تازہ ترین
کپوارہ میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث4افراد گرفتار
سر حد پار سے سمگلنگ کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو تباہ کرنا:پولیس
خبراردو:-
سرینگر:پولیس نے شمالی کشمیر میں سرحد پار سے منشیات کو یہاں سمگل کر کے نوجوانوں میں تقسیم کرنے کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے 4افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا گرفتار ملزمان سرحد کے اس پار سے منشیات کو یہاں لا کر کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہے ہیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)مطابق پولیس نے شمالی کشمیر کے کپوارہ میں میں پولیس نے منشیات میں ملوث چار افراد گرفتار، کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے جس کا مقصد کشمیر کے نوجوانوں کو تباہ کرنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہندوارہ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد اہم کارروائی کے تحت منشیات میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار کئے گئے افراد سے منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سوپور کے مختلف علاقوں سے یہ چار افراد بدرہ پاین کراگنڈ میں مشکوک حالت میں گھومتے دیکھئے گئے جس کے بعد علاقے میں تعینات پولس اہلکاروں نے چاروں افراد سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی کاروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران ہندوارہ پولس نے 50کروڑ مالیت کی ہیروئن ضبط کی ہے اور دو افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ جبکہ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی بھی ضبط کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق، سرحد پار سے منشیات اور غیر قانونی کرنسی کو اس پار ملیٹنٹوں تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
لیکن پولیس سرحد پار کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہی ہے۔اس دوران پولیس نے لائن آف کنٹرول پر ایک ماہ قبل نصف درجن افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر منشیات اور اسلحہ بارود کی بڑی مقدار ضبط کی تھی۔ پولس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے منشیات اور اسحلہ بارود بیچ کرکے نوجوانوں کو ملٹینسی سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم پولس اور فوج کی بروقت کاروائی سے اس بڑے حادثہ کو ٹالا گیا۔کیونکہ پولس کے مطابق اگر یہ اسلحہ بارود ملیٹنٹوں تک پہنچ جاتا تو اس سے تخریبی کارروائی انجام دی جاتی۔ پولس کا کہنا ہے کہ سرحد پر فوج اور پولس مشترکہ طور پر اس طرح کی کاروائیوں پر کڑی نگاہ بنائے ہوئے ہیں تاکہ پاکستان کی تمام تخریبی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
