تازہ ترین
چیف سیکر یٹری کے مبینہ سیاسی بیان پر مین اسٹریم سیخ پا
بیان ذہنی اختراع:این سی،مین اسٹریم کو تباہ کرنے کی کوشش:پی ڈی پی
غیر سیاسی رہیں:اپنی پارٹی،اپنے کام پر توجہ دیں:پیپلز کانفرنس،بیان قابل مذمت:سی پی آئی ایم
خبراردو:-
سرینگر:جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کے مبینہ سیاسی بیان پر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے سیخ پا ہو کر کہا ہے کہ موصوف چیف سیکریٹری بھاجپا کے مشن کی آبپاری کررہے ہیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور ذہنی اختراع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف کے بیان کے پیچھے گندی سیاست کارفرما ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں انتظامیہ کی ہر سطح پر ناکامی اور زمینی حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔
پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے جہاں ایک سرکاری ملازم ملازمت میں رہتے ہوئے اپنے عہدے کا استعمال کرکے کھلے عام سیاست بازی اور کسی پر کیچڑ اُچھالتا ہو۔ ”اگر موصوف کو سیاست کا اتنا ہی شوق ہے تو ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں وہ ملازمت کو خیر باد کہہ کر سیاست میں کود پڑیں“۔
ترجمان نے کہا کہ جس طرح سے موصوف نے 5اگست کے بعد جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا ہے اُس سے جموں و کشمیر میں اعلیٰ عہدے پر فائز اس بیوروکریٹ کے سیاسی وابستگی بھی بالآخر کھل کر سامنے آگئی ہے۔ بھاجپا کے سیاست دانوں اور چیف سکریٹری کی بولی ایک جیسی ہونا کوئی اتفاق کی بات نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کی طرف سے اس قسم کے سخت الزامات نے موصوف کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور غیر جانبداری پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
”یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ 20جون 2018سے اپنی مسلسل ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایک بیوروکریٹ ملازمت میں رہتے ہوئے پورے مین سٹریم کیخلاف زہر اُگل رہا ہے“۔ادھر جموں وکشمیر اپنی پارٹی سنیئرلیڈر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر نے مرکزی زیرِ انتظام جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی طرف سے کئے گئے سیاسی تبصرے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں میر نے کہاکہ چیف سیکریٹری کی طرف سے کیاگیا تبصرہ سروس رولز کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اور یہ قانونی واخلاقی طور پر غیر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”تمام سرکاری ملازمین بشمول بیوروکریٹس کو غیرسیاسی طور پر رہ کر لوگوں کو منصفانہ انتظامیہ فراہم کرنا ہوتا ہے جس کی پورے جموں وکشمیر میں کمی ہے“۔ انہوں نے کہاکہ چیف سیکریٹری درجے کا ایک افسر لگتا ہے کہ سروس کنڈیکٹ رولز بول گیا ہے جس کے تحت ملازمین کو سیاسی معاملات پر بات چیت نہیں کرنی چاہئے اور بجائے اِس کے زمینی سطح پر انتظامیہ کے اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
پی ڈی پی نے کہا ہے کہ چیف سکریٹری مرکزی دھارے کو ختم کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔پارٹی ترجمان نے کہا افسردہ ریاست کے چیف سیکر یٹری جو اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں،مرکزی دھار ے کی جماعتوں کو ختم کرنے اور بدنام کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں‘۔پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران رضا انصاری نے چیف سیکریٹری کو نشانہ بناتے کہا کہ اپنے آپ سے کام رکھیں،سیاست میں دخل اندازی سے دور رہیں۔انہوں نے کہا ’مسٹر سی ایس،اب کو یہاں دو سال ہو جائیں،اور اب آپ یہاں کے باس ہوگئے، اگر آپ کو گرفتار کرلیا گیا تو کتنے لوگ رونے لگیں گے،امید ہے کہ آپ سیاست میں بیان بازی کرنے کی بجائے آپ اپنی ملازمت پر توجہ دیں گے، خدا کی خاطر اپنا کام کریں،میٹنگ کیلئے نئی تاریخ کا فیصلہ کریں‘۔
اس دوران سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ چیف سیکریٹری کا مین اسٹریم سیاستدانوں پر کورپشن کا بیان قابل مذمت ہے۔ان کا کہناتھا کہ سیاستدانوں پر بغیر کسی قابل اعتماد ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانا سنگین نتائج سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری نے اپنی ناکامیوں کو عوامی نمائندوں کے سر تھوپنے کی کوشش کرتے ہوئے خود کی جگ ہنسائی کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کی طرف سے سیاسی جماعتوں پر لگائے گئے الزامات کو سرسری طور پر نہیں لیا جانا چاہئے، اس کا مقصد جموں و کشمیر میں پہلے ہی ختم کی گئی جمہوریت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا ہے اور یہ کہنا مبالغہ آمیز نہیں ہوگا کہ اعلیٰ انتظامی عہدیدوں پر فائز افسران کی طرف سے آنے والے اس طرح کے بیانات جموں وکشمیر میں غیر جمہوری، غیر ذمہ دارانہ اورغیر نمائندہ حکمرانی کو جواز بخشنا ہے۔
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
