھون سرینگر میں اپنی حلف برداری کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’کشمیر بھارت کی جنت ہے‘۔انہوں نے 5اگست کو جموں وکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن جموں وکشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائیگا۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر برسوں تک الگ تھلگ رہنے کے بعد قومی دھارے (مین اسٹریم) میں شامل ہوگیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران جموں وکشمیر میں ترقیاتی کام بہت سارے ہوئے،جو لمبے عرصے میں نہیں کئے گئے لیکن گزشتہ ایک برس میں ہوئے۔
ان کا کہناتھا ’مجھے نئی ذمہ داری ملی ہے اور میں اپنی ذمہ داری کو نبھا نے کیلئے پُر عزم ہوں،یہاں گزشتہ ایک برس میں کئی کام شروع کئے گئے،میری پہلی ترجیح ہے کہ میں اس کام کو اورتیز رفتاری کیساتھ آگے لیجا ؤں‘۔ان کا کہناتھا ’میری دوسری ترجیح جموں وکشمیر کے عام لوگوں کیساتھ جمہوری رابطہ قائم کرنا ہے،ان کااندر نیا اعتماد پیدا کرنا ہے‘۔منوج سنہا نے کہا ’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہما را کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہوگا،کسی کیساتھ بھید بھاؤ نہیں ہوگا،ہم جمہوریت کی روح سے عام لوگوں کا اعتماد بحال کریں گے،لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کریں گے‘۔
ان کا کہناتھا ’میں یہاں کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اُنکے جائز مطالبات اور اُنکی جائز شکایات کا سنا جائیگا اور اُن کا حل ترجیحی بنیادوں نکالا جائیگا۔ نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منسوج سنہا نے کہا کہ آئین ہمار ے لئے گیتا کا کام کرے گی اور آئینی اختیارات کا استعمال جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح وبہبود،ترقی اور امن کیلئے کیا جائیگا۔ان کا کہناتھا کہ آئینی اختیارات کا صحیح سمیت استعمال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا’میں جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ا’نکے جائز شکایات ہوں گی اُنہیں یقینی طور سنا جائیگا اور حل تلاش کیا جائیگا،عوام سے سیدھا رابطہ کیسے ہو آنے والے دنوں میں یہ عمل بھی شروع کیا جائیگا‘۔
ان کا کہناتھا ’جموں وکشمیر میں امن وامان ہو،افراتفری کا ماحول ختم ہو،شدت پسندی یہاں سے ختم ہو اور لوگ امن کی فضا میں زندگی گزار ے یہی ہماری ہدف اور مشن ہے،اس پر ہم پوری طرح سے کام کریں گے‘۔ اس سے قبل سابق مرکزی وزیرمنوج سنہا نے جمعہ کو جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔وہ مرکز ی زیر انتظام علاقے کے پہلے سیاسی لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔ لوگوں کے ساتھ جْڑے رہنے کیلئے مشہور61سالہ سنہا کو جموں کشمیر کی چیف جسٹس گیتا متل نے راج بھون سرینگر میں ایک سادہ تقریب کے دوران عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔راج بھون سری نگر کے خوبصورت لانز میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں سول، پولیس اور فوج کے کچھ سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تاہم کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر حلف برداری کی یہ تقریب سادگی سے ہی منعقد کی گئی۔ اس میں بعض چنندہ میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر راج بھون کے اندر و باہر اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جمعرات کے روز جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گور نر مقرر کیا۔قبل ازیں صدر جمہوریہ نے جموں و کشمیرکے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کا استعفیٰ منظور کیا جس کے بعد انہیں کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) تعینات کیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق منوج سنہا کی لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے تقرری کے بعد انہوں نے بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کی تصدیق پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کی ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
