تازہ ترین
پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کیلئے کی گئی قانونی ترامیم آئین کے منافی،اقدام جموں وکشمیر کے عوام کو مزید پشت بہ دیوار کرنے کی مذموم کوشش: ساگر
خبراردو
سرینگر:پراپرٹی ٹیکس کی راہ ہموار کرنے کیلئے کی گئی قانونی ترامیم کو آئین کے منافی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ایسے اقدامات صرف اور صرف جموں وکشمیر کے عوام مزید پشت بہ دیوار کرنا ہے۔
کے این ایس کے مطابق ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر نیشنل کانفرنس ضلع سرینگر کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور تمام حلقہ انتخابات کے انچارج کانسچونسیز اور ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں انچارج کانسچونسیز نے اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں جاری سیاسی سرگرمیوں، پارٹی امورات خصوصاً لوگوں کے گوناگوں مشکلات، تباہ کن معاشی بدحالی، ریکارڈ توڑ بے روزگاری اور ہوشربا مہنگائی جیسے معاملات اُجاگر کئے۔اس کے علاوہ اجلاس میں یوتھ نیشنل کانفرنس کی تنظیم نو کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع سرینگر کی تنظیم نو کے بارے میں اپنے اپنے مشورے پیش کئے۔
مقررین نے کہاکہ نئی دلی میں بیٹھی سرکار کے کشمیری عوام کے تئیں کوئی نیک ارادے نہیں ہیں بلکہ اہل کشمیر کو خوف و دہشت اور غیر یقینیت کے ماحول دھکیلنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں گپکار اعلامیہ بھی زیر بحث آیا اور مقررین نے اس پُرامن سیاسی جدوجہد کے مشترکہ پلیٹ فارم کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے واحد اور مضبوط آواز قرار دیا۔ لیڈران نے کہا کہ ریاست خصوصاً وادی کشمیر کے کاروباری طبقہ کو پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔
دستکاری سے وابستہ لاکھوں افراد کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کا عمل جاری ہے۔ 2015کے بعد شہر سرینگر میں کوئی بھی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی۔ شہر میں 2015سے پہلے شروع کئے گئے پروجیکٹوں کو یا تو سیاسی انتقام گیری کی نظر کیا گیا یا پھر ان پر جاری کام کو روک دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے کیلئے قانونی ترمیم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام گذشتہ14ماہ کی مسلسل لاک ڈاؤن اور کساد بازاری سے پہلے ہی بدترین اقتصادی بدحالی کے شکار ہوگئے ہیں اور اب عوام پر ایک اور بوجھ بڑھایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صرف اور صرف کشمیر دشمنی پر مبنی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف کشمیریوں کو مزید پشت بہ دیوار کرنا اور اندھیروں میں دھکیلنا ہے۔
علی محمد ساگر نے کہا کہ مرکزی حکومت یہاں جو بھی قانون لا رہی ہے جو سارے کے سارے غیر آئینی ہیں کیونکہ جس تنظیم نو 2019 ایکٹ کے تحت یہ سب کچھ کیا جارہا ہے اس کی جوازیت عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے اور ملک کی سب سے بڑی عدالت کے احترام میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے تھا لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر میں من مرضی تبدیلیاں لانے کی بہت زیادہ عجلت ہے۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایسے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اقدام کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتی ہے۔
اجلاس میں خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، سینئر لیڈران مبارک گل، حاجی محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی، غلام نبی وانی تیلبلی، ڈاکٹر سعید احمد سرینگرمخدومی، غلام محی الدین بھی موجود تھے۔
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
دنیا
روبیو نے میکسیکو پر ہجرت، فینٹانائل اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے پر زور دیا
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میکسیکو پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت، فینٹانائل کی اسمگلنگ اور منشیات فروش گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے واشنگٹن میں میکسیکو کے وزیر خارجہ روبرٹو ویلاسکو کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ روبیو نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے، فینٹانائل اور دیگر غیر قانونی منشیات کی امریکہ میں اسمگلنگ روکنے، غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور منشیات فروش گروہوں کو ختم کرنے اور ان کی ہتھیاروں تک رسائی روکنے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔
یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ تعلقات میں سرحدی سکیورٹی اور غیر قانونی منشیات کے خلاف جنگ کو اہم ترجیحات قرار دے رہی ہے۔
واشنگٹن میکسیکو پر ان جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے جو منشیات، خصوصاً فینٹانائل، کی تیاری اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ فینٹانائل امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
میکسیکو سرحدی سکیورٹی، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
گجرات میں زہریلی شراب سے 13 اموات کے معاملے میں بھرت پور سے دو ملزمان گرفتار
بھرت پور، گجرات کے بھاو نگر میں زہریلی شراب سے 13 افراد کی موت کے معاملے میں گجرات پولیس نے راجستھان کے بھرت پور میں نقلی اور زہریلی شراب بنانے کے کاروبار سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گجرات پولیس نے مَتھرا گیٹ تھانہ علاقے کی ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھاپہ مار کر شیر سنگھ کو گرفتار کیا، جبکہ وجے نگر سے کومل نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
دنیا1 week agoکانگریس ایف-35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے:ترک-امریکی تنظیمیں
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
ہندوستان7 days agoطلبہ پر پیلٹ گن کے استعمال کے میرے پاس ہیں ثبوت: راہل
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
