تازہ ترین
سرینگر۔جموں شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی
وادی کا بیرون دنیا سے زمینی رابطہ منقطع
سیکڑوں مال ومسافر گاڑیاں درماندہ،ملبہ ہٹانے کا کام جاری،خراب موسم کے سبب مشکلات درپیش
خبراردو:-
سرینگر: سرینگر۔جموں شاہراہ مسلسل ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند رہنے کے سبب وادی کشمیر کا بدھ کے روز مسلسل دوسرے روز بھی بیرون دنیاسے زمینی رابطہ منقطع رہا۔شاہراہ بند رہنے کے سبب سیکڑوں مال ومسافر گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ ملبہ اور رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری رہی ہے،تاہم موسم خراب کے رہنے کے باعث عملے کو مشکلات درپیش ہیں۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق لیڈسلائڈنگ،چٹانیں کھسکنے،زمین ڈھنسے اور رابطہ سڑک کا ایک بہت بڑا حصہ کے نتیجے میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔ 300کلو میٹر مسافت والی سرینگر۔جموں شاہراہ کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑتی ہے،تاہم یہ شاہراہ بار بار بند رہتی ہے۔
شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں جواہر ٹنل کے آر پار سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔یاد رہے کہ ضلع بانہال کے دلواس کے مقام پر سڑک کا ایک حصہ کھسک گیا ہے جبکہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر چٹانیں بھی کھسک آئی ہیں اور لینڈ سلائڈنگ یعنی مٹی کے تودے بھی گر آئے ہیں،جسکے نتیجے میں منگلوار کی صبح 5بجے سے یہ شاہراہ احتیاطی اقدامات کے تحت ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی۔
شاہراہ پیدا شدہ رکاوٹیں اور جمع شدہ ملبے کو ہٹانے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) اور بارڈر روڈس آر گنائز یشن (بی آر او) نے جدید مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات ہی مذکوری تعمیراتی ایجنسیایکطرفہ ٹریک بنانے میں کامیاب ہوئیں اور گزشتہ شب ہلکی گاڑیوں کو یہاں سے آگے جانے کی اجازت دی گئی۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی طور ہی ہلکی گاڑیوں کو آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی،جس دوران سڑک کا یہ حصہ دوبارہ کھسک گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ اُس وقت ہوا جب یہاں سے بھاری گاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔تاہم اس دوران کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ دوران شب ہوئی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پانتھال کے مقام پر چٹانیں کھسک آئیں جبکہ لینڈ سیلائڈنگ بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موسم کی خرابی کے سبب یہاں سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات درپیش ہیں،تاہم کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جوں ہی شاہراہ قابل آمدرفت بنتی ہے اور زمینی سطح پر تعینات آفیسران اور متعلقہ محکمہ جات،جو شاہراہ کی تجدید ومرمت اور بحالی کا کام انجام دیتے ہیں،کی جانب سے ہری جھنڈ ملنے کے بعد ہی ٹریفک کی آمد ورفت بحال کی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پہلے در ماندہ گاڑیوں کو ہی اپنی منزل ومقصود کی جانب جانے کی اجازت دی جائیگی۔
ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہراہ پر سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔نامہ نگار نے ذرائع کا حوالہ دیتے جو تفصیلات فراہم کیں،اُنکے مطابق ٹنل کے اُس پارچنانی،ادھمپور اور دیگر کئی مقام پر اؤل ٹینکر،مال بردار ومسافر گاڑیاں در ماندہ ہیں جبکہ اسی طرح جواہر ٹنل کے اس پار بھی خالی مال بردار ٹرکیں اور اوئل ٹینکر وں کے علاوہ جموں کی طرف جانے والی مسافر ونجی گاڑیاں بھی درماندہ ہیں۔
ڈرائیوروں اور مسافروں کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اُن کا الزام ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے رستوران اور ڈابے اُنہیں کچھ کھانے کو دیتے ہیں۔کووڈ۔19کے سبب مارچ 5کو بھی مسافر ٹریفک کی آمد ورفت معطل رکھی گئی جبکہ بعد ازاں ٹریفک کی آمد ورفت بحال ہونے کے بعد لینڈ سلائڈنگ اور چٹانیں و پہاڑی کھسکنے کے سبب مسلسل دو روز تک ٹریفک کی آمد ورفت شاہراہ پر بند رہی تھی اور22اگست کو اس پر ٹریفک بحال کیا گیا تھا۔ادھر مغل روڑ،کشتواڑ۔اننت ناگ روڑ اور سرینگر۔ لہیہ شاہراہ بھی ہنوز بند ہے۔
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
ایران جنگ کے دوران ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس میں تیل اور گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رہی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران بھی تیل اور قدرتی گیس کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت جاری رکھی۔ 2026 کی دوسری سہ ماہی تک کے مالیاتی گوشواروں کے مطابق، ان لین دین میں توانائی کے شعبے کے حصص کی لاکھوں ڈالر مالیت کی خرید و فروخت شامل تھی۔
سی بی ایس نیوز کی جانب سے جائزہ لیے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے دوران، جنگ میں عارضی جنگ بندی اور پھر دوبارہ جنگ شروع ہونے کے مرحلے میں ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے ایکسون موبل، شیورون اور کونکو فلپس سمیت مختلف کمپنیوں کے حصص خریدے اور فروخت کیے۔
ٹرمپ کا مجموعی سرمایہ کاری پورٹ فولیو وسیع ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس نے تقریباً 3,600 اسٹاک اور سیکیورٹیز لین دین کیے، جن کی مجموعی مالیت 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی۔
جوائنٹ اکنامک کمیٹی کے ڈیموکریٹ ارکان نے الگ سے اندازہ لگایا ہے کہ 2026 کے آغاز میں ٹرمپ کے تیل اور گیس کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے درمیان تھی، جو اگست کے وسط تک بڑھ کر ایک کروڑ 70 لاکھ سے 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہوگئی۔
یہ اندازے لازمی طور پر غیر حتمی ہیں کیونکہ وفاقی مالیاتی گوشواروں کے قواعد کے تحت حکام کو لین دین کی درست رقم کے بجائے مالیت کی ایک حد ظاہر کرنا ہوتی ہے۔ ان اعداد و شمار میں 2025 کے بعد ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے تمام لین دین بھی شامل نہیں ہیں۔
گوشواروں میں نمایاں کیے گئے ایک لین دین کے مطابق 7 اپریل کو، جس روز ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں جنگ بندی کا اعلان کیا، ان کے اکاؤنٹس نے 5 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر مالیت کے ایکسون موبل کے حصص فروخت کیے۔
ایکسون موبل کا حصص اس روز 163.91 ڈالر پر بند ہوا تھا، جبکہ ٹرمپ نے اسی شام جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اگلے روز کمپنی کے حصص 6.5 فیصد کمی کے ساتھ 153.52 ڈالر پر کھلے۔
ٹرمپ کے اکاؤنٹس نے سال کی پہلی ششماہی کے دوران شیورون، کونکو فلپس اور دیگر تیل و گیس کمپنیوں کے حصص میں بھی لاکھوں ڈالر کی خرید و فروخت کی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان لین دین کے وقت یا فیصلوں میں کوئی کردار نہیں۔ ترجمان ڈیوس انگل نے کہا کہ صدر کا پورٹ فولیو “تیسرے فریق کے مالیاتی اداروں کی جانب سے آزادانہ طور پر منظم کیا جاتا ہے” اور ان کے اثاثے ایسے اختیاری اکاؤنٹس میں رکھے گئے ہیں جن میں کمپیوٹر پر مبنی ماڈل پورٹ فولیو استعمال ہوتے ہیں اور جو خودکار طور پر معروف انڈیکسز کی نقل کرتے ہیں۔
انگل کے مطابق نہ تو ٹرمپ اور نہ ہی ان کے خاندان کے ارکان سرمایہ کاری کے فیصلوں کو “براہ راست ہدایت، متاثر یا ان میں رائے شامل” کرسکتے ہیں۔
اس کے باوجود ان لین دین پر اس لیے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے توانائی کمپنیوں کے حصص کو فائدہ پہنچا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھنے سے انکار کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ انفرادی کمپنیوں کے حصص بدستور رکھتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی سرمایہ کاری کو صرف انڈیکس فنڈز، میوچل فنڈز یا دیگر وسیع پیمانے پر متنوع سرمایہ کاری تک محدود کریں۔
کچھ سرمایہ کاری ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم بعض لین دین کا تعلق مخصوص کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں پر شرط لگانے کے بجائے ٹیکس مینجمنٹ سے ہوسکتا ہے۔
ہیج آئی ایسٹ مینجمنٹ کے پورٹ فولیو مینیجر ڈیوڈ سیلم نے اس سے قبل ان لین دین کو “روایتی ٹیکس لاس ہارویسٹنگ سرگرمی” قرار دیا تھا، جس میں ایک جگہ ہونے والے منافع کو دوسری جگہ کے نقصان سے متوازن کرنے کے لیے بعض سیکیورٹیز نقصان پر فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق جدید ڈائریکٹ انڈیکسنگ سسٹمز کے ذریعے ایسی حکمت عملی خودکار طور پر بھی اختیار کی جاسکتی ہے۔
آفس آف گورنمنٹ ایتھکس کے قواعد کے تحت حکام کو مقررہ مدت کے اندر 1,000 ڈالر سے زیادہ مالیت کے اسٹاک کی خرید و فروخت ظاہر کرنا ہوتی ہے، تاہم ان گوشواروں میں اصل لین دین کے مقابلے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ نے 2026 میں کیے گئے بعض لین دین کی اطلاع بھی مقررہ وقت کے بعد دی۔
اس معاملے پر سرکاری اخلاقیات کے حامیوں نے بھی تنقید کی ہے۔ سِٹیزنز فار ریسپانسبلٹی اینڈ ایتھکس اِن واشنگٹن کے صدر ڈونلڈ شرمن نے کہا کہ ٹرمپ کو ایران جنگ کے نتائج سے مالی فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
شرمن نے کہا، “ٹرمپ کے بروکرز ان کی جانب سے تیل اور گیس کے حصص کی خرید و فروخت کررہے ہیں،” اور ان کا مؤقف تھا کہ صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مالی مفادات اور امریکی عوام کے مفادات کے درمیان ممکنہ تضاد سے گریز کریں۔
امریکہ میں صدر، کانگریس کے ارکان اور دیگر تمام وفاقی حکام کو قانونی طور پر انفرادی کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری اور ان کی خرید و فروخت کی اجازت ہے، اگرچہ دونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اس عمل پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز بارہا پیش کرچکے ہیں۔
امریکی تاریخ کے دولت مند ترین صدور میں شمار ہونے والے ٹرمپ نے اپنے حالیہ پیش روؤں کے مقابلے میں بالکل مختلف طریقہ اختیار کیا ہے۔ مثال کے طور پر جارج ڈبلیو بش نے اپنے اثاثے بلائنڈ ٹرسٹ میں رکھے تھے، جبکہ بارک اوباما نے زیادہ تر انڈیکس اور میوچل فنڈز اور امریکی ٹریژری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری رکھی۔ دوسری جانب جو بائیڈن کے پاس انفرادی کمپنیوں کے حصص نہیں تھے۔
یو این آئی۔ ع ا
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان6 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
