تازہ ترین
ڈاکٹر شاہ فیصل پارٹی صدر عہدے سے مستعفی
پارٹی کی آن لائن میٹنگ،فیروز پیرذادہ صدر منتخب،ڈاکٹر فیصل پڑھنے کیلئے با ہر جائیں:نو منتخب صدر
خبراردو:-
سرینگر: بیروکریٹ سے سیاست دان بنے والے ڈاکٹر شاہ فیصل نے اچانک اور غیر متوقع طور پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیکر سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچادی۔اس دوران انکی سیاسی پارٹی نے قیاس آرائیوں کے بعد ایک لائن لائن میٹنگ منعقد کی ہے جس میں پارٹی کے نائب صدر کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔
نومنتخب صدر کے این ایس کو بتایا کہ ڈاکٹر شاہ فیصل فی الوقت دوبارہ ملازمت نہیں کریں گے بلکہ مزید اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کشمیر وادی سے تعلق رکھنے والے معروف سابق بیروکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل نے سیاسست سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پارٹی کے صدر عہدے سے استعفیٰ دیا۔اس دوران سوموار کے روز وادی اور بیرون وادی سے شائع ہونے والے معروف روز ناموں نے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبرشائع کی تھی کہ ڈاکٹرشاہ فیصل دوبارہ سرکاری نوکری جائن کریں گے۔
خیال رہے شاہ فیصل نے سال2018ء میں اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک کے دور میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیا اور اپنی ایک سیاسی پارٹی’پیپلز مومنٹ“ کی بھاگ ڈور سنبھالی تھی۔اس دوران ایک سال تک تقریباً سرگرم رہنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے دوران سال2019میں جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا گیا ہے اور ریاست کو یو ٹی میں تبدیل کیا گیاتھاجبکہ تمام سیاسی لیڈران بشمول شاہ فیصل کو گرفتار کرکے کئی ماہ تک جیل بیج دیا گیا تھا جس کو بعد میں کئی ماہ بعد رہا گیا ہے۔
میڈیا میں خبریں آنے کے ساتھ ہی سیاسی پارٹی جموں کشمیر پیپلزمومنٹ کے ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ایک آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس دوران میٹنگ میں شاہ فیصل نے کمیٹی سے استد عا کی ہے کہ انہیں تنظیمی ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریاستی ایگزیکٹو ممبروں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور وہ تنظیم کی ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔
معاملے پر سنجید گی سے غور و خوص کرنے کے بعد اس کی درخواست کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے اور جس بھی راستے کا انتخاب کرے اسے اپنا تعاون پیش کریں۔میٹنگ میں تازہ سیاسی صورت حال پر غور و خوص کیا گیا،جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل کے استعفیٰ کو منظور کیا گیا اور پارٹی کے نائب صدرفیروز پیزادہ کوپارٹی انتخابات منعقد کرنے تک صدر مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے شاہ فیصل کے علاوہ معروف سیاست دان چیر مین جاوید مصطفیٰ میرکا استعفیٰ قبول کر کے انہیں الودعی کیا۔اس دوران کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے نومنتخب صدر نے کہا کہ نئی دہلی کے اقدامات سے دلبرداشتہ ہو کر ڈاکٹر شاہ فیصل نے فی الوقت سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہ فیصل دوبارہ ملازمت جوائن نہیں کریں گے بلکہ مزید پڑھائی کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
