تازہ ترین
مالی پیکیج کا اعلان:کشمیر کے تجارتی انجمنوں نے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا
جو بتایا کر کے دکھایا:مشتاق چایا،ابتدائی اقدام قابل تعریف:شیخ عاشق،شروعات وعدے کے مطابق ہوئی:یاسین خان
خبراردو:-
سرینگر:ایک سال سے زیادہ وقفے سے بڑے پیمانے پرمتاثر ہونے والے جموں و کشمیر کے تجارتی سیکٹر کے لئے سرکار نے ابتدائی طور1350 کروڑ روپے کے مالی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران سرکاری فیصلے پر جموں و کشمیر کے متعدد تجارتی انجمنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی اور تشکیل دی گئی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جموں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے سنیچر کو جموں کشمیر کے بیمار اقتصادی سیکٹر میں نئی روح پھونکنے کیلئے 1350کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا”یہ تو آغاز ہے مزید بہت کچھ آنا باقی ہے‘۔
اس دوران جموں و کشمیر کے تجارتی انجمنوں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے منوج سنہا نے جو بتایا وہ آج یہاں ایک ماہ کے اندر ہی کر کے دیکھایا ہے۔جموں و کشمیر ہوٹیلیرس ایسو سی ایشن کے صدر مشتاق احمدچایا نے بتایا کہ جو ایل جی نے کہا ہے وہ انہوں نے کر کے دکھایا۔
انہوں نے بتایا ہم ”وہ بھی ان سے ملے تھے جس دوران انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی تھی کہ وہ بہت جلد ایک مالی پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں جو سنیچر کو اکیا ہے،جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔مشتاق احمد چایا نے بتایا ابھی منوج سنہا کو یہاں صرف ایک ماہ ہوا ہے جس دوران انہوں نے جس بات کا یقین دیا وہ حقیقت میں کر کے دکھایا۔
ہوٹلیرس ایسو سی ایشن کا کہنا تھاکشمیر کے سیاحت کو جائزہ لینے کے ضرورت ہے انہوں نے بتایا اگر ہمیں اپنا ٹوزم بحال ہوتا ہے، تو ہم ان چیزوں کے محتاج نہیں تھے۔ایسو سی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایل جی نے از خود بتایا کہ یہ شروعات ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں ایک سال سے ہر ایک شعبہ بری طرح سے متاثرہ ہوا ہے جن کی طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ادھر کشمیرچیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹریز(کے سی سی آئی)کے صدر شیخ عاشق نے بتایا کہ یہ ایک قابل تعریف قدم ہے۔انہوں نے بتایایہ شروعات ہیں۔
انہوں نے کہا تجارت نے جموں و کشمیرمیں گزشتہ14ماہ سے سخت مشکلات کا سامنا کیاہے۔شیخ عاشق کا کہنا تھا کہ انکی ایسو سی ایشن حال ہی میں ایل جی سے ملاقی ہوئے تھے،جس دوران انہوں نے ان سے یہ مطالبہ رکھا تھا،کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو نتیجہ خیز ہو۔جس کی یہاں بڑی ضرورت تھی۔صدر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مطالبات زیادہ ہوں گے جو بھی باقی مسائل باقی رہ گئے ہوں گے ان کو بھی سرکار کی نوٹس میں لایا جائے۔کے سی سی سی آئی صدر نے بتایاکچھ مسائل مرکزی حکومت کے تحت آتے ہیں جن کو بھی آگے لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہم ایل جی منوج سنہا کے ساتھ ساتھ ریوائیول کمیٹی جس میں اے کے شرما اوراورن مہتا کے ایل جی کے کوششوں کی سراہنا کرتے ہیں جنہوں نے پیکیج کے اعلان کو ممکن بنا دیا ہے۔ادھر کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینی فیکچرس ایسو سی ایشن اور کشمیر ایکونامک ائیلائنس کے صدر محمد یاسین خان نے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شروعات اچھی ہوئی ہے جیسا کہ ایل جل نے کہا ہے اسے آگے اسے اچھا ہے ہم بھی اسی امید پر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ منوج سنہا نے وعدہ دیا تھاملاقات کے دوران کہ ایک ہفتے کے اندر اندر وہ ایک پیکیج کا اعلان کرنے والے ہیں،جو آج کرکے وعدے کو پورا کیا ہے۔یاسین خان نے بتایا اس پیکیج کے لئے ایل جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خان نے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ یاتشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں ’ہم نے انہیں بتایا کہ 15ہزار کرروڑ روپے کانقصان ہوا ہے جس کی برپائی مرکز سے ہونی چاہے ہیں کیوں کہ ریاستی سرکار کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہے۔
کے ٹی ایم ایف صدر نے بتایا اور بھی بہت سارے مسائل جن میں انڈسٹریز،ٹرانسپورٹ،عام لوگ،تاجر وغیرہ کو بہت ساری پریشانیاں ہیں انکو کو بھی حل کرنے کے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا شروعارت اچھے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ آگے اسے بڑا کچھ ہوگا جس کی وجہ سے تمام لوگ راحت لیں گے۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
تازہ ترین7 days agoیوم آزادی اور مسلمان
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
