تازہ ترین
جنوبی کشمیر میں 3صحافیوں کی مبینہ مار پیٹ
کشمیر پریس کلب اور سیاستدانوں کی جانب سے مذمت،واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ
خبراردو:-
سرینگر: جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کونسل انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سر ی گفوارہ علاقے میں تین صحافیوں کی مبینہ طور پر مار پیٹ کی جبکہ ایک صحافی کو حراست میں بھی رکھا گیا ہے۔
اس دوران کشمیر پریس کلب کے ساتھ ساتھ مختلف میڈیا نمائندوں اورسیاسی افراد نے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس نے بتایا معاملہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس نے 3ٹیلی ویژن چنلوں سے وابستہ تین نامہ نگاروں کی مبینہ مارپیٹ کر نے بعد دو کو مقامی پولیس تھانے میں بند رکھا ہے۔
ٹی وی نیٹ ورک نیوز 18ارود نے بتایا کہ ”یوٹی جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ اس دوران جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع میں انتخابات کی کوریج کے لئے گئے نیوز 18 کے رپورٹر مدثر قادری کے ساتھ اننت ناگ کے ایس ایس پی سندیپ چودھری نے بدسلوکی کی۔ کشمیر پریس کلب نے اس واقعے میں تین مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ افراد کے ساتھ پیش آے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے تو وہیں ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مدثر قادری کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔“
واقعے کے فوراًبعد کشمیر پریس کلب نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اس واقعے پر شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔پریس کلب نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں افرادجمعرات کے صبح علاقے میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کا کو کورکررہے تھے۔انہوں نے بتایا ای ٹی وی کے ساتھ کام کرنے والے فیاض لولو نے کلب کو اس واقعے کے حوالے سے جانکاری دی ہے۔انہوں نے کشمیر پریس کلب انتظامیہ کو بتایا کہ وہ دو دیگر صحافی مدثر قادری (نیوز 18 اردو کے ساتھ اسٹرنگر) اور جنید رفیق (ٹی وی 9) کے ساتھ“پیٹا گیا،جب وہ جنوبی کشمیر کے علاقے سری گفوارہ میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کو کوریج کررہے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے ان کا ضروری ساز سامان بھی ضبط کرلئے ہیں۔
فیاض لولو نے الزام لگایا کہ جب اننت ناگ کا ایس ایس پی موقع پر پہنچا کہ انہیں بے رحمی سے پیٹا گیا اور قریب ترین پولیس چوکی لے جایا گیا۔ فیاض نے مزید بتایا کہ جنید زخمی ہوگیا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کشمیر پریس کلب نے اس واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کیا ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہارکرتے ہیں کہ صحافیوں کی آزادی کو یکسر نظرانداز کرنے کے مرتکب کرنے میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کے پی سی نے چیف الیکٹورل آفیسر سے مزید کہا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں اور متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں۔ کے پی سی کا مزید مطالبہ ہے کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کشمیر میں میڈیا کے آزادانہ اور منصفانہ کام کے لئے ایک پر امن ماحول قائم کرے۔
اس دوران جنرلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر تصدق رشید نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معمالہ ایک غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا ہے جس پر پولیس نے معزرت کا اظہار کیا ہے۔اس دوران اس واقعے پر متعدد میڈیا ادروں،صحافی برادری،سیاسی و سماجی شخصیات نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوے واقعے کے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر نیشنل کانفرنس نے اننت ناگ میں پولیس کے ہاتھوں 3صحافیوں کی مارپیٹ اور زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معاملے کی فوری تحقیقات کرکے خاطیوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2016سے ہی جموں و کشمیر میں پریس کی آزادی کرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو ہر گزرتے وقت کے ساتھ دراز سے دراز ہوتا جارہا ہے اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نشانہ بنانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوز 18کے مدثر قادری، ٹی وی 9کے جنید رفیق اور ای ٹی وی کے فیاض للو اننت ناگ میں ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران اپنی فرائض انجام دینے کے دوران ان صحافیوں کی مارپیٹ کرنا اور حراست میں لیکر نزدیکی چوکی میں لے جانا قابل مذمت ہے۔
این سی ترجمان نے کہا کہ پولیس سربراہ نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کرکے خاطیوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ رونما ہوں۔(کے این ایس)
ہندوستان
پوروانچل ایکسپریس وے پر روڈویز بس ستون سے ٹکرائی، ڈرائیور سمیت دو ہلاک، 26 زخمی
اعظم گڑھ، اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں پوروانچل ایکسپریس وے پر جمعرات کی دیر رات تیز رفتار روڈویز بس کے ستون سے ٹکرانے کے سبب بس ڈرائیور سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایکسپریس وے کی ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال سمیت آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق، بیلتھرا روڈ ڈپو کی روڈویز بس لکھنؤ سے بلیا جا رہی تھی۔ دیر رات پوی تھانہ علاقے میں پوروانچل ایکسپریس وے کے اسٹون نمبر 191 کے قریب بس کے آگے چل رہا پک اپ اچانک بے قابو ہو گیا۔
پک اپ کو بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ ایکسپریس وے کے کنارے بنے گورکھپور لنک ایکسپریس وے کے ستون سے ٹکراگئی۔ حادثے میں بس ڈرائیور رجنی کانت (35)، ساکن مدھوبن، مئو اور ایک خاتون مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس اور راحت رساں کارکنوں نے باہر نکالا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔
حادثے میں زخمی مسافروں میں انجو برنوال (54)، ہرش برنوال (25)، سَویکا (18)، سنیتا (22)، نِتھانجلی یادو (16)، رمبھَا (38)، آنند (19)، شبھم شیکر (12)، روچی (3)، رودل (45)، پرنس یادو، گنسن (23)، انوشکا (18)، سشیل (41)، شویتا (22)، کوشل کشور دوبے (62)، بھگوتی (38)، انکیتا (20)، سِرشٹی (21)، گولو (15)، سنجو (17)، پرینکا شریواستو (36)، سواتی شریواستو (14)، برجیش چوہان (20)، نشا یادو (30)، ارملا (30)، نِتیاوتی دوبے (45)، ستیش موریہ (21)، اکھلیش تیواری (28)، پرتیما پرجاپتی (18)، شریا یادو (19)، پون کمار شریواستو (50)، شوانی (21) اور کملیش (45) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار سمیت ضلع کے کئی افسران اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے علاج اور راحت رسانی کے کام میں کسی بھی طرح کی لاپروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے حادثے کا شکار بس کو ایکسپریس وے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ پک اپ کے اچانک بے قابو ہونے اور اسے بچانے کی کوشش میں بس کا توازن بگڑنا بتایا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، بی جے پی کے اننت ناگ ضلع جنرل سکریٹری عابد ننگرو کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے سرکاری ملازمت دلانے اور امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت دلانے کے نام پر مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت پر تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اسے وحید احمد ایتو، عیشمقام، جو فی الحال جی ڈی سی بوائز ہاسٹل، خانہ بل میں مقیم ہیں، کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ کرندی گام، بیج بہارا کے عابد ننگرو نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا۔
پولیس کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو یہ یقین دلا کر اپنے جال میں پھنسایا کہ وہ محکمہ پولیس میں ایس پی او (اسپیشل پولیس آفیسر) کی حیثیت سے اسے سرکاری ملازمت دلوا سکتا ہے اور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی مدد سے شری امرناتھ جی یاتریوں کے لیے پہلگام میں خیمے لگانے کی اجازت بھی دلوا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ ان یقین دہانیوں اور دعووں کی بنیاد پر اس سے مجموعی طور پر 8,25,000 روپے لے لیے گئے۔
شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں بی این ایس کی دفعات 318(4) اور 351(3) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اننت ناگ پولیس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دھوکہ دہی، فراڈ یا سرکاری ملازمت یا دیگر سرکاری فوائد دلانے کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کا استحصال کرنے میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یو این آئی، ایم جے
ہندوستان
وزیر اعظم مودی نے رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو رکشا بندھن کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ یہ ۔تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے رکشا بندھن کو محبت اور مضبوط انسانی رشتوں کی علامت قرار دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’رکشا بندھن پر دلی مبارکباد۔ یہ تہوار آپ سب کی زندگیوں میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی لائے۔‘‘
وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لوگوں کے درمیان محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کے رشتے مضبوط اور پائیدار رہیں گے۔
انہوں نے کہا، ’’محبت، اپنائیت اور باہمی اعتماد کا دھاگا ہمیشہ اٹوٹ رہے، یہی میری دلی خواہش ہے۔‘‘
رکشا بندھن، جسے عام طور پر راکھی کے نام سے جانا جاتا ہے، پورے ہندستان میں محبت، خیال اور تحفظ کے رشتے کی عکاسی کرنے والے تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، خاص طور پر بھائی بہن کے درمیان۔
بہنیں روایتی طور پر اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی کے نام سے معروف مقدس دھاگا باندھتی ہیں، جبکہ بھائی اپنی بہنوں کی مدد اور حفاظت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
یہ تہوار خاندانوں اور برادریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، جہاں لوگ تحائف، مٹھائیاں اور مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے محبت، اعتماد، اتحاد اور باہمی احترام کی پائیدار اقدار کا جشن مناتے ہیں۔
یو این آئی، ایم جے
-
ہندوستان1 week agoشاہ کے کہنے پر ہوئی ستییندر کی گرفتاری : کیجریوال
-
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ کے تمام 216 سرحدی گاؤں اب سڑک سے منسلک، مکمل برق کاری : منوج سنہا
-
ہندوستان7 days agoوندے ماترم پر کانگریس کا فیصلہ غیر آئینی اور مستقبل میں سنگین بحران پیدا کرنے والا: راج ناتھ
-
دنیا6 days agoتیونس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 13 افراد لاپتہ
-
ہندوستان1 week agoچار ریاستوں میں ریل پٹریوں کی تعداد بڑھانے والے منصوبوں کو منظوری
-
دنیا6 days agoکانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوا تو میرے خلاف مواخذے کی کوشش ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کے صدر کا امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر زور، مذاکرات تعطل کا شکار
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے مسائل مرکزی حکومت حل کرے گی، امریکہ نہیں: عمرعبداللہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں-سری نگر کے درمیان نئی وندے بھارت ٹرین، ادھم پور میں بھی اسٹاپ ہوگا
-
ہندوستان7 days agoایف آئی آر درج کرا دی، لگے آٹھ گھنٹے، انصاف کی سمت میں کامیابی کا میرا پہلا قدم: راہل
-
دنیا7 days agoامریکی قرضہ 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے پر وانس کا کہنا ہے کہ بیسنٹ کے پاس ’’انتہائی خفیہ منصوبہ‘‘ ہے
-
ہندوستان7 days agoراہل پیلیٹ گن متاثرہ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کے حق میں ڈی سی پی دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھے
