تازہ ترین
جموں و کشمیر میں کئی گھنٹوں تک پھر ہوئی بارشیں
سرینگر۔جموں شاہراہ پر تودے گر آنے کے بعد ٹریفک معطل، بیشتر سڑکیں زیر آب
خبراردو:-
سرینگر:جموں و کشمیر میں ٹنل کے آر پار وادی تین روز کی بارشوں کے بعد پھر ایک بارشدید بارشیں ہوئیں۔سرینگر۔جموں شاہراہ پر تودے گر آنے کے بعد ٹریفک معطل کیا گیا۔اس ادھر تیز بارشو ں کے دوران ندی ندی نالوں میں سطح آب میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہر و دیہات کی بیشترسڑکیں زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ٹنل کے آر پار حالیہ بارشوں کے بعد پھر ایک بار سوموار کے صبح سویرے سے ہی شدید بارشیں ہوئیں، جس کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بارشوں کا سلسلہ وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں جاری رہا ہے۔
محکمہ موسیات نے بتایا تھا بعد دوپہر موسم میں بہتری کے آثار ہیں۔ادھر سرینگر۔جموں شاہراہ پر تودے گر آنے کے بعد ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے۔سرینگر۔جموں شاہراہ پیر کو بارشوں کے نتیجے میں تودے گر آنے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔یہ تودے ضلع رام بن کے کئی علاقوں میں گر آئے ہیں۔
حکام کے مطابق فی الوقت شاہراہ پر کم و بیش300 گاڑیاں درماندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو تودوں سے صاف کرنے کیلئے مزدوروں اور مشینوں کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی بحالی جلد از جلد ممکن بنائی جاسکے۔۔ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے شمالی وجنوبی اور وسطی کشمیر کے گاؤں دیہات سے موصولہ اطلات کے مطابق اکثر رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں جس کے نتیجے میں عوام کو پیدل چلنے میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
ادھر اننت ناگ سے نامہ نگار میر ارشد نے بتایا کہ ضلع کے بیشتر سڑکیں اور گولی کوچوں میں نکاس آب کا بہتر انتظام نہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر لارکی پورہ اونتی پورے کے مقامی لوگوں نے کشمیر نیوز سروس کو فون پر بتایا کہ گاؤں میں جانے والی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لوگوں نے بتایا سڑک میں پانی جمع ہونے کے باعث جھیل کی شکل اختیار کر گیا اور نتیجے کے طور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔
ادھر نازین پورہ ہاہنہ ترال سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں کی طرف جانے والا لنک روڑ دریا کی شکل اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے بتایامزکورہ روڑکی خراب حالت ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ایک بڑی مدت کے بعد بارشیں ہوئی ہے جس نے عوام کو جھلسا دینے والی گرمی سے نجات دیا ہے۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
