تازہ ترین
کووڈ۔19: بزرگ والدہ، جواں سال بیٹافوت،انتباہ جاری
کووڈ۔19کی تباہ کاریاں جاری رہنے کے بیچ ڈلگیٹ سرینگر میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب یہاں ماں،بیٹے کی موت مہلک وائرس سے ہوئی۔اس کے ساتھ ہی ماہرین ِ طب نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کورونا وائرس مخالف رہنما اصولوں پر سختی کیساتھ عمل کریں۔ادھر عالمی وبا ہر خاص وعام کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔
بلاک میڈیکل افسر (بی ایم او) بونیا اوڑی اور تحصیلدار منکوٹ پونچھ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دارالحکومت سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی اور ماحول غمناک ہوا جب یہاں ایک بزرگ خاتون اور اس کا جواں سال بیٹا منگل کے رواز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق ڈلگیٹ کی رہنے والی70سالہ خاتون اور اْس کا33سالہ بیٹا صدر اسپتال سرینگر میں دم توڑ بیٹھے۔نمونیا میں مبتلاء بزرگ خاتون وہاں 2 اکتوبر سے زیر علاج تھی اور وہ گذشتہ روز بعد دوپہر جاں بحق ہوگئی جبکہ اْس کا بیٹا س صدر اسپتال میں 3اکتوبر سے زیر علاج تھا اور وہ آج صبح انتقال کرگیا۔
ماں،بیٹے کی کورونا سے موت کے فوراً بعد ماہرین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ کووڈ مخالف رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ڈاکٹر س ایسو سی ایشن کشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہرین کی طرف سے جاری کورونا مخالف راہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے اس بات کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وائرس کبھی بھی کہیں بھی اور کسی کی بھی جان لے سکتا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں،سماجی دوری اختیار کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ادھر اطلاعات کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے بانیار اوڑی میں تعینات بلاک میڈیکل افسر (بی ایم او) بھی کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سوموار کے روز پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) بونیا ر میں بذریعہ (ریپیڈ انٹی جن ٹیسٹ(آر اے ٹی) کے ذریعے 50نمونے لئے گئے جن میں سے صرف مذکورہ افسر مثبت پایا گیا۔
ان کا کہناتھا کہ جن افراد کے نمو نے لئے گئے تھے،اُن میں مریض،حاملہ خواتین،طلبہ،پرائمری رابطے،مسافر،ملازمین،ہیلتھ کارکنان وغیر ہ شامل ہیں۔اعلیٰ طبی حکام کے مطابق کووڈ۔19پروٹول کے تحت مذکورہ افسر کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر سبھی احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار منکوٹ پونچھ کا بھی کورونا رپورٹ مثبت آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ مال کے مذکورہ افسر کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور رابطوں کی تلاش کے علاوہ دیگر احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
