تازہ ترین
شوپیان مبینہ فرضی انکاؤنٹر:’تحقیقات جاری،انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے‘
جموں وکشمیرکیلئے ایک بڑا راحتی پیکیج کا اعلان آئندہ ایک ہفتے میں متوقع،20برسوں میں ہر شعبہ متاثر ہوا:لیفٹیننٹ گورنر
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کے روز کہا کہ امشی پورہ شوپیان مبینہ فرضی انکاؤنٹر کی تحقیقات جا ری ہے اور انصاف کے تقاضے پر صورت میں پورے ہوں گے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق راج بھون کے احاطے میں واقع آڈیٹوریم میں دوسری پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے کہا کہ شوپیان مبینہ فرضی انکاؤنٹر کی تحقیقات جاری ہے۔
ان کا کہناتھا ’اس کیس کے سلسلے میں فوج اور انتظامیہ علیحدہ طور تحقیقات کررہی ہے،میں یقین دلانا چاہتاہوں،انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا‘۔حالیہ دنوں راجوری کے تین لاپتہ نوجوانوں (جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُنہیں مبینہ طور پر فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا) کے لواحقین نے لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا کے نام ایک خطہ میں اُن سے معاملے کی نسبت ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔اس خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ18جولائی مبینہ فرضی انکاؤنٹر کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تشکیل دی گئی کمیٹی نے جموں وکشمیر میں کاروبار اوردوسرے بیمار شعبوں کی بحالی کے لئے ایک پیکیج کی تجویزاپنی پیش کردہ رپورٹ میں کی ہے، جس پر حکومت ہند غور غور و خوض کررہی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر اس حوالے سے بڑا اعلان کیا جائیگا۔
منوج سنہا نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ گذشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر کے کاروبار کو نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ15سے20کے دوراب ہر ایک شعبے کو خسارے کا سامنا کر نا پڑا ہے۔ان کا کہناتھا ’ہاں،ایک پیکیج تجویز کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی‘۔انہوں نے کہا ’کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس پر حکومت ہند غور کررہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ایک بڑے پیکیج کا اعلان ہونے والا ہے‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا راحتی پیکیج ہو گا،جو نہ صرف بیمار شعبہ تجارت بلکہ دیگر متاثر ہوئے سیکٹروں کی بحالی کیلئے بھی ہوگا۔امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ گو ر نر نے کہا کہ اس معاملے کی انتظامیہ اور فوج کی جانب سے جاری ہے،میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ نا انصافی نہیں ہوگی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اُنکی انتظامیہ فوج اور سی آر پی ایف کانوائے کے دوران شاہراہوں پرٹریفک جام ہونے کے معاملہ نوٹس لیا جائیگا۔ ان کا کہناتھا’مجھے کچھ وقت دیجئے،میں دوبارہ آپ کیساتھ اس پر بات کروں گا‘۔
لیفٹیننٹ گو ر نر نے مزید کہا کہ ہر بدھ وار کو جموں وکشمیر بھر میں صوبائی اور سب ڈویژنل سطحوں پر عوامی دربار منعقد ہوں گے،جہاں صوبائی کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر عوامی شکایت کا از خود سنیں گے اور ان کا فوری ازالہ بھی کریں گے۔
جموں و کشمیر
ایم کے سنہا نے جموں و کشمیر کے نئے انٹیلی جنس چیف کا عہدہ سنبھال لیا
سری نگر، 1996 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم کے سنہا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی)، کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جنہیں اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایم کے سنہا اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز (پی ایچ کیو) میں اے ڈی جی پی (ہیڈکوارٹرز) کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں اب سی آئی ڈی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایم کے سنہا نے سی آئی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمہ کے انٹیلی جنس ونگ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہیں محکمہ کی مختلف شاخوں کے کام کاج اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ایم کے سنہا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نیا انٹیلی جنس چیف مقرر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
دریں اثنا، 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر نتیش کمار، جو اس سے قبل اے ڈی جی پی سی آئی ڈی اور جموں و کشمیر اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، کو اے ڈی جی پی آرمڈ پولیس، جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
کشتواڑ ضلع کے سینکڑوں بااثر اساتذہ کئی برس سے ایک ہی جگہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوئے ہیں: اجیت بھگت
کشتواڑ، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور چناب ویلی کے ترجمان اجیت بھگت نے الزام عائد کیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن عملاً بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ اور رامبن اضلاع میں سینکڑوں اساتذہ ہیں۔ جو کہ اپنی من مرضی سے اسکولوں میں بیٹھے ہوۓ ہیں۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹرانسفر پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی رہائشی اساتذہ جو دور دراز علاقوں میں تعینات ہیں، بغیر کوئی کام کیے محکمہ سے تنخواہ لے رہے ہیں،
مسٹر بھگت نے کہا کہ بہت سے ایسے اساتذہ ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں جب کہ حقیقی اساتذہ جو اسٹریم لائن جگہوں پر پوسٹنگ کے مستحق ہیں، وہ محکمے میں گہرے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہیں،
مسٹر بھگت نے الزام لگایا کہ شہر میں اسکول سب سے پسندیدہ جگہ ہیں جہاں صرف بااثر اساتذہ ہی تعینات ہیں جب کہ شہر میں بہت سے اچھے اساتذہ کو کبھی موقع نہیں دیا جاتا۔
سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ تبادلوں میں غیر جانبداری کے مسائل سامنے آئے لیکن اعلیٰ حکام کی دانستہ لاعلمی اور انتظامیہ کے کمزور عزم کی وجہ سے اس لعنت پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اساتذہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے، جنہیں گٹھ جوڑ کا خمیازہ بھگتنا پڑا جس نے انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے انہوں نے اپنی زیادہ تر خدمات دور دراز علاقوں میں گزاریں۔
یو این آئی۔ ظ ا۔م الف
دنیا
ٹرمپ نے اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ‘لیک امریکہ’ رکھ دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” رکھنے کے لیے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے سے قبل اوول آفس میں کہا، ”ہم اونٹاریو جھیل کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکہ کرنے جا رہے ہیں۔ میں ابھی اس حکم نامے پر دستخط کر رہا ہوں۔” انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وہ کوئی خاص پیغام نہیں دے رہے، تاہم وہ طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔
ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کے دوران ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے نقشے پر علامتی طور پر اونٹاریو جھیل کا نام تبدیل کرکے ”لیک امریکہ” دکھایا تھا۔
تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اس کا نام ”لیک امریکہ” رکھے جانے کے باوجود کینیڈا اس جھیل کو اونٹاریو جھیل ہی کہتا رہے گا۔
کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ امریکہ تجارتی تعلقات، خارجہ پالیسیاں، قومی یادگاروں اور آبی ذخائر کے نام بھی تبدیل کر رہا ہے، لیکن کینیڈین جانتے ہیں کہ حقیقت میں اس کا نام اونٹاریو جھیل ہی ہے—تب بھی، اب بھی اور ہمیشہ یہی رہے گا۔”
وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ جھیل کا نام مقامی باشندوں کی زبان سے نکلا ہے اور اس کی تاریخ چار صدیوں سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ نام کینیڈین کنفیڈریشن اور امریکہ کے اعلانِ آزادی، دونوں سے بھی پہلے کا ہے۔
کارنی کے مطابق ”لیک اونٹاریو” کا نام وینڈاٹ زبان کے لفظ ”اونٹاریو” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ”جھیل خوبصورت ہے، جھیل بڑی ہے” ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام 400 سال سے زیادہ پرانا ہے۔
اونٹاریو جھیل گریٹ لیکس نظام کا حصہ ہے اور امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے ساحل امریکی ریاست نیویارک اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے ملتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
ہندوستان1 week agoمودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
