تازہ ترین
شہر کے مضافات میں جنگجوؤں کی دستک، سکیورٹی مزید چوکس اور سخت
ناکہ تلاشی کارروائیوں میں مزید شدت،کئی راستے سیل،تلاشی اور پوچھ گچھ کا عمل تیز
خبراردو:-
سرینگر:دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جنگجوؤں کی دستک اور فائرنگ کے بعد پورے شہر میں سیکیورٹی کو مزید چوکس اور سخت کردیا گیا۔شہر بھر میں 15اگست کی تقریبات کے پیش نظر ناکہ تلاشی کارروائیوں میں مزید شدت لائی گئی جبکہ کئی راستے سیل کئے گئے اور تلاشی اور پوچھ گچھ کا عمل تیز کردیا گیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق 15اگست سے محض ایک روز قبل جمعہ کی صبح شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جنگجوؤں نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے پولیس کی (لین۔ڈیوٹی) پر تعینات ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس میں 2اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا،کے بعد شہر میں سیکیورٹی کو مزید چوکس اور سخت کردیا گیا۔
آج یعنی سنیچر کو ملک بھر کیساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں اور ان تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکیورٹی منصوبہ بندی کا از سر نو جائزہ لیا گیا،تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔ اس سلسلے میں سرینگر میں سکیورٹی سخت اور سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یوم آزادی سے قبل وادی بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی امکانی گڑھ بڑھ سے نمٹنے کے لیے فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔خفیہ اداروں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ15اگست کی تقریبات کے دوران عسکریت پسند حملہ کر سکتے ہیں۔
تاہم اس کے پیش نظر شیرِ کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر کو فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں یومِ آزادی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اسٹیڈیم کے آس پاس فورسز کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ایس کے اسٹیڈیم جانے والے راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ اسٹیڈیم میں ڈرون سے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔
جگہ جگہ پر بندشیں کھڑی کر کے نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے بلکہ راہگیروں کو بھی مکمل تلاشی سے گزرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سخت سکیورٹی کے درمیان وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
