تازہ ترین
قومی میڈیا کی فرقہ پرستی اور زہر افشانی پرکارروائی کا امکان
مرکز نظام الدین معاملے کوفرقہ وارانہ رنگ دینے پر سپریم کورٹ نے نیشنل براڈ کاسٹرس اسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا، پریس کونسل آف انڈیا سے اب تک کی گئی کارروائی پررپورٹ مانگی، پی سی آئی نے ۵۰؍ ایسے معاملات کا نوٹس لینے کا اعتراف کیا جبکہ این بی اے نے عدالت کو ۱۰۰؍ کے قریب شکایتیں ملنے کی اطلاع دی۔
خبراردو:-
مرکز نظام الدین میں تبلیغی جماعت کی میٹنگ اور لاک ڈاؤن کے سبب وہاں جماعت کے اراکین کے پھنس جانے کے معاملےکو میڈیا کے ذریعہ فرقہ وارانہ رنگ دینے کے خلاف جمعیۃ علمائے ہند کی جانب سے داخل کی گئی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو نیوز چینلوں کی تنظیم نیشنل براڈ کاسٹرس اسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیا۔اس کے ساتھ ہی پریس کونسل آف انڈیا کے اس اعتراف پر کہ اس نے ایسے ۵۰؍ معاملات کا خود نوٹس لیا ہے، اور جلد ہی کوئی فیصلہ کریگا، سپریم کورٹ نے اس کارروائی کی ایک عمومی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس آف انڈیا نے سماعت کے دوران اپنے مشاہدے میں اس معاملے کو ایکسپرٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کی بات بھی کہی۔
پریس کونسل آف انڈیا ( پی سی آئی ) نے ۵۰؍ معاملات کا نوٹس لیا
پریس کونسل آف انڈیا نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ اس نے ایسے ۵۰؍ معاملات کی شناخت کی ہےا وران پر جلد ہی کوئی فیصلہ کریگی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے ،جسٹس اے ایس بوپنّااور وی راما سبرامنیم کی بنچ نے پریس کونسل آف انڈیا سے اس معاملے میں ایک عمومی رپورٹ طلب کی ہے اور اشارہ دیا ہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر وہ جمعیۃ کی پٹیشن پر کوئی فیصلہ سناسکتاہے۔ اس سے قبل پریس کونسل آف انڈیا کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ پرتیش کپور نے بتایا کہ ’’ہم نے کم و بیش ۵۰؍ معاملات کا نوٹس لیا ہے اور اس پر جلد ہی فیصلہ کریں گے۔‘‘کورٹ نے اس پر پی سی آئی کو ایک عمومی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بنیاد پر بعد میں مخصوص معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔
این بی اے نے ۱۰۰؍ شکایتوں کا اعتراف کیا
نیشنل براڈ کاسٹنگ اسوسی ایشن ( این بی اے) کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ نشا بامبھانی نے کورٹ کو اطلاع دی کہ اسوسی ایشن کو ۱۰۰؍ کے قریب شکایتیں ملی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ہم نے اس معاملے کو دیکھنے کیلئے ۲۵؍ جولائی کو میٹنگ کی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ مرکز نظام الدین میں جماعتیوں کے پھنس جانے کے معاملے کو میڈیا کے ایک بڑے حصے نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کیلئے استعمال کیا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ جماعت کے لوگ خصوصی طور پر اور مسلمان عمومی طو رپر جان بوجھ کر کورونا پھیلا رہے ہیں ۔
ایکسپرٹ کمیٹی کی ضرورت کا اشارہ
مقدمے کی شنوائی کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا نے منشا ظاہر کی کہ اس معاملے کو ماہرین کی کمیٹی کے حوالے کیا جانا چاہئے۔ ان کی رائے تھی کہ اس پورے معاملے کو یاتو ماہرین کی کمیٹی کے حوالے کردیا جانا چاہئے یا پھرکورٹ کو کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے اس کمیٹی کی رائےلینی چاہئے۔ چیف جسٹس آف انڈیا کے مطابق’’ہمیں مدعا علیہ اور این بی اے کے حلف نامے ملے ہیں ، ہم این بی اے سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو رپورٹنگ کے معیار کے حوالے سے دیکھے…ہم معاملے کو غیر اہم نہیں کررہے ہیں ، مگر مہارت نہ ہونے کی وجہ سے ہم معذور ہیں ۔ اس معاملے کودیکھنے کیلئے ایک ایکسپرٹ باڈی کی ضروت ہے۔‘‘جمعیۃ علمائے ہند کی پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل دشینت دوے نے کہا کہ اس معاملے میں پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے اور کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کورٹ نے مرکز سے (مقدمہ درج ہونے کے بعد) دو ہفتوں میں جواب مانگا تھا مگر یہ جواب جمعرات کو ملا ہے۔ دشینت دوے نے کہا کہ ’’۲؍ ہفتے کی مہلت جون میں ختم ہوگئی تھی، ان کی طرف سے جواب ۶؍ اگست کو داخل کیاگیا ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکز کے جواب پر اپنا جواب داخل کرنے کیلئے کورٹ سے وقت مانگا۔
مرکز نے میڈیا پر پابندی کی مخالفت کی
مرکز نظام الدین کے معاملے میں ’’نفرت پھیلانے‘‘ پر میڈیا کے خلاف کارروائی کیلئے جمعیۃ علمائے ہند کی جانب سے داخل کی گئی پٹیشن پر جواب دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے میڈیا کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ جمعیۃ کی پٹیشن پر کم وبیش دو ماہ کی تاخیر سے داخل کئے گئے جواب میں مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ پورے میڈیا کے خلاف(تبلیغی جماعت کے معاملےکی رپورٹنگ پر) عمومی پابندی شہریوں کی اس آزادی کو تباہ کردیگا کہ وہ سماج کے مختلف حصوں کے بارے میں جان سکیں ۔ ساتھ ہی سماج کو باخبر رکھنے کا صحافی کا حق بھی متاثر ہوگا(انقلاب)
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
