تازہ ترین
‘کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے’
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ‘بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کو ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن کے استعمال سے پرہیز کرنے کی تاکید کرے۔’
ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘پولیس اور نیم فوجی دستوں نے 29 اگست 2020 کو محرم کے موقع پر سرینگر میں شیعہ مسلمانوں کے ایک جلوس کے موقع پر شاٹ گنز کے ساتھ آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔’
پولیس کے مطابق جلوس کے دوران کچھ مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس سے 15 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔’ہیومن رائٹس واچ کے جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ ‘بار بار بھارت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے کشمیر میں شاٹ گنز کے استعمال کے نتیجے میں مظاہرین اور راہگیر زخمی ہوتے ہیں۔
بھارتی حکام کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ شاٹ گن کا استعمال بین الاقوامی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرشدد مظاہرے کے دوران ہمیشہ زیادہ چوٹ کا سبب بنے گا۔’انہوں نے کہا کہ ‘شاٹ گنز سے فائر کئے گئے پیلٹز سے اب تک ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جس میں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونا بھی شامل ہے۔
پیلٹ گن کا استعمال 2010 میں پرتشدد مظاہروں کے دوران کشمیر میں تقریباً 120 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تھا۔سکیورٹی فورسز عام طور پر 12 گیج پمپ ایکشن گنوں کا استعمال کرتی ہے جو درجنوں یا سینکڑوں چھوٹے چھوٹے پیلٹز سے بھری ہوتی ہیں جنہیں ‘برڈ شاٹ’ یا “ڈو شاٹ’ کہا جاتا ہے۔ہندوستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘سکیورٹی فورسز پیلٹ گنز کا استعال ضرورت محسوس ہونے اور مظاہرین کے تشدد کے جواب میں کرتی ہے۔’
تاہم بین الاقوامی قانون پرتشدد مظاہرین کے خلاف، طاقت کے کسی بھی استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے جس سے بلا امتیاز یا غیر ضروری نقصان ہوتا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیر میں شاٹ گنز کا استعمال ہلاکتوں اور زخمیوں کا بھی سبب ہے۔
اگرچہ شاٹ گن سے چلنے والے پیلٹز سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی درست اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔تاہم وزارت برائے امور داخلہ نے فروری 2018 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ ‘ 2015 سے 2017 کے درمیان پیلٹز سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈاٹا جرنلزم کی ویب سائٹ انڈیا اسپینڈ کے مطابق جولائی 2016 اور فروری 2019 کے درمیان شاٹ گن سے فائر کیے گئے پیلٹ سے 139 افراد نابینا ہوگئے۔’
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی اسمبلی کو بتایا تھا کہ ‘جولائی 2016 اور فروری 2017 کے درمیان 6221 افراد پیلٹ سے زخمی ہوئے تھے اور ان میں سے 782 افراد کو آنکھوں میں چوٹیں آئی تھیں۔
‘اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ ‘شاٹ گن کا استعمال کشمیر میں استعمال کیے جانے والے خطرناک ہتھیاروں میں سے ایک ہے اور ہجوم پر قابو پانے کے لئے ان کے استعمال کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
‘سنہ 2017 میں جب پیلٹ کے استعمال پر پارلیمنٹ میں سوال کیا گیا تو وزارت داخلہ نے کہا کہ ‘اس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے دیگر غیر مہلک متبادل کی تلاش کی ہے لیکن یہ کہ ‘اگر یہ اقدامات مظاہرین کو منتشر کرنے میں کارگر ثابت نہیں ہوئے تو پیلٹ گنز کا استعمال ہو سکتا ہے۔
سنہ 2016 کے دسمبر میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ‘ان ہتھیاروں کو کشمیر میں ‘اندھا دھند یا بہت زیادہ’ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور حکام کو ان کا استعمال ضرورت کے وقت ہی کرنا چاہئے۔’
(ای ٹی وی)
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
