تازہ ترین
مرکز نے خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرکے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیلا: شمیمہ فردوس
نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کا اجلاس
خبراردو:-
سرینگر:نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر خواتین ونگ کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا جس کی صدارت ریاستی خواتین ونگ کی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس نے کی۔ اجلاس میں صدرِ صوبہ کشمیر خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری اور وادی کے ضلع و بلاک صدور نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ 5اگست2019تاریخ میں ایک سیاہ باب رقم ہوا ہے۔ جس دن سے جموں و کشمیر کے عوام پر ناقابل برداشت مشکلات اور مصائب کے پہاڑ ڈھائے گئے۔ تب سے ریاستی عوام ناگفتہ بہہ معیشی اور اقتصادی صورتحال سے دوچار ہے۔ ہر شعبہ سے وابستہ لاکھوں لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں۔ تجارت و کاروباری شعبہ ٹھپ ہے جبکہ تعلیمی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 5اگست 2019کے فیصلوں سے جموں وکشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ کشمیر کے موجودہ حالات 1990سے بہت زیادہ سے خراب ہیں۔ اب تو یہاں صنف نازک بھی محفوظ نہیں۔ جس کی مثال بٹہ مالو میں گذشتہ ہفتے ہوئے انکاؤنٹر میں کونثر ریاض کی وحشیانہ اور سفاکانہ ہلاکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بے چینی اور غیر یقینیت عروج پر ہے، لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں۔
مرکزی حکومت نے دفعہ370کے خاتمے کے وقت امن و ترقی کے جو بھی اعلانات کئے کشمیر کی زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ مرکز کا یہ اقدام سرے ہی سے ناکام ہوگیا ہے اور اس سے نہ صرف کشمیر کے اندرونی حالات خراب ہوگئے ہیں بلکہ ملک کی سالمیت کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔
اجلاس کے شرکا نے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے شروع کردہ مشترکہ جدوجہد کی بھر پور تائید کرتے ہوئے کہا کہ گپکار اعلامیہ ایک طاقتور اور مضبوط آواز بن کر سامنے آیا ہے اور اُمید ہے جموں وکشمیر اور لداخ کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے نظریات کو بالائے طاق رکھ کر دفعہ370اور35اے کی بحالی کیلئے متحدہ جدوجہد میں شامل ہونگے۔
پارٹی کی صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری نے اجلاس کو صوبہ کشمیر کی پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ پارٹی قیادت کیساتھ شانہ بہ شانہ ہے اور ہر ایک چیلنج میں پارٹی کے ساتھ ثبت قدم رہنے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے خواتین ونگ سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمات میں پیش پیش رہیں۔ اجلاس میں آسیہ جمیل، خالدہ جی، ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود، زرینہ بانو، کونثر جان، طاہرہ جان، محبوبہ شاداب بھی موجود تھیں۔اجلاس میں پارٹی کی دیرینہ خاتون لیڈر مرحومہ تاجہ پروین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دنیا
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
کٹھمنڈو، شدید سیلابوں اور لینڈ سلائیڈز کے باعث نیپال میں ہلاکتوں کی تعداد ہفتہ کو 623 تک پہنچ گئی، جب کہ ریسکیو ٹیمیں تیز بہاؤ والے دریاؤں کے ذریعے بہنے والی لاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔
نیپال پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 616 لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 233 چتّوان اور 158 نوالپاراسی مشرقی میں ملی ہیں، جو ان علاقوں کو آفت سے سب سے زیادہ متاثرہ بناتی ہیں۔ اس ہلاکت خیز صورتحال میں بھوتیکوشی اور ٹرِشُلی دریاؤں کے طغیانی کے بعد گورکھا، دھادِنگ اور نوواکوت میں ملنے والے درجنوں افراد بھی شامل ہیں۔
لاشیں حتیٰ کہ ہندوستان کی سرحد تک بھی ملی ہیں۔
کم از کم 638 افراد نیپال کے حصے میں لاپتہ ہیں، جن میں 511 غیر ملکی شامل ہیں۔
دریں اثنا، ریاستی خبر رساں ایجنسی شِنخوا کے مطابق چین میں سات افراد ہلاک اور 554 لاپتہ ہیں۔
نیپالی حکام نے بتایا کہ 2,301 افراد کو بچایا گیا اور زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے، نوواکوت اور راسووا اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 27 پولیس اہلکاروں سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ متاثرہ علاقوں میں بازیابی کے امور کے لیے 4,811 اہلکار تعینات ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور وینزویلا ‘دنیا کا سب سے بڑا تیل معاہدہ’ پر پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے، جس سے وینزویلا کے 65 بلین بیرل سے زیادہ کے تیل کے ثابت شدہ ذخائر پر امریکی اکثریت کا کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ” پر لکھا، “یہ تاریخی معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا کر دے گا، ہماری تیل کی سپلائی میں نمایاں اضافہ کرے گا اور تمام امریکیوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی۔”
وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکہ کے ساتھ تیل کے معاہدے کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس اقدام کو آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہیں، جسے دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔
محترمہ ڈیلسی نے کہا کہ معاہدے کا مقصد نجی شعبے کی شراکت سے تیل کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنوری کے اوائل میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حراست کے بعد سے امریکا وینزویلا کے تیل سے منافع کما رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھڑگے نے مودی، شاہ کو خط لکھ کر آفت زدہ نیپال کو ضروری امداد دینے کی اپیل کی
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے نیپال میں آئے تباہ کن سیلاب کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر آفت سے متاثرہ لوگوں کو مناسب انسانی اور راحت امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے جمعہ کو لکھے گئے دونوں خطوط کو آج جاری کرتے ہوئے نیپال میں آئے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیپال کو انسانی امداد فراہم کرنے کے ساتھ قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم کو لکھے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ حالیہ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس آفت کے باعث ہزاروں افراد کو خوراک، دوا، پناہ گاہ اور دیگر ضروری امداد کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ نیپال حکومت کے ساتھ مل کر متاثرہ لوگوں تک مناسب انسانی اور راحت امداد پہنچائی جائے۔
وزیر داخلہ کو لکھے خط میں مسٹر کھڑگے نے کہا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی اور لوگوں کے بے گھر ہونے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ہندستان اور نیپال کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ نیپال کو فوری طور پر وسیع پیمانے پر انسانی اور آفات سے متعلق راحت امداد فراہم کی جائے۔ خاص طور پر ضرورت پڑنے پر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں اور نیپال حکومت کے ساتھ تال میل کرکے بچاؤ، انخلا اور راحت کے کاموں میں مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں این ڈی آر ایف کی مہارت قیمتی تعاون فراہم کر سکتی ہے اور وزارت داخلہ کو اس معاملے سے فوری اور حساسیت کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
یو این آئی۔ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا1 week agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان1 week agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا1 week agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
دنیا1 week agoنیتن یاہو کا شام پر اسرائیلی حملے کا دفاع، ترکی کو فوجی تیاریوں پر خبردار کردیا
-
دنیا1 week agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
دنیا1 week agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان1 week agoہندستان اور سنگاپور نے اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوجوانوں سے مقامی ضروریات کے مطابق زرعی حل تیار کرنے کی اپیل کی
