تازہ ترین
اتر پردیش شرمسار، بلند شہر میں چھیڑخانی کے دوران سڑک حادثہ، امریکہ میں پڑھنے والی طالبہ کی موت
لڑکی امریکہ میں پڑھتی تھی اور بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی نامی اس ہونہار طالبہ نے منچلوں کی چھیڑخانی سے بچنے کی کوشش کی اور پھر سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئی۔
تنویر:-
ایسا لگتا ہے کہ یوگی حکومت میں اتر پردیش اب پوری طرح سے بھگوان بھروسے ہے۔ ایک طرف تو جرائم کا گراف لگاتار بڑھتا جا رہا ہے اور دوسری طرف خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی خبریں بھی عام ہوتی جا رہی ہیں۔ منچلوں کے بڑھتے حوصلے کی تازہ ترین مثال بلند شہر میں دیکھنے کو ملی جہاں اپنی عزت بچانے کی کوشش میں بائک پر سوار لڑکی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ لڑکی امریکہ میں پڑھتی تھی اور بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی نامی اس ہونہار طالبہ نے منچلوں کی چھیڑخانی سے بچنے کی کوشش کی اور پھر سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب غازی آباد میں بھانجی کو چھیڑخانی سے بچانے کے دوران صحافی وکرم جوشی کا قتل ہو گیا تھا، اور اب بلند شہر کے واقعہ نے ایک بار پھر ریاستی انتظامیہ کے سامنے کئی طرح کے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق طالبہ سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں حکومت ہند کے خرچ پر پڑھ رہی تھی۔ ایچ سی ایل کی طرف سے گزشتہ سال سدیکشا کو 3.80 کروڑ روپے کی اسکالرشپ دی گئی تھی۔ فی الحال پولس نے طالبہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور نامعلوم بائیکرس کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ سڑک حادثہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ سدیکشا کی اس وقت موت ہوئی جب موٹر سائیکل پر سوار کچھ نوجوان بائک پر بیٹھی طالبہ سے فلرٹ اور چھیڑ چھاڑ کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ چھیڑخانی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار نوجوان بار بار بائک کو اوورٹیک کر رہے تھے کہ اسی دوران منچلوں سے بچنے کے چکر میں سدیکشا حادثہ کا شکار ہو گئی۔
اس درمیان سدیکشا کے گھر والوں کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے سبب سدیکشا امریکہ سے وطن واپس لوٹی تھی اور آج اپنے ہی چچا کے ساتھ بائک سے اپنے ماما سے ملنے جا رہی تھی۔ اسے کچھ دن بعد واپس امریکہ پڑھائی کے لیے لوٹنا تھا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ آج حادثے میں اس کی موت ہو جائے گی اور پھر وہ کبھی امریکہ نہیں جا پائے گی۔
بہر حال، پولس نے نامعلوم بائیکرس کے خلاف معاملہ درج کر ان کی تلاش شروع کر دی ہے اور الزامات کے مطابق جانچ کر کارروائی کا دعویٰ کر رہی ہے۔ حالانکہ یہ واقعہ اتر پردیش کے بدتر نظامِ قانون کی گواہی دے رہا ہے اور سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ریاست کے جرائم پیشوں اور منچلوں کے دل سے قانون و پولس کا خوف ختم ہو گیا ہے؟ ایک طرف جرائم پیشے بلاخوف جرم کرنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف پولس اپنے بچاؤ میں رٹے رٹائے جواب دے رہی ہے۔(قومی آواز)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
